ساجیکوٹ آبشار کی سیر

یاز

محفلین
کچھ مزید روشنی ڈالیں بھیا۔ یہ کہاں ہے؟ راولپنڈی سے کتنا فاصلہ بنتا ہے اور ایک دن میں آرام سے جا کر واپسی ہوسکتی ہے؟
یہ پلندری اور تراڑکھل کے قریب واقع ہے۔ راولپنڈی سے ایک دن میں جا کے واپس بالکل آیا جا سکتا ہے۔
 

ربیع م

محفلین
ہمم۔ ایک سائیڈ کے چھ گھنٹے تقریباً
بارہ گھنٹوں کا تھکا دینے والا سفر، یعنی وہاں رکنے کے لیے بمشکل دو سے تین گھنٹے ہوں گے۔
ہاتھ لگا کر واپس آنے والا چکر ٹھیک نہیں رہے گا. اب اتنی دور آئے بندہ تو وادی لیپہ بھی تو دیکھے.
 

لاریب مرزا

محفلین
اوہ اچھا۔
ویسے سچ کہوں تو مجھے ہجوم سے کبھی بھی زیادہ کوفت نہیں ہوئی۔ بلکہ ایک خوشی سی ہوتی ہے کہ لوگ سیروسیاحت سے لطف اندوز ہونے کے لئے آئے ہیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ بہت زیادہ رش (بلکہ فضول قسم کے رش) والی جگہوں سے بچنے کی ہی کوشش ہوتی ہے۔ جیسے مری کی مال روڈ، دامنِ کوہ، شکرپڑیاں وغیرہ
دراصل جب ہم گلگت گئے تھے تو وہاں قلعہ بلتت کے راستے کی تصاویر بنانے میں کچھ کوفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہم چاہ رہے تھے کہ تصاویر چونکہ محفل میں شریک کرنی ہیں اس لیے تصاویر میں لوگ نہ آئیں۔ ہماری میم چونکہ آہستہ چل رہی تھیں اور ہم ان کے ساتھ ہی رہنا چاہتے تھے۔ ڈھلوانی راستہ تھا تو جگہ جگہ لوگ تھک کے بیٹھ رہے تھے اور ہم ان کے اٹھنے کا انتظار کرنے میں مصروف۔ :p ہم اس راستے کی تصاویر لیتے ہوئے کچھ کوفت زدہ ہوئے تھے۔ :)
 
ایبٹ آباد سے قریب ہے میرا شہر ایبٹ آباد ہے بہت دفعہ جانے کا اتفاق ہوا پچھلے دنوں رمضان میں اس آبشار پر نہاتے ہوئے دو جوان بھائ ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے اس کے بعد اس آبشار میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئ
 

ابن توقیر

محفلین
یاز بھیا کے سفر نے ہمت دلائی کے سجیکوٹ آبشار کا چکر لگاآئیں۔ایک دن کے اس سفر کی چند "موبائلی" تصویریں ہم بھی لڑی میں جمع کیے دیتے ہیں۔

بغیر ناشتے کے نکلے تھے تو حویلیاں پہنچ کر ناشتہ کیا۔ریسٹورنٹ میں لگی نقشے کی تصویر میں سجیکوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

28719574247_3186981510_o.jpg

سجیکوٹ پہنچے تو آبشار سے آگے نکل گئے۔آگے سڑک کنارے چھوٹے بچے کھیل رہے تھے ان سے پوچھا تو انہوں نے واپسی کی راہ دکھائی۔نیچے کہیں وہ جھیل کے بارے میں بتارہے تھے لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے ہم نے پھر کسی وقت کے لیے جانے دیا۔

42889420594_db39189812_o.jpg


41799446440_1767d2a0f8_o.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
آبشار کا دیدار
43559697202_384b354a86_k.jpg

آہستہ آہستہ ہم نے بھی آبشار کے نزدیک جانا شروع کیا۔

42889301504_ccfed05425_k.jpg

آبشار کی جانب رواں دواں

41799340430_b75ebf2ce8_k.jpg
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
مراسلے کرتے وقت یا تدوین میں بھی تصویر نظر آتی ہے مگر ارسال کرنے کے بعد کانٹا لگ جاتا ہے۔میرے پاس بھی صرف پہلا مراسلہ ہی دِکھ رہا ہے۔یا کیا مسئلہ ہوسکتا ہے بھیا؟
فلکر سے شئر کے آپشن کے ذریعہ بی بی کوڈ کاپی کر کے ڈائریکٹ پیسٹ کریں۔
 
Top