ساجیکوٹ آبشار کی سیر

یاز

محفلین
ویسے تو یہ زیادہ بڑا یا قابلِ ذکر سفرنامہ نہیں بنتا، لیکن ساجیکوٹ یا سجیکوٹ آبشار سے زیادہ لوگوں کو آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے سوچا کہ اس بابت بھی ایک لڑی تشکیل دے دی جائے۔
ساجیکوٹ یا سجیکوٹ آبشار حویلیاں سے تقریباَ 28 کلومیٹر یا ایک گھنٹے کے فاصلے پہ واقع ہے۔ اسی کو اتنا ہی طویل ایک راستہ نتھیاگلی سائیڈ سے بھی آ ملتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک راستہ اسلام آباد سے پیرسوہاوہ، جابری گاؤں اور ستورا ویلی کی جانب سے بھی آتا ہے۔ ویسے تو پیرسوہاوہ والا راستہ فاصلے کے لحاظ سے مختصر ترین ہے، لیکن بیچ میں سڑک کافی خراب ہے اور تقریباً کراس کنٹری قسم کی ڈرائیو بھی کرنی پڑتی ہے۔ اس لئے اپنی گاڑی پہ اس راستے سے نہ جانا ہی بہتر ہے۔ ہاں جیپ یا موٹرسائیکل سے جایا جا سکتا ہے۔سب سے بہتر راستہ وہی ہے جس سے ہم یہاں گئے تھے۔ یعنی براستہ موٹروے برہان سے کچھ آگے ہزارہ موٹروے پہ چڑھ گئے۔ وہاں سے شاہ مقصود انٹرچینج سے قراقرم ہائی وے پہ، وہاں سے 11 کلومیٹر حویلیاں تک اسی راستے پہ، پھر حویلیاں کے اندر سے گزر کر ساجیکوٹ کی راہ لی۔ یہ راستہ تقریباَ 150 کلومیٹر ہے، لیکن وقت اور ڈرائیو کے لحاظ سے سب سے بہتر ہے۔

ساجیکوٹ کے تینوں راستے ذیلی گوگل میپس سے دیکھے جا سکتے ہیں۔

Sajikot_Route.jpg

Sajikot_Route1.jpg
 

یاز

محفلین
صبح جب ساجیکوٹ جانے کے لئے نکلے تو تیز بارش شروع تھی۔ اس وجہ سے بغیر کوئی تصویر لئے راستہ کٹا۔ پہلی تصویر حویلیاں سے ساجیکوٹ کے درمیان جا کے لی۔ حویلیاں سے کچھ آگے نکلیں تو راستہ کافی خوبصورت ہے اور دونوں اطراف بے تحاشا سبزہ اور پھلدار درخت دکھائی دیتے ہیں۔ سڑک بھی زیادہ جگہ پہ کافی بہتر حالت میں ہے۔

ss01.jpg

ss02.jpg

ss03.jpg
 

یاز

محفلین
میرا خیال تھا کہ آبشار حویلیاں سے زیادہ دور نہیں ہو گی، اور خصوصاً چڑھائی زیادہ نہیں ہو گی، لیکن ساجیکوٹ سے لگ بھگ 10 کلومیٹر قبل اچھی خاصی چڑھائی چڑھنا پڑی۔ ساجیکوٹ دراصل ایک پہاڑی کے دوسری جانب واقع ہے تو خاصی چڑھائی کے بعد دوسری جانب پہنچ پائے۔ آبشار سے پہلے ساجیکوٹ نامی گاؤں آتا ہے۔ خوب سبزے میں گھرا ہوا گاؤں ہے۔ ہر جانب سبزہ اور باغات ہی دکھائی دیتے ہیں۔ گاؤں سے بھی کچھ آگے ایک چھوٹا سا بازار ہے، جہاں سے کھانے پینے کی اور دیگر ضروری اشیا دستیاب ہیں۔ آبشار اس سے دو کلومیٹر آگے ہے۔
بازار کا ایک منظر
ss04.jpg
 

یاز

محفلین
اس کے کچھ ہی بعد ساجیکوٹ آبشار تک جا پہنچے۔ اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے کچھ رش سا لگا ہوا تھا۔
ss05.jpg
 

یاز

محفلین
آبشار سڑک سے کافی نیچے ہے، اور اس تک جانے کے لئے دس بارہ منٹ کا ٹریک کرنا پڑتا ہے۔ تقریباً 100 میٹر یا اس سے کچھ زیادہ اترائی ہو گی۔ سڑک کنارے سے آبشار کا پہلا منظر
ss06.jpg


ss07.jpg
 

یاز

محفلین
ٹریک کے آغاز پہ لی گئی تصویر۔ دائیں جانب دکھائی دینے والی سڑک پیرسوہاوہ کی جانب سے آ رہی ہے۔

ss10.jpg
 

یاز

محفلین
نیچے اترتے ہوئے ایک جگہ رک کر آبشار کی تصویر لی، اور اس کے ساتھ والی پتھریلی ڈھلان کی بھی۔ آبشار اصل میں Two steps پہ مشتمل ہے۔ اوپر والے حصے میں کچھ منچلے لائف جیکٹس پہن کر کچھ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ss12.jpg

ss13.jpg
 

یاز

محفلین
جلد ہی ٹریک کا اختتام ہوا۔ اس جگہ پہ کیمپنگ سپاٹ کا سا منظر تھا۔ کئی گروپس وہیں بیٹھ کے کھانا پکا یا کھا رہے تھے۔

ss20.jpg
 
Top