سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے۔

محمد بلال اعظم

لائبریرین
احباب پھر اس بات کو دل پر لے لیں گے۔ ویسے سمجھ تو گئے ہی ہوں گے محمد بلال اعظم بھائی اور حسیب نذیر گِل بھائی :laugh:

ہم تو اس بات کو دماغ پہ زور دے کے فزکس کے سوالات سے تڑکا لگا کے دل پہ لے کے آپ کو ریٹرن کر دیں گے۔
آپ بتا ہی دیں سب کو
a12.gif
 
عثمان

محفلین
یار کینیڈا میں بھی اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ خاکسار موجود تو ہے۔ :)
اردو کمیونٹی مفت کے اردو اخبارات بھی چھاپتی ہے۔ چھوٹے موٹے ریڈیو سٹیشن بھی ہیں۔ جیو شیو بھی ادھر آتا ہے۔ جس علاقے میں اردو بولنے والی کمیونٹی ہو وہاں کے ایلمنٹری سکولز میں ہفتے میں ایک دفعہ بعد از سکول کے اوقات کار ماسڑ صاحب بھی آتے ہیں اردو کی مشق کروانے کے لئے۔
911 ایمرجنسی کو کال کرنی ہو تو وہ بھی اردو میں سروس مہیا کر دیتے ہیں۔
 
یہ کمیونٹی یقینا بر صغیر سے گئے ہوئے لوگوں پر مشتمل ہوگی۔ کیا وہاں کے لوکل لوگوں میں سے بھی کوئی اس سمت توجہ دیتا ہے یا نہیں۔
 
نیلم

محفلین
پاکستانی اور انڈین دنیاکےجس جس کونےمیں ہیں وہ وموسٹلی اُردو ہی بولتےہیں،،وہاں اُن کی پیداہونےوالی اولاد کوبھی اُردوآتی ہے،،،یوکےمیں بھی اسلامی پرائیویٹ اسکولوں میں اُردو پڑھائی جاتی ہے،،،
 
جی
ظاہر ہے اپنی مٹی کی خوشبو اتنی جلدی تو ختم نہیں ہوتی نا۔
ہماری تہذیب و ثقافت اور زبان ہے ہی اتنی پیاری
 
ہاں واقعی، آپ مجھے قیصرانی انکل کہتے ہیں نا
ویسے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے اس میں ۔۔۔یہ ہمیں بھی آنٹی کہتے ہیں :atwitsend:اگر پرمزاح کی ریٹنگز ہم دیں تو جواب میں کہتے ہیں کہ آپ نے ہمیں کنفیوز کر دیا ہے ۔۔۔۔کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی :noxxx:
 
یہ کمیونٹی یقینا بر صغیر سے گئے ہوئے لوگوں پر مشتمل ہوگی۔ کیا وہاں کے لوکل لوگوں میں سے بھی کوئی اس سمت توجہ دیتا ہے یا نہیں۔
محفل پر ایک ترکی کی خاتون رجسٹرڈ ہوئی تھیں۔
وہ بھی اردو سیکھ رہی تھیں۔
اس کے علاوہ مراکش کی ایک محترمہ فیس بک پر مجھ سے اردو سیکھ رہی ہیں۔ انڈونیشیا کی ایک خاتون اردو سیکھ رہی ہیں۔
 
واہ جی واہ
آپ تو استاد نکلے
 
نیلم

محفلین
محفل پر ایک ترکی کی خاتون رجسٹرڈ ہوئی تھیں۔
وہ بھی اردو سیکھ رہی تھیں۔
اس کے علاوہ مراکش کی ایک محترمہ فیس بک پر مجھ سے اردو سیکھ رہی ہیں۔ انڈونیشیا کی ایک خاتون اردو سیکھ رہی ہیں۔
آپ صرف خواتین کوہی اُردو سیکھاتےہیں:laugh:
 
وجی

لائبریرین
چین میں لوگوں کا اردو زبان سیکھنا اور بولنا اور بات ہے
اور دبئی ، ابوظہبی اور سعودی عرب کے ائرپورٹز پر ویزہ افسر، پاسپورٹ افسر ، کسٹم پولیس اور شہری پولیس کا بولنا اور بات ہے وہ اس لیئے تھوڑی اردو بول لیتے ہیں
کیونکہ یہ انکی ضرورت بن گئی ہے وہ اس طرح کے ہمارے لوگ عربی نہیں بولتے ۔
 
ہو سکتا ہےچائنیز بھی ضرورت کے لیے ہی سیکھتے ہوں اردو
 
آپ صرف خواتین کوہی اُردو سیکھاتےہیں:laugh:
انیس بھائی کو استاد الخواتین کا ٹائیٹل دیا جانا چاہیے

بھئی اب کوئی طالب علم نہیں ملا تو میں کیا کروں۔ طالبہ ہی سہی۔۔:p
ویسے بھی خواتین میں سیکھنے کی لگن زیادہ ہوتی ہے۔۔
 
Top