عسکری
معطل
آپ کو کوچے میں کیوں آنے دیا ہم نے ؟ آپکو کیا پتہ ونگز بیج کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ موٹیاڑتے تو "جہاز" ہیں
آپ کو کوچے میں کیوں آنے دیا ہم نے ؟ آپکو کیا پتہ ونگز بیج کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ موٹیاڑتے تو "جہاز" ہیں
شکریہ نیلمچبھتی ہے قلب و جاں میں ستاروں کی روشنی
اے چاند ڈوب جا کہ طبیعت اداس ہے
،،،بہت خُوب
واہ۔۔۔ شکریہ شاہ جیسدابہار غزل شراکت کا شکریہ مکمل متن یہ ہے
ساقی شراب لا کہ طبیعت اداس ہے
مطرب رباب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے
رک رک کے ساز چھیڑ کہ دل مطمئن نہیں
تھم تھم کے مے پلا کہ طبیعت اداس ہے
چبھتی ہے قلب و جاں میں ستاروں کی روشنی
اے چاند ڈوب جا کہ طبیعت اداس ہے
مجھ سے نظر نہ پھیر کہ برہم ہے زندگی
مجھ سے نظر ملا کہ طبیعت اداس ہے
شاید ترے لبوں کی چٹک سے ہو جی بحال
اے دوست مسکرا کہ طبیعت اداس ہے
ہے حسن کا فسوں بھی علاج فسردگی
رخ سے نقاب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے
میں نے کبھی یہ ضد تو نہیں کی پر آج شب
اے مہ جبیں نہ جا کہ طبیعت اداس ہے
امشب گریز و رم کا نہیں ہے کوئی محل
آغوش میں در آ کہ طبیعت اداس ہے
کیفیت سکوت سے بڑھتا ہے اور غم
قصہ کوئی سنا کہ طبیعت اداس ہے
یوں ہی درست ہوگی طبیعت تری عدمؔ
کمبخت بھول جا کہ طبیعت اداس ہے
توبہ تو کر چکا ہوں مگر پھر بھی اے عدمؔ
تھوڑا سا زہر لا کہ طبیعت اداس ہے
لاجواب!! مکمل غزل شریک کرنے کے شکریہ چچا جان!سدابہار غزل شراکت کا شکریہ مکمل متن یہ ہے
ساقی شراب لا کہ طبیعت اداس ہے
مطرب رباب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے
رک رک کے ساز چھیڑ کہ دل مطمئن نہیں
تھم تھم کے مے پلا کہ طبیعت اداس ہے
چبھتی ہے قلب و جاں میں ستاروں کی روشنی
اے چاند ڈوب جا کہ طبیعت اداس ہے
مجھ سے نظر نہ پھیر کہ برہم ہے زندگی
مجھ سے نظر ملا کہ طبیعت اداس ہے
شاید ترے لبوں کی چٹک سے ہو جی بحال
اے دوست مسکرا کہ طبیعت اداس ہے
ہے حسن کا فسوں بھی علاج فسردگی
رخ سے نقاب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے
میں نے کبھی یہ ضد تو نہیں کی پر آج شب
اے مہ جبیں نہ جا کہ طبیعت اداس ہے
امشب گریز و رم کا نہیں ہے کوئی محل
آغوش میں در آ کہ طبیعت اداس ہے
کیفیت سکوت سے بڑھتا ہے اور غم
قصہ کوئی سنا کہ طبیعت اداس ہے
یوں ہی درست ہوگی طبیعت تری عدمؔ
کمبخت بھول جا کہ طبیعت اداس ہے
توبہ تو کر چکا ہوں مگر پھر بھی اے عدمؔ
تھوڑا سا زہر لا کہ طبیعت اداس ہے
خوبساقی شراب لا کہ طبیعت اداس ہے
یہ بات واقعتاً درست ہے۔نین بھائی!! آپ ہر انتخاب میں ٹیگ دیتے ہیں "نیرنگ کی ڈائری سے"
کیا آپ نے واقعی کوئی ڈائری بنا رکھی ہے؟؟
"بجھتی ہے قلب و جاں میں ستاروں کی روشنی"مریم پکوڑے بنا کہ طبیعت اداس ہے
نیرنگ چائے لا کہ طبیعت اداس ہے
ایک بات تو بتائیں کہ یہ طبیعت اداس کیوں ہے؟"بجھتی ہے قلب و جاں میں ستاروں کی روشنی"
ڈسکو لائٹس بجھا، کہ طبیعت اداس ہے
یہ والی اداسی رومانسزم کی ایک شکل ہے۔ایک بات تو بتائیں کہ یہ طبیعت اداس کیوں ہے؟
والدِ محترم کی یونیورسٹی دور کی ایک چھوٹی ڈائری رکھی ہوئی ہے، جس میں زیادہ اشعار عدم کے ہی ہیں۔یہ بات واقعتاً درست ہے۔
رومانسزم میں اداسی،اللہ ایسے رومانسزم کا بیڑہ غرق کرے. جوکہ پہلے سے غرق ہے.یہ والی اداسی رومانسزم کی ایک شکل ہے۔
پکوڑوں میں نمک کم ہو اور چائے میں پتی تیز اور چینی کممریم پکوڑے بنا کہ طبیعت اداس ہے
نیرنگ چائے لا کہ طبیعت اداس ہے
کھانے والا بلڈ پریشر اور شوگر کا مریض لگتا ہے، بہتر ہے نہ ہی کھائے!پکوڑوں میں نمک کم ہو اور چائے میں پتی تیز اور چینی کم
بلڈ پریشر تو ہے مگر الحمدللہ شوگر سے بچا ہوا ہوںکھانے والا بلڈ پریشر اور شوگر کا مریض لگتا ہے، بہتر ہے نہ ہی کھائے!
مجھے 35 سال کی عمر ہی سے دونوں