تعارف سارہ پاکستان۔ خوش آمدید!

مغزل

محفلین
تم نے ابھی تک گھاس کھانا نہیں چھوڑی، میں تو سمجھ رہا تھا کہ گھاس چھوڑ کر اب تک ساگ وغیرہ کھانا شروع کر دیا ہو گا۔

توبہ ہے ۔۔ آپ سے بھی ۔۔شمشاد بھائی :grin:
دیکھا نہیں کہ بیچاری آج کل ڈائٹنگ پر ہیں ۔۔ :music:
جبھی تو یہاں آنا بھی کم کردیا ہے :eek:
لاگت ہے کہ جیہ واقعی ساگ کھانے چلی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے یہ ’’ دونوں بہن بھائی ‘‘ ایک معاملے میں تو ایک ہی ہیں کہ مراسلات کا جواب دینے
میں ازحد درجہ تساہل سے کام لیتے ہیں ۔۔۔۔ حجازی یوں ممتاز ہیں کہ سیاہ ست دانوں کی طرح
وعدے فرماکر سیاستدانہ ڈھٹائی سے ۔۔ معاملے کو طول دیتے رہتے ہیں اور ہر بار نیا وعدہ فرمالیتے ہیں۔
اور رہی بات چھوٹی کی تو ۔۔۔۔۔۔۔ میں تو سمجھا تھا کچھ مداوا ہوگا ۔۔ کم از کم مخبری اور شکایت
لگانے والے معاملات ہم ان کے سپرد کردیں گے ۔۔ کہ امی حضور سے موصوف کی کان کھنچائی کی رسم روا
رکھی جائے ۔۔۔ مگر وہ بھی غائب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی ہنوز دلیّ دور است ۔۔۔۔۔۔ :laugh:
یا :: جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ۔۔۔۔۔ شجر سے دور ہیں۔:grin:
(کہیں محسن نے دھمکی تو نہیں دی سارہ کو ۔۔ ؟؟ ) :hatoff:
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے تو یہ بھائی بہن کی کوئی ملی سازش لگتی ہے۔ سارا تو پلٹ کر آئی ہی نہیں۔ یا پھر کہیں بڑے بھائی نے رعب شعب دکھا کر یہاں آنے پر پابندی تو نہیں لگا دی۔
 
سلام!
تا خیر سے آنے پر معذرت وجہ تا خیر یہ تھی کہ نیٹ ھمارے آگے آگے اور ہم نیٹ کے پیچھے پیچھے ۔۔۔۔۔پھر کچھ سیکورٹی کے مسائل بھی تھے۔۔ہماری نہیں۔۔نیٹ کی۔۔سو ہم نے بگ بی سے آگ کی دیوار تعمیر کروائی جو کہ آگ لگانے میں ،ہمارا مطلب ہے کے اس کام میں کافی ماہر ہیں۔۔۔
ابن سعید بھائی کی پوسٹ کا فی دلچسپ تھی آپ نے نا چیز کے لیے کافی بڑے بڑے الفاظ ضائع کر دیے۔۔۔اور آپ نے جھگڑوں کے بارے میں پوچھا ہے تو معا ملہ کچھ یوں ہے کے بھائی جاں سے ہمارا تعلق عقیدت اور انسپائریشن کا ہے مثلا جب بھائی جان بمشکل چار سال کے تھے تو ہم نے ائیرپورٹ پر کھڑے جہاز کو دیکھ کر یہ بیان جاری کیا تھا کہ جہاز تو بھائی جاں کی طرح لمبے ہیں تصور کیجیے کے چار سالہ بھائی جان اسوقت کتنے لمبے ہونگے اور اندازہ لگائیے کہ جہاں مر عوبیت کا یہ عالم ہو وہاں بھلا جھگڑا کیسے ہو سکتا ہے۔۔۔ہاں البتہ ہما ری جانب سے کبھی کبھی احتجاج یا حکم عدولی کے کچھ وا قعات ضرور رپورٹ کیے جا سکتے ہیں۔۔۔۔۔ایک قصہ کچھ یوں ہے کہ کچھ سال پہلے بھائی جان کو ایک عادت پڑگئی ۔۔کہ آتے جاتے وہ ہمارے سر پر ایک ہلکی سی چپت لگا دیتے۔۔۔اب کیا ہے کہ بے وقوفوں کے سر کا معاملہ ذرا نازک ہو تا ہے۔۔۔ سو ہمیں وہ چپت کچھ زیادہ ہی لگتی تھی۔۔ہم نے کئی با ر احتجاج کیا ۔۔۔یہ معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا۔۔۔مگر جناب کہاں۔۔ ایک دن یوں ہی وہ چپت لگا کر موقع سے فرار ہونے لگے تو ہم جارحانہ انداز میں ان کے طرف لپکے ، بھائی جان نےہنستے ہوئےزور سے دروازہ بند کر نا چاہا۔۔۔۔اور ہم نے اپنے دونوں ہاتھ زور سے مار دیے ۔۔۔۔نتیجتا ہماری انگلی پر چوٹ آگئی۔۔۔۔پھر کئی دن تک ہم اپنی سوجی اور ہلکی سی مڑی ہوئی انگلی امی جان کو دیکھاتے رہے کہ۔۔امی جان دیکھیں بھائی جان نے میری انگلی ٹورر دیاور بھائی جان اپنی خوبصورت بتیسی کی نما ئش کر تے رہے ۔۔۔۔۔پھر اتنا ہوا کہ بھائی جان نے اپنے یہ ا چھی عادت ترک کر دی۔۔۔۔
ویسے بھائی جان کی ہمہ جہت شخصیت پر کردار نگاری کر کے ہم اردو ادب میں ایک نادر شہ پارے کا اضافہ کر سکتے ہیں ۔۔مگر کیا ہے کے ہمیں اپنی جان بہرحال عزیز ہے۔۔۔۔۔لہذا۔۔ ہمیں اردو ادب کی اس کم نصییبی پر افسوس ہی رہے گا۔۔۔۔
با قی با نیں آئندہ۔۔۔۔
 
