گڑھا تو بھرا ہی رہتا ہے۔ لیکن آبشار کے مخالف سمت سے پانی ایک چھوٹے نالے کی صورت میں نکلتا بھی رہتا ہے، جس کو دیگر تصاویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔یہ گڑھا آبشار کے پانی سے بھرتا نہیں ہے؟
میری ہمدردیاں کروشیا کے ساتھ تھیںاور اس کے ساتھ ہی یہ سفر ختم ہوا۔ گھر پہنچ کے فائنل میچ دیکھا اور فرانس کی جیت وغیرہ نے سیر کا مزہ دوبالا کر دیا۔
جی بالکل، پانی کافی کم تھا۔ ناران اور سوات وغیرہ میں گلیشئر سے پگھلتے پانی والی آبشاریں ہیں جو اس سے کافی بڑی ہیں۔ اس آبشار کا سورس کوئی چھوٹا سا چشمہ ہے یا بارش کا پانی ہے۔ ہم نے پلان بھی بارشوں کے سیزن میں اسی لئے کیا تھا کہ کچھ زیادہ پانی ہو۔ بدقسمتی سے اس دن اس مختصر ایریا کے علاوہ باقی تمام جگہ پہ کافی بارش ہوئی تھی، ورنہ پانی اس سے کافی زیادہ ہوتا۔اتنی چھوٹی آبشار گمان ہوتا ہے کہ اوپر ٹیوب ویل چل رہا ہے
شکریہ جناب۔بہت شاندار تصویریں ہیں بھیا ،زبردست
آپ کے کیفیت نامے سے ہمت پکڑ کر ہی رخ کیا تھا بھیا۔کافی انجوائے کیا،ویسے آپ نے ڈبکیاں لگانے کا ذکر کیا تب نہانے پر پابندی نہیں تھی؟ ہم تو جس دن پہنچے تب ڈبکی لگانا سختی سے منع تھا۔ابن توقیر بھائی نے بھی حال ہی میں اس جگہ کی زیارت کی ہے۔ امید ہے کہ وہ بھی اس لڑی میں کچھ شراکت فرمائیں گے۔
ہم نے بھی یہی راستہ استعمال کیا تھا کہ ہم سے تقریباً پانچ سات منٹ کے فاصلے پر ہری پور،ایبٹ آباد انٹرچینج ہے۔سب سے بہتر راستہ وہی ہے جس سے ہم یہاں ئے تھے۔ یعنی براستہ موٹروے برہان سے کچھ آگے ہزارہ موٹروے پہ چڑھ گئے۔ وہاں سے شاہ مقصود انٹرچینج سے قراقرم ہائی وے پہ، وہاں سے 11 کلومیٹر حویلیاں تک اسی راستے پہ، پھر حویلیاں کے اندر سے گزر کر ساجیکوٹ کی راہ لی۔ یہ راستہ تقریباَ 150 کلومیٹر ہے، لیکن وقت اور ڈرائیو کے لحاظ سے سب سے بہتر ہے۔
ڈبکی لگانا تو منع تھا۔ اس بابت تاکیدی بورڈ بھی لگا ہوا تھا، جس میں دفعہ 144 وغیرہ کا بھی ذکر تھا۔آپ کے کیفیت نامے سے ہمت پکڑ کر ہی رخ کیا تھا بھیا۔کافی انجوائے کیا،ویسے آپ نے ڈبکیاں لگانے کا ذکر کیا تب نہانے پر پابندی نہیں تھی؟ ہم تو جس دن پہنچے تب ڈبکی لگانا سختی سے منع تھا۔
ابتدائی تین چار تصاویر موبائل کیمرہ سے ہی بنائی تھیں۔ اور ہزارہ موٹروے والی آخری تین تصاویر بھی موبائل کیمرے سے ہی۔تصاویر بہت خوب ہیں، سیر بھی یقینا خوب تر رہی ہوگی! ان میں سے کوئی تصویر موبائل کیمرہ سے بھی بنائی؟
اتنا زیادہ ہجوم نہیں تھا کہ کوفت ہوتی۔ اس جگہ کی مین سڑک سے کافی دوری کی وجہ سے یہاں فضول قسم کا رش دیکھنے میں نہیں آیا۔بہت خوب یاز بھائی!! اس سیر سے آپ نے خوب لطف اٹھایا ہو گا۔
آپ سے ایک سوال تھا۔ کیا کبھی کسی جگہ کی تصاویر لیتے ہوئے ہجوم سے کوفت ہوئی کہ یہ ہٹے تو تصویر لی جائے۔
اس ٹرپ کے علاوہ کسی ٹرپ کی بات کر رہے ہیں۔اتنا زیادہ ہجوم نہیں تھا کہ کوفت ہوتی۔ اس جگہ کی مین سڑک سے کافی دوری کی وجہ سے یہاں فضول قسم کا رش دیکھنے میں نہیں آیا۔