سادہ سا سوال ہے !

عرفان سعید

محفلین
صابن دانی میں صابن ہوتا ہے ،نمک دانی میں نمک ہوتا ہے اور سرمادانی میں سرما تو یہ مچھردانی میں ہمیشہ انسان ہی کیوں ہوتا ہے ؟
مچھر دانی ہی وہ واحد "دانی" ہے جس میں انسان اندر ہوتا ہے اور مچھر باہر۔ باقی ہر قسم کی "دانی" میں انسان ہوتا ضرور ہے لیکن "دانی" کے باہر۔
 
سید عمران

محفلین

ضیاء حیدری

محفلین
مچھر دانی ہی وہ واحد "دانی" ہے جس میں انسان اندر ہوتا ہے اور مچھر باہر۔ باقی ہر قسم کی "دانی" میں انسان ہوتا ضرور ہے لیکن "دانی" کے باہر۔

یہ مچھروں کے ساتھ زیادتی ہے، ان کو بھی اندر جانے دیا جائے، وہ ساری رات کوشش کرتے ہیں اندر جانے کی، چند ایک خوش قسمت ہی کامیاب ہوتے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت ہی سادہ سا سوال ہے ،
شادی شدہ لوگ ذرا بتائیں گے ، جب آپ کسی شادی میں جاتے ہیں،تو زخم تازہ ہوتے ہیں یا ارمان ؟
زخم ہرے ہوتے ہیں قبلہ، خواہشیں جوان اور ارمان بے ایمان!

محض اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اسے سادہ سا جواب ہی سمجھیں نہ کہ میری "آپ بیتی"، کیونکہ میں نے پچھلے اٹھارہ سالوں میں کُل چھ شادیوں میں ہی شرکت کی ہے، ایک اپنی، ایک اپنے بچپن کے دوست کی، اور چار مجبوری کے عالم میں چھوٹے بھائیوں کی! :)
 
واہ کیا بات ہے قبلہ ،آپ کی سادگی پر نثار ۔
 
فہد اشرف

محفلین
سادہ سا سوال ہے
میں مالٹے کا بیج نگل گیا ہوں،
میرے اندر درخت تو نہیں اگ آئے گا؟
مشکل سا جواب ہے نہیں
بچپن میں تو ہمیں یہ خوف دامن گیر رہتا تھا کہ اگر بیج حلق سے نیچے اترا تو پیٹ میں پودھا اگ آئے گا :p:ROFLMAO:

مانا کہ Indo-Gangetic Plain کی زمین بہت زرخیز ہے، اتنی زرخیز کہ اگر آم کھا کر اس کی گھٹلی ادھر ادھر پھینک دی جائے اور اگر وہ کہیں مناسب جگہ پڑ جائے تو اُس میں سے پودا اُگ آتا ہے لیکن اب اتنی زرخیز بھی نہیں کہ پیٹ میں سے پودے اُگ آئیں :)
اس لیے :p:LOL::ROFLMAO:
اب میں تربوز کے بیج پھینکنے کا تردد بھی نہیں کرتا، نگل جاتا ہوں بلکہ چبا چبا کر کھا جاتا ہوں
 
آخری تدوین:
Top