محمداحمد

سارہ صاحبہ !

آپ کا اندازِ بیاں خوب لگا اور کیوں نہ ہو آخر محسن صاحب کی بہنا ہیں۔ :)

خوش رہیے! اور آتی جاتی رہیے!
 
محسن حجازی

میرا خیال ہے ایکسپلائٹیشن لکھنا چاہ رہی تھیں۔۔۔۔ :rolleyes:
:grin: :grin: :grin:
 
زینب

محفلین
ایک تو عوام ہمیں 'کاپی' بہت کرتی ہے۔۔۔۔ :grin:

ویسے امید کی جاتی ہے کہ اب فورم پر بھائی کم ہی نظر آیا کریں گے ہمارے بھائی کی طرح۔۔ کبھی دیکھا کسی نے انہیں محفل پر فضول ادھر اﹸدھر گھومتے ! :grin:

گویا اس بیان سے یہ استنباط درست ہے کہ وہ جب بھی گومتے ہیں فضول ہی گھومتے ہیں؟؟؟ :eek: :eek:

کاشف بھائی۔۔۔۔۔۔! آئیے گا ذرا :grin: :grin:

وہ بھی آ کر کیا کر لیں گے؟ بس آئیں بائیں شائیں کر کے رہ جائیں گے۔

آپ سارے بھائی چپ چاپ مان لو کہ بہنوں‌کے سامنے اپ لوگوں‌کی دال کم ہی گلتی ہے:grin:
 
سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔ سارہ کو سارہ کی طرف سے بہت بہت خوش امدید ۔۔:) :cat:

GN5449H.jpg

آپ کی آمد سے محفل پر ساراؤں کی ہیٹ ٹرک ہو گئی ہے ۔۔:grin:
 
جیا راؤ

محفلین
سلام!
تا خیر سے آنے پر معذرت وجہ تا خیر یہ تھی کہ نیٹ ھمارے آگے آگے اور ہم نیٹ کے پیچھے پیچھے ۔۔۔۔۔پھر کچھ سیکورٹی کے مسائل بھی تھے۔۔ہماری نہیں۔۔نیٹ کی۔۔سو ہم نے بگ بی سے آگ کی دیوار تعمیر کروائی جو کہ آگ لگانے میں ،ہمارا مطلب ہے کے اس کام میں کافی ماہر ہیں۔۔۔
ابن سعید بھائی کی پوسٹ کا فی دلچسپ تھی آپ نے نا چیز کے لیے کافی بڑے بڑے الفاظ ضائع کر دیے۔۔۔اور آپ نے جھگڑوں کے بارے میں پوچھا ہے تو معا ملہ کچھ یوں ہے کے بھائی جاں سے ہمارا تعلق عقیدت اور انسپائریشن کا ہے مثلا جب بھائی جان بمشکل چار سال کے تھے تو ہم نے ائیرپورٹ پر کھڑے جہاز کو دیکھ کر یہ بیان جاری کیا تھا کہ جہاز تو بھائی جاں کی طرح لمبے ہیں تصور کیجیے کے چار سالہ بھائی جان اسوقت کتنے لمبے ہونگے اور اندازہ لگائیے کہ جہاں مر عوبیت کا یہ عالم ہو وہاں بھلا جھگڑا کیسے ہو سکتا ہے۔۔۔ہاں البتہ ہما ری جانب سے کبھی کبھی احتجاج یا حکم عدولی کے کچھ وا قعات ضرور رپورٹ کیے جا سکتے ہیں۔۔۔۔۔ایک قصہ کچھ یوں ہے کہ کچھ سال پہلے بھائی جان کو ایک عادت پڑگئی ۔۔کہ آتے جاتے وہ ہمارے سر پر ایک ہلکی سی چپت لگا دیتے۔۔۔اب کیا ہے کہ بے وقوفوں کے سر کا معاملہ ذرا نازک ہو تا ہے۔۔۔ سو ہمیں وہ چپت کچھ زیادہ ہی لگتی تھی۔۔ہم نے کئی با ر احتجاج کیا ۔۔۔یہ معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا۔۔۔مگر جناب کہاں۔۔ ایک دن یوں ہی وہ چپت لگا کر موقع سے فرار ہونے لگے تو ہم جارحانہ انداز میں ان کے طرف لپکے ، بھائی جان نےہنستے ہوئےزور سے دروازہ بند کر نا چاہا۔۔۔۔اور ہم نے اپنے دونوں ہاتھ زور سے مار دیے ۔۔۔۔نتیجتا ہماری انگلی پر چوٹ آگئی۔۔۔۔پھر کئی دن تک ہم اپنی سوجی اور ہلکی سی مڑی ہوئی انگلی امی جان کو دیکھاتے رہے کہ۔۔امی جان دیکھیں بھائی جان نے میری انگلی ٹورر دیاور بھائی جان اپنی خوبصورت بتیسی کی نما ئش کر تے رہے ۔۔۔۔۔پھر اتنا ہوا کہ بھائی جان نے اپنے یہ ا چھی عادت ترک کر دی۔۔۔۔
ویسے بھائی جان کی ہمہ جہت شخصیت پر کردار نگاری کر کے ہم اردو ادب میں ایک نادر شہ پارے کا اضافہ کر سکتے ہیں ۔۔مگر کیا ہے کے ہمیں اپنی جان بہرحال عزیز ہے۔۔۔۔۔لہذا۔۔ ہمیں اردو ادب کی اس کم نصییبی پر افسوس ہی رہے گا۔۔۔۔
با قی با نیں آئندہ۔۔۔۔

