عمران بھائی، آپ نے بالکل درست وضاحت فرمائی۔بھائی جان سمجھ گیا تھا، آپ کا مؤقف۔
اس کے لیے شکریہ!
جبکہ لئیق بھائی، آپ مجھے حیران کر رہے ہیں۔
میں نے ایسا تو کچھ کہا نہیں جس میں عمر کا لحاظ کرنا پڑے۔
یہ لڑی فورم کی ان لڑیوں میں سے ہے جو مجھے بہت پسند آئی۔
خاص طور پہ عدنان بھائی کے سوالوں پہ مجھے ہنسی کے ساتھ ساتھ ان کے انداز پہ پیار بھی آیا جیسے کوئی معصوم بچہ سوال کر رہا ہو۔ اس لیے میں نے شاید جتنا اس لڑی پر تبصرے کیے ہیں، کسی اور پہ نہیں کیے۔
پھر بھی اگر آپ کو کوئی بری بات لگی ہے تو میں ایک کام کرتا ہوں۔ میں اپنا موڈ تفریحی سے بدل کر حیران کر دیتا ہوں۔