تعارف سادہ سا تعارف

F@rzana

محفلین
راجہ صاحب

جی راجہ صاحب وہ سوالات آپ ہی کے لئے تھے جن کے جوابات کا مسقبل مجھے مخدوش نظر آرہا ہے کیونکہ سوال سے متعلقہ کو ابھی تک یہ ہی نہیں پتہ چلا تو جواب کون سی صدی میں ملے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا چلانا پڑے گا کہ ؛خاک ہوجائیں نہ ہم تم کو خبر ہونے تک۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پھر کیا ارادہ ہے؟
ابھی تک سوچ رہے ہیں کیا؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
فرزانہ نے کہا:
سعودی عرب میں اونٹ کی بریانی ملتی ہے کیا؟

اگر آپ کا مطلب اونٹ کے گوشت کی بریانی سے ہے، تو گوشت تو وافر دستیاب ہے۔ اب آپ کہیں گی کہ اونٹ کا گوشت لوں اور بریانی بنا لوں، تو آپ کو مشورہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

ایسے مشورے باجو بھی بہت دیتی ہیں۔ آپ بھی سہی
 

F@rzana

محفلین
؛

ارے شمشاد آپ نے سنا نہیں، مایوسی کفر ہے،
دل کواتنا چھوٹا مت کیجئے، ابھی قربانی کا گوشت باقی ہے، بریانی میں کام آجائے گا، فکر ناٹ :lol:
پھر کب تک چاولوں کو دم دوں؟
ساتھ میں ہری مرچ اور پودینے کا رائتہ بھی ہوگا؟
چلیں کیا یاد کریں گے، حاتم طائی کی بہن ہوں نا، کچھ شامی کباب بھی ہوجائیں گے۔ ۔ ۔ :lol: ٹھیک۔
اپنی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ملنے خالی ہاتھ نہیں جاتے۔ ۔ ۔ یہ میں تھوڑی کہہ رہی ہوں، ویسے ہی ایک گیت کے بول گنگنارہی ہوں :wink: :wink: :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
جی بہت بہت شکریہ آپ کا
کہہ تو ایسے رہی ہیں جیسے بریانی بس تیار ہی سمجھو۔
ارے بھئی بریانی کھلانی ہی ہے تو “ ذاتی پیغام“ میں مدعو کریں، اگر کھلے عام محفل میں بلا لیا تو مجھ سے پہلے اتنے اراکینِ محفل پہنچ جائیں گے کہ ہم تو ہاتھ ملتے بھی نظر نہ آئیں گے۔
 
فرزانہ صاحبہ نے لکھا:
میرے سوال۔ ۔ ۔ ۔
1۔ آپ پچھلے جنم میں کونسے سیارے پر تھے؟(جو اب ادھر آگئے)
2۔واپس کب جا ئیں گے؟( کیونکہ اب آپ کی واپسی کے بعد ہی میں قدم رنجہ فرماؤں گی۔ ہائے اللہ میرے)
جوابات:
1۔پچھلے جنم کے ہم چونکہ قائل نہیں لہذا عالم ارواح میں‌تھا اور آئے نہیں‌لائے گئے ہیں۔
2۔ واپسی کے بارے میں بقول محترم اعجازاختر صاحب“ جانے کب تک دنیا کی چھاتی پر مونگ دلتے رہیں گے“ ویسے اپنا جانے کا کوئی پروگرام مستقبل قریب میں نہیں ہے۔ باقی اگلے کی مرضی

اس لئے آپ قدمِ رنجہ کو فرمادیں کہ اسے کچھ نہیں
‌کہا جائے گا، ہاں ابھی اسی (80) سوالات باقی ہیں۔
 
حلیم

فرزانہ نے کہا:
محب علوی، آپ کے جواب پڑھنے کے ہم منتظر ہیں، باقیوں کی فکر مت کریں، اکھیاں اڈیکدیاں۔ ۔ ۔ جلدی سے جواب ارسال کیئے جائیں۔

جہانزیب، شکراََ ۔ ۔ ۔دیکھیں ذرا آپ کی بھی کارستانیاں، باقی لوگ تو بڑے چلبلے ہیں۔

تیلے شاہ جی، آخر آپ اپنے نام کی تشریح کیوں نہیں کر رہے، مجھے بڑا تجسس ہے!

