تعارف سادہ سا تعارف

الف عین

لائبریرین
فرزانہ یہ
ہ
اور
ھ
میں تم کو پرابلم ہو رہی ہے کیا۔ کون سا کلیدی تختہ استعمال کرتی ہو؟
اکثر صوتی میں 'ہ' ہے انگریزی کے 'او' پر اور 'ھ' ہے انگریزی ایچ پر۔
 
فرذوق احمد

محفلین
خوش آمدید آپی ہممممممم آپی فرزانہ بھئی یہاں تو بہینیں بہت ہیں
خیر آپی جی میری طرف سے بھی خوش آمدید پکڑے :p
خدا آپ کے کمپیوٹر کی عمر دراز کرے
 
نبیل

تکنیکی معاون
فرزانہ جی، اب تو آپ کے آنے پر خوشی کا کیا اظہار کری، پہلے ہی کئی مرتبہ ہم خوش ہوتے رہے ہیں اور آپ پھر غائب ہوتی رہی ہیں۔ چلیں دعا گو ہوں کہ اب آپ یہاں بلا رکاوٹ‌ آ سکیں۔ :p
 
F@rzana

محفلین
اعجاز صاحب کی باری پہلے

سب سے پہلے اعجاز صاحب کے جواب کی باری ہے،
محترم ٹائپنگ کی غلطی ہے، شمشاد صاحب نے توجہ دلائی تو میں نے نظر ڈالی، ابھی درست کرتی ہوں۔۔۔۔آپ کا بہت شکریہ۔
 
F@rzana

محفلین
فرذوق کی باری۔۔۔۔۔
پیارے سے بھیا آپ کا آپی کہنا بہت ہی من بھایا،
مجھے اپنی چھوٹی بہنیں جو کراچی میں ہیں یاد آگئیں وہ بھی یہی کہتی ہیں،اللہ آپ کو خوش رکھے۔۔۔۔۔آمین
 
F@rzana

محفلین
نبیل کے جواب کی باری

نبیل صاحب کی باری۔۔۔۔۔
درست کہا جناب نے، بار بار آتی ہوں جاتی ہوں، جاتی ہوں آتی ہوں۔۔۔۔ہیں نا!
لیکن اس سے آپ سب کے خلوص کی معترف ہوگئی ہوں، لگتا ہے اپنے گھر والوں سے بات چیت ہوتی ہے، امید ہے کہ یہ کمپیوٹر میرے ساتھ آنکھ مچولی کھیلنا بند کردے گا، پھر آپ کو بھی بار بار خوش آمدید کہنے کی زحمت نہیں ہوگی۔۔۔۔۔ :lol:
 
F@rzana

محفلین
اب آئی باری(شامت نہیں) تیلے شاہ کی۔۔۔۔۔
فرماتے ہیں‘آپ کی غیر حاضری میں یہ طے ہوا تھا کہ خالی شتونگڑا (سمائیلی) لگا کر کھسک لینا منع ہے، کچھ نہ کچھ لکھنا ضروری ہے۔ ‘
بھئی مجھے تو بخشیئے،جتی مشکلات اب تک پیش آئی ہیں اس میں اسی کو غنیمت سمجھئے کہ کچھ نہ کچھ میری جانب سے مل ہی جائے،
ہر بار پیغام ارسال کرتے ہوئے ‘جیا دھڑک دھڑک جائے‘ کہ اب گیا جب گیا!
اصل میں یہ کارستانیاں کمپیوٹر کی ہیں کل پھر غچہ دے رہا تھا، پیغام ارسال کرنے کی بہت کوشش کی لیکن آپ کے “شتونگڑے“ کے سوا کچھ نہیں پوسٹ ہوپایا۔ :lol:
شتونگڑا۔۔۔۔۔ہاہاہا
I just love that word, makes me smile :lol:
 
بہت بری بات ہے فرزانہ ، میرے جواب پر کوئی جواب ہی نہیں دیا۔ میں نے بھی تو محتاط خوشی کا اظہار کیا تھا بلکہ میں نے تو کمپیوٹر ٹھیک کرنے کے لیے سر توڑ کوشش علاوہ مشوروں کے بھی کی تھی ۔

موسم کی ادا دیکھ کر خیال آیا
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں لوگ۔۔۔۔۔۔ 8)
 