اتنی تعریفیں کروانے کے لئے بھیا نے دھمکی دی تھی یا لالچ ؟؟ :grin::grin:
زینب آپ بھی غور فرمائیےاس تحریر پر۔۔۔ :grin:

اندازِ بیاں خوب ہے سارہ :)
 
شمشاد

لائبریرین
آپ سب دال کیسے گلنے دو گی، آپ تو ہمیں آگ لگانے، میرا مطلب جلانے ہی نہیں دیتیں تو دال بغیر آگ کے کیسے گل سکتی ہے، کسی سائنس دان سے پوچھنا پڑے گا۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
اسلام وعلیکم۔ سارہ خوش آمدید تو آپ کو مجھے کہنا پڑے گا کیونکہ میں آپکے بعد آیاہوں۔ یہاں میرا پیغام ارسال کرنے کا مقصد یہ ہےکہ اس دھاگےسے ایک بات تو مجھ جیسے نئے ممبران پرظاہر ہوگئی کہ نسیم حجازی .... oops .... میرا مطلب ہے محسن حجازی کا اثرورسوخ اس فورم پر بہت ”اوپر تک“ ہے ۔۔۔۔۔ جسکا مطلب ہے ان سے پنگہ مہنگہ پڑسکتا۔۔۔۔۔۔۔ :) :)
 
شمشاد

لائبریرین
خورشید آزاد صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
اپنا تعارف تو دیں تاکہ بات چیت میں آسانی رہے۔
 
تعبیر

محفلین
ارے واہ :)

ویسے محسن آپ کے ٹاپک ٹائیٹل نے پہلے تو گھما کر رکھ دیا کہ یہ ہے کیا :eek:
ویسے اتنے عرصے تک محفل کی راہ کیوں نہیں دکھائی :confused:

سارہ بہت خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر محسن ہم سب کے بہت پسندیدہ اور چہیتے ہیں ۔

میری طرف سے بھی ایک بھرپور مسکراہٹ کے ساتھ خوش آمدید :hatoff:
 
محسن حجازی

محفلین
اقتباس از آبی ٹوکول:
یعنی یہ تَبَحُّر بھی محسن بھائی ہی کا ہے کہ سارا بہن ان کی بہن ہیں
جیہ صاحبہ بھی ہماری' منہ بھولی ' بہن ہیں واللہ اس میں ہمارا رتی بھر کمال نہیں :grin:

ادی تعبیر میں کب لایا ہوں بھلا خود ہی ڈھونڈتی ڈھانڈتی ادھر پہنچ گئی ہیں۔ اب پھر ہم کو بولنا پڑا کہ ہم بھی یہیں موجود ہیں کہ تصویر بھی اوتار میں ٹانگ رکھی ہے۔ دوسری صورت یہ تھی کہ سرے سے مکر جاتے کہ ہمارا نام محسن حجازی نہیں پاریش اگروال ہے اور نہ یہ تصویر ہماری ہے :grin:

خورشید آزاد صاحب آپ سے تو آپ کے تعارفی دھاگے پر مڈبھیڑ ہو چکی خوش رہئے اثرورسوخ تو ہمارا کچھ نہیں بس ایسے ہی یہاں کے لوگ ہم کو اچھے لگتے ہیں اس سے سوا کیا ہے۔
 
Top