بھائ لوگوں سے التماس ہے کہ کھانے کا صبر سے انتظار کریں، جن کو دعوت دی گئی تھی پہلے ان کی باری ہوگی، ویسے بھی آپ لوگوں نے لیڈیز فرسٹ تو ضرور سنا ہوگا، عمل بھی کر لیں،محرم کی مناسبت سے میں نے حلیم بنائی ہے، اوہر سے باریک کٹا ہوا ادرک، ہری مرچیں،دھنیا اور تلے پیازوں کا چھڑکاو ہے، مزید منہ میں پانی بھرنے کے لئے رس بھرے نیبو کی قاشیں بھی سجادی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے نا چٹخارے دار، مزے دار!
:wink:

اسے کہتے ہیں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، میں اپنے جوابات کا انتظار کر رہا ہوں اور مجھی سے الٹا شکوہ کہ میں نے جواب نہیں دیئے۔ پھر سے جوابات اور سوال حاضر ہیں۔

افتخار صاحب کے آنے تک جوابات کچھ یوں ہیں
1۔ آپ پچھلے جنم میں کونسے سیارے پر تھے؟(جو اب ادھر آگئے)
چاند پر

2۔واپس کب جا ئیں گے؟( کیونکہ اب آپ کی واپسی کے بعد ہی میں قدم رنجہ فرماؤں گی۔ ہائے اللہ میرے)
جب چاند کو ستاورں سے فرصت مل جائے

دو سوال میرے کچھ یوں ہیں
1۔ زمین سے لب بام(جہاں محبوب ہو) تک کتنے ہاتھ کا فاصلہ ہوتا ہے؟
2۔ اگر کمند لگائی جائے اور وہ محبوب تک پہنچنے سے دو چار ہاتھ پہلے ٹوٹ جائے تو کتنا افسوس ہوگا، شعر کے ساتھ وضاحت کریں۔
 
اگر کمند لگائی جائے اور وہ محبوب تک پہنچنے سے دو چار ہاتھ پہلے ٹوٹ جائے تو کتنا افسوس ہوگا، شعر کے ساتھ وضاحت کریں۔

ارے بھائی اب کمندوں کا زمانہ گیا ۔ ای میل ہے ۔ ایس ایم ایس ہے اور جب کچھ نہ بس چلے تو اسٹار ٹریک والا انر جائزر ہے ویسے بھی اگر شعر سے ہی جواب درکار ہے تو مجھے حکم کرلینا تھا

کہتے ہیں کہ عاشق بھی کسی کا تھا ارجمند
لیکن کبھی چلا نہ سکا وہ بڑی “کمند“
گھر سے میاں چلے مگر انکل نے پھر کہا
عاشق کبھی بنو نہ میاں یہ نرا ہے “ گند“
 

F@rzana

محفلین
اف

(سلام فرزانہ صاحبہ
میں نے آپ کو سارے جوابات مفصل پڑھے اور عش عش کر اٹھا۔ کیوں کہ ان سوالات نے تو پرانے ارکان کا بھی ناطقہ بند کردیا ہے اور احباب ہیں کہ رو پیٹ کے اٹوائی کھٹوائی لیئے پڑے ہیں۔
آپ نے آتے ہی ان سوالات کے چھکے چھڑادئے۔ شاباش
اور وہ آخیر میں آپ کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کیا میرے لئے تھے؟)
آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا، بائی دا وے۔ ۔ ۔ اٹلی میں اٹواٹی کھٹواٹی ملتی ہے، ذرا تصویر تو دکھلایئے،ہاں کون سے احباب میں رونا پیٹنا مچ گیا ہے؟
یہ جو فورم والے احباب ہیں ہیں تو سیریس ہی نہیں ہوتے، بھیا میں نے چند نئے سوال کیئے دلچسپی کے لئے اور پوری سچائی سے جوابات کی امید لگائی، ملاحظہ کیجیئے (آپ کو کچھ کہنا ہے) کوئی انٹسٹد ہی نہیں ہے، آپ ہی ذرا چکر لگا لیں، منتظر ہوں بقیہ 80 سوالات کی :cry: اف اف اف۔ :x
 

تیشہ

محفلین
:oops:
:? ارے میں اتنے دنوں سے پوچھ پوچھھ ہاری ہوں فرزانہ جی یو-کے میں آپ کہاں ہوتیں ہیں؟ مجا ل ہے یہ سوال آپکی نظر سے گذرے۔ :oops:
اس میں بھلا چھپانے کی کیا بات ہے؟ ایسے کریں اب مجھے سیدھا سیدھا فون نمبر بتا دیں :D میں ابھی کر کرے دیکھ لیتی ہو آپ ہیں کہاں ؟ کونسے سٹی میں ہیں۔ :lol: :p
جب لوکیشن میں یو نائٹیڈ کنگڈم لکھھ ڈالا ہے تو شہر بتانے سے کیا ہے۔؟

:?
 

F@rzana

محفلین
چاند اور کمند

1۔ زمین سے لب بام(جہاں محبوب ہو) تک کتنے ہاتھ کا فاصلہ ہوتا ہے؟


دادی نے بالشت سے ناپ لینا سکھایا تھا، انگریزوں کے ملک میں یہ طریقہ استعمال کیا تو سمجھے لعنت بھیج رہی ہے ورنہ ضرور ناپ کر بتادیتی کہ دو چار ہاتھ جب کہ لب بام رہ گئے والا کیا مسئلہ ہے البتہ راز کی بات۔ ۔ ۔ ۔ ذرا کان ادھر لایئے؛ بقول ان کے کہ ہمارے درمیان کبھی ہوا کے گزر جتنا فاصلہ بھی قابل قبول نہیں ورنہ ۔ ۔ ۔ ۔ !