F@rzana

محفلین
شکایتی

کہاں؟
کہاں؟
کہاں؟
اف اللہ، شکایتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے دیکھا ہی نہیں اور شکایت تیار۔
آپ کا تو جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے،شکریہ،شکریہ،شکریہ۔
بہت شکریہ محب، اہل محفل گواہ رہیں کہ شکریہ ادا کردیا گیا ہے(سند رہے)
اہل محفل سن لیجئے محب نے واقعی مجھے بار بار اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا ۔۔۔۔مگر وائے افسوس۔
 
شکایتی

F@rzana نے کہا:

اصل میں پوسٹ میں نے ترتیب دے لی تھی پر کر نہیں سکا مگر تمہیں پتا تو چل جانا چاہیے تھا نہ کہ میرا شکریہ ادا کرو :wink:

ہاں ہاں اب اہلِ‌محفل‌‌گواہ‌‌ہیں اور تمہیں کسی موقع پر مکرنے نہیں دیا جائے گا۔ :)
 
تیلے شاہ

محفلین
F@rzana نے کہا:
اب آئی باری(شامت نہیں) تیلے شاہ کی۔۔۔۔۔
فرماتے ہیں‘آپ کی غیر حاضری میں یہ طے ہوا تھا کہ خالی شتونگڑا (سمائیلی) لگا کر کھسک لینا منع ہے، کچھ نہ کچھ لکھنا ضروری ہے۔ ‘
بھئی مجھے تو بخشیئے،جتی مشکلات اب تک پیش آئی ہیں اس میں اسی کو غنیمت سمجھئے کہ کچھ نہ کچھ میری جانب سے مل ہی جائے،
ہر بار پیغام ارسال کرتے ہوئے ‘جیا دھڑک دھڑک جائے‘ کہ اب گیا جب گیا!
اصل میں یہ کارستانیاں کمپیوٹر کی ہیں کل پھر غچہ دے رہا تھا، پیغام ارسال کرنے کی بہت کوشش کی لیکن آپ کے “شتونگڑے“ کے سوا کچھ نہیں پوسٹ ہوپایا۔ :lol:
شتونگڑا۔۔۔۔۔ہاہاہا
I just love that word, makes me smile :lol:
ارے واہ فرزانہ آپ کا بھی جواب نہیں ہے
محترمہ میں تو خود اس قانون کی زد میں آیا ہوا ہوں
میں بذات خود شتونگڑوں کا حامی ہوں -اور یہ قانون شمشاد بھائی اور افتخار بھائی نے بنایا ہے
میں اور باجو تو اس کے مخالف ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
8)
 
F@rzana

محفلین
زندہ باد

چلیں پھر میں بھی آپ کی حامی ہوں اور آپ کی باجو میری بہت پیاری دوست ہے لہٰذا ان کی حمایت تو فرض ہوجاتی ہے۔
:roll:
:wink:
شتونگڑا زندہ باد
:lol:
 
دوست

محفلین
اتنی دیر سے حاضری پر معذرت۔
باتیں‌ کچھ ہورہی ہیں میں ایویں لچ تل رہا ہوں۔
خیر!!!
دوبارہ آمد پر مبارکباد۔اللہ آپ کے کمپیوٹر کو شفائے کاملہ عاجلہ عطاء فرمائے۔
آمین۔
 
الف عین

لائبریرین
شاید میں نے ہی اب تک کچھ نہیں لکھا۔ اصل میں میں نے گپ شپ میں اب حصہ لینا شروع کیا ہے جب کہ تم منظر سے غائب ہو گئیں۔
بہر حال۔ تم کو خوش آمدید۔ اور تمھاری اور تمھارے کمپیوٹر کی صحت کے لئے دعائیں۔
 
تیلے شاہ

محفلین
زندہ باد

F@rzana نے کہا:
چلیں پھر میں بھی آپ کی حامی ہوں اور آپ کی باجو میری بہت پیاری دوست ہے لہٰذا ان کی حمایت تو فرض ہوجاتی ہے۔
:roll:
:wink:
شتونگڑا زندہ باد
:lol:

:lol:
تو پھر ٹھیک ہے باجو کو کہیں کے آکر پوسٹ کریں کہاں غائب ہیں اتنے دنوں سے
 
Top