ایک بزرگ بابا جی Alex Aziz Dean قرآن پاک پڑھتے ہیں۔ وہ فجی سے چالیس برس قبل آسٹریلیا منتقل ہوئے۔ اور وہاں یونیورسٹی میں ڈین جیسے عہدے پر فائز رہے۔ آج کل قرآن سیکھنے کا جی چرایا اور ہمیں جوائن کیا۔ دنیا بھر کے لوگوں سے ملنے ملانے کی وجہ سے اردو بھی بول لیتے ہیں۔ بلکہ مُجھ سے اردو ہی میں بات کرتے ہیں۔ انہوں نے میرے ہندی سکھانے والے دھاگے کو دیکھ کر کہا تھا کی فجیئین لوگوں کو عربی سیکھنے کے کام آ سکتا ہے۔ کیونکہ وہاں ہندی سکھائی جاتی ہے۔ عربی بہت کم سکھاتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔
محمدکامران اختر میرے چیف ایڈیٹر ہیں۔ ورنہ ہر بار سوال پر سوال پوچھنے پر میں ان کی بھی اچھی خاصی کلاس لیتا۔ لیکن چونکہ میرے سینئیر ہیں۔ اس لیے محفلین رعایت برتنے کی استدعا کرتا ہوں۔ آخر انہوں نے ایک خط بقلم خود لکھ کر بھیجا تھا۔ جس میں السلام علیکم محفلین لکھا تھا۔ حالانکہ خود بھی محفلین ہی تھے۔ اس خط کا عکس عید ملن پارٹی(عیدالفطر) کی رپورٹ میں دیکھا جا چکا ہے۔ اب اردو کے بارے میں میں کیا لکھوں۔ میں تو ایم۔اے اردو کررہا ہوں۔ طالب علم کو تو ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔ جبکہ کامران صاحب ایم۔اے اردو کے امتحانات دے چکے ہیں۔