2۔ اگر کمند لگائی جائے اور وہ محبوب تک پہنچنے سے دو چار ہاتھ پہلے ٹوٹ جائے تو کتنا افسوس ہوگا، شعر کے ساتھ وضاحت کریں۔


ہم اتنی کچی گولیاں کھیلتے ہی نہیں، ایک دفعہ محلے کے لڑکے کے ساتھ کنچے کھلے جارہے تھے اس نے بے ایمانی کی، ایسا کنچا کھینچ کر مارا کہ ماتھے سے خون بہہ نکلا دوبارہ اس کی شکل بھی نظر نہیں آئی، اگر آپ اناڑی ہیں تو پھر کھلاڑی کہاں کے!

رکھا ہے چاند اونچائی پہ اتنا
تمناؤں سے پاگل ہوگئی ہوں

کسی کے عکس میں کھوئی ہوں اتنی
خود آئینے سے اوجھل ہوگئی ہوں​
 

شمشاد

لائبریرین
جلدی کریں ناں فرزانہ صاحبہ باجو کو اپنا اتاپتا بتا دیں اور ہاں بتانے سے پہلے کھانے پینے کی وافر اشیاء کا بندوبست کر لیجیئے گا۔
 

F@rzana

محفلین
ٹرن ٹرن

بوچھی یار اتنی جلدی تھک گئیں، جذبہ صادق ہو تو پہاڑ کاٹ دیئے جاتے ہیں ، چوٹیاں سر کر لی جاتی ہیں، دودھ کی نہریں نکال لی جاتی ہیں اور جانے کیا کچھ، دیسی ترکیبیں تو یہی ہوتی ہیں، بدیسی نسخوں کی خبر نہیں، ویسے بھی بدیسیوں کے سائیڈ افیکٹ زیادہ ہوتے ہیں، اسی لیئے گوتم نے نروان کے لئے دیسی برگد کا درخت منتخب کیا تھا ورنہ ہوائی راستے چاند پر نہ چلے جاتے، خاموشی ہی خاموشی، گیان ہی گیان، دھیان دیں ، کہاں ہوسکتی ہوں، جب ذرا گردن جھکائی دیکھ لی تصویرِ ۔ ۔ ۔ ؟ :lol:
ارے خفا ہوگئیں، اچھا اپنا نمبر دیں، میں ابھی فون کرتی ہوں۔ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
دونوں ایک دوسرے سے نمبر ہی مانگتی رہیں گی تاکہ 141 لگا کر ڈائل کر لیں، اپنا نمبر کبھی نہ دیں گی۔ ارے کوئی ہمارا نمبر مانگتا تو کب کا دے چکے ہوتے۔
 

تیشہ

محفلین
:D :laugh:


آپکو کیسے معلوم ون فور ون لگتا ہے۔
یہ لیئجے سب کو میں نمبر دیتی ہوں ، جس نے کرنا ہے کر لیں،
:p

02084721117. :laugh: :chill:

اب سب مجھے فون کئجئے۔ میں نہ اٹھاو تو مطلب گھر پر کوئی نیہں ۔
:p مگر ہمت نہ ہاری جائے ، کرتے رہئے ، کرتے رہئے کبھی تو کوئی اٹھا ہی لے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کتنے دن تک کوشش کرنا ہو گی؟
مشکل ہی لگتا ہے اس نمبر پر کسی سے بات ہو سکے
111 111 111 50 966++ پر کوشش کر کے دیکھیں
شائد کسی سے بات ہو جائے
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
lol۔۔۔باجو یہ دنیا کے کون سے ملک کا نمبر ہے۔۔؟؟ یہ تو کہیں بھی ڈائل نہیں ہو رہا۔۔ :wink:

ہیں تم بھی باجو کا نمبر پوچھ رہی ہو؟ تمہیں کیا ضرورت ہے پوچھنے کی، تمہارے پاس تو پہلے سے ہے ان کا نمبر۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی لگتا ہے آپ نے اردو محفل کے قوائد و ضوانط نہیں پڑھے۔اور مجھے یہ بھی لگ رہا ہے کہ آپ نے نمبر صیحح دے دیا ہے۔ :(
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
lol۔۔۔باجو یہ دنیا کے کون سے ملک کا نمبر ہے۔۔؟؟ یہ تو کہیں بھی ڈائل نہیں ہو رہا۔۔ :wink:

ہیں تم بھی باجو کا نمبر پوچھ رہی ہو؟ تمہیں کیا ضرورت ہے پوچھنے کی، تمہارے پاس تو پہلے سے ہے ان کا نمبر۔

میں ان کے اصل فون نمبر کی بات نہیں کر رہی۔۔جو انہوں نے یہاں لکھا ہے۔اس کی بات کی تھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ کونسا ان کا اپنا نمبر ہے۔ انہوں نے بھی شاہ عبداللہ کا نمبر دے دیا ہے یہاں۔ :p
 
Top