سادہ سا سوال ہے !

علی وقار

محفلین
بہت زبردست وقار بھائی۔
پڑھ کر لطف آ گیا۔ بے اختیار دل چاہا کہ ہم بھی اس عجوبے کو دیکھ پائیں۔
cemetery-auto-last-calm-pkw.jpg
کچھ ایسی ہی موٹر کار ہو گی۔ :)
 
ایک سادہ سا سوال ہے

قتلِ آم پر کون سی دفعہ لگتی ہے؟؟؟
قتل آم اگر بذریعہ پالتو جناور ہوا ہے تو اس پر دفعہ 425 تعزیرات پاکستان کا اطلاق ہوگا۔
قتل آم اگر بذریعہ انسان زیر دھوکہ دہی ہوا ہے تو دفعہ 427/428 کا اطلاق ہو سکتا ہے ۔
اگر آم کے آ کی جگہ عا استعمال ہوتا ہے تو آلہ قتل/موقع محل / واقعاتی ترتیب اور نقصان کے تناسب سے
302-307-309 اور دیگر بہت سی دفعات کا استعمال ہو سکتا ہے یہ مکمل طور واقعاتی ترتیب و نتائج پر منحصر ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ فیصلہ نعش کے چھلکوں اور گٹھلیوں پر کیا جائے گا اسلئے سہل نہ سمجھا جائے ۔
ایسی صورت حال میں مقتول کی برادری کے دس پندرہ کلو جوان بھرے پرے ارکان سے ملاقات درکار ہوگی تاکہ اس موضوع پر تفتیش کی جاسکے۔
اور جو کسی نے گحٹلیوں کے دام بھی کھرے کرلئے ہوئے تو؟
تفتیش کے بعد دامودر اور گٹھل داس دونوں کو خرید کنندہ کی رگوں سے بھی نکال لیا جائے گا۔
نعش زمین میں دبائے جانے کا قوی امکان ہے۔ کیا معلوم کسی کسان کے ہاتھ لگ گئی ہو نعش بصورت گھٹلی۔
ایسی صورت میں سالانہ خراج عرس شریف میں بشکل لنگر کیا جاوے گا۔
پھر تو کشتوں کے پشتے لگانے چاہئیں۔
کنون پر بھروسہ رکھیں ۔ اتنی بڑی توند ایسے ہی نہیں ہوئی ۔ جانفشانی کے ساتھ خدمت کرنی پڑتی ہے
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ایسی صورت حال میں مقتول کی برادری کے دس پندرہ کلو جوان بھرے پرے ارکان سے ملاقات درکار ہوگی تاکہ اس موضوع پر تفتیش کی جاسکے۔

تفتیش کے بعد دامودر اور گٹھل داس دونوں کو خرید کنندہ کی رگوں سے بھی نکال لیا جائے گا۔

ایسی صورت میں سالانہ خراج عرس شریف میں بشکل لنگر کیا جاوے گا۔

کنون پر بھروسہ رکھیں ۔ اتنی بڑی توند ایسے ہی نہیں ہوئی ۔ جانفشانی کے ساتھ خدمت کرنی پڑتی ہے
بے حد کمال
جیتے رہیے ۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایسی صورت حال میں مقتول کی برادری کے دس پندرہ کلو جوان بھرے پرے ارکان سے ملاقات درکار ہوگی تاکہ اس موضوع پر تفتیش کی جاسکے۔
یعنی کہ اگر مقتول لنگڑا تھا۔ تو دس پندرہ کلو جوان بھی لنگڑے ہی ہوں؟
تفتیش کے بعد دامودر اور گٹھل داس دونوں کو خرید کنندہ کی رگوں سے بھی نکال لیا جائے گا۔
یہ تو ظلم ہو جائے گا نا کنون کے ہاتھوں۔
ایسی صورت میں سالانہ خراج عرس شریف میں بشکل لنگر کیا جاوے گا۔
اور خرچہ کنون کے ذمہ؟
کنون پر بھروسہ رکھیں ۔ اتنی بڑی توند ایسے ہی نہیں ہوئی ۔ جانفشانی کے ساتھ خدمت کرنی پڑتی ہے
وہی وہی
پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی
 
یعنی کہ اگر مقتول لنگڑا تھا۔ تو دس پندرہ کلو جوان بھی لنگڑے ہی ہوں؟
تو اور کیا تفتیش ہمیشہ ملزم یا مظلوم کی اپنی برادری سے ہی شروع کی جاتی ہے۔
یہ تو ظلم ہو جائے گا نا کنون کے ہاتھوں۔
ظلم کیسا ۔ جب گٹھلیوں کے دام کھرے کیئے تو کنون کا (خیال ) کیوں نہیں آیا
اور خرچہ کنون کے ذمہ؟
کنون اپنا خرچ پورا کرنا خوب جانتا ہے
وہی وہی
پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی
لو اب بھی کوئی شک ہے؟؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو اور کیا تفتیش ہمیشہ ملزم یا مظلوم کی اپنی برادری سے ہی شروع کی جاتی ہے۔

ظلم کیسا ۔ جب گٹھلیوں کے دام کھرے کیئے تو کنون کا (خیال ) کیوں نہیں آیا

کنون اپنا خرچ پورا کرنا خوب جانتا ہے

لو اب بھی کوئی شک ہے؟؟
آپ بس اس سوال کو داخل دفتر کر دیجئیے ۔ اگر گھٹلی زمین میں داب دی گئی ہے تو ضرور زمین کا سینہ چیر کر باہر آئے گا۔ تب اس کے آموں سے سارا خرچہ وصول کر لیا جائے گا۔
 
Top