سارا کی واپسی

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم سارا بہن۔ کیسی ہیں؟ سنا ہے کہ محفل سے ناراض ہو گئی ہیں۔ چلیں اب آپ کو منانے کا کام کرتے ہیں۔ کیا کچھ اشارہ جات مل سکتے ہیں کہ کیسے آپ کو منایا جا سکتا ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بقول ماوراء، آپ بالکل پکی پکی ناراض‌ ہیں اور بالکل بھی واپس نہیں آنے والیں۔ دیکھیں کہ شاید ہماری بات کچھ اثر کر جائے
 

قیصرانی

لائبریرین
یہاں روز میں یا دیگر کوئی دوست، جو آپ کی واپسی کے طلبگار ہوں گے، کچھ نہ کچھ لکھیں گے۔ لیکن چند دن میری غیر حاضری ہو گی، شادی ہو رہی ہے نا میری :oops: اس کے علاوہ میری یہاں اس دھاگے پر حاضری پکی پکی ہوگی :)
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
ناراض؟ بھئی انہیں کس نے ناراض کر دیا؟
ماوراء کہہ رہی ہیں کہ سارا محفل والوں سے ناراض ہو گئی ہیں۔ زیک سمجھ رہے ہیں کہ ان کی بحث کی وجہ سے سارا ناراض‌ ہو گئی ہیں۔ چلیں‌ جو بھی ہے، اب منانے کا کام شروع کر دیا ہے :)
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی، میں نے اسے کہا تو ہے کہ ذرا اردو محفل کا رخ کرے اور دیکھے کہ تمھیں کتنا یاد کیا جا رہا ہے۔ دیکھو، آتی ہے یا نہیں۔


تھریڈ کا نام سے تو لگ رہا ہے کہ سارا واپس آ گئی ہے۔ :roll:
 

الف عین

لائبریرین
سارا جہاں کہیں بھی ہوں، فوراً یہاں آئیں اور اپنا ہزاریہ مکمل کریں۔ میں کب سے اس فکر میں ہوں کہ تہنیتی پیغام شروع کروں۔
 

فہیم

لائبریرین
یار یہ لوگ ذرا ذرا سی باتوں پر ناراض کیوں ہوتے ہیں :?

کبھی کوئی ناراض کبھی کوئی ناراض :?

اب کیا میرا یہی کام رہ گیا ہے :wink:
 

ظفری

لائبریرین
سارا۔۔۔! اب آپ جلدی سے آجائیں ۔۔ ورنہ لوگ “سارا کی واپسی “ کو ۔۔۔ “ ٹارزن کی واپسی “ سمجھیں گے ۔ :D
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔
جی شگفتہ آپ نے سہی کہا۔۔کہ میں کیوں ناراض ہوں گی۔۔۔یہ ماورا نے یونہی مجھے واپس لانے کے لیے یہ افواہ اڑائی ہے۔۔یہ مجھے کافی دنوں سے یہاں آنے کا کہہ رہی تھی لیکن مجھ سے سُستی ہو گئی تو اس نے یہاں یہ خبر نشر کر دی کہ میں ناراض ہوں۔۔اور اگر فرض کریں کہ میں یہاں کسی سے ناراض بھی ہوتی تو اس کے لیے پورے فورم کو چھوڑنا کیا تُک بنتی ہے۔۔؟
کچھ وجوہات تھی جن کی وجہ سے میں یہاں نہیں آرہی تھی۔۔کسی طرف سے مجھ پر پابندی لگ گئی تھی :roll: لیکن میں وزٹ کرتی رہتی تھی۔۔البتہ لکھتی کچھ نہیں تھی۔۔۔
آپ سب بھائیوں بہنوں کا بہت شکریہ کہ انہوں نے مجھے یاد رکھا اور مجھے واپس آنے کا کہہ رہے ہیں۔۔میں انشا اللہ پوری کوشش کروں گی کہ آتی رہا کروں ۔۔
 

سارا

محفلین
قیصرانی نے کہا:
السلام علیکم سارا بہن۔ کیسی ہیں؟ سنا ہے کہ محفل سے ناراض ہو گئی ہیں۔ چلیں اب آپ کو منانے کا کام کرتے ہیں۔ کیا کچھ اشارہ جات مل سکتے ہیں کہ کیسے آپ کو منایا جا سکتا ہے؟

وعلیکم السلام۔۔۔الحمد اللہ میں ٹھیک ہوں۔۔
میں ناراض نہیں ہوں۔۔یہ ماورا بس ایویں ہی کہہ رہی ہے۔۔آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے یہ دھاگہ کھولا۔۔۔اب سب ماورا کی خبر لیں کہ اس نے یہ چٹا جھوٹ کیوں بولا۔۔ :)
اور آپ کو آپ کی شادی کی پیشگی مبارکباد۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام،

چلو میری اس افواہ سے تم واپس تو آ گئی نہ۔ تین مہینوں سے میں تمھیں کہہ رہی تھی، اف اتنا تو میں نے کبھی کسی کو نہیں کہا تھا۔
اور ہاں اتنے حساس ٹاپکس پر بات ہی نہ کرنا جہاں پابندی لگنے کا ڈر ہو۔ :p
 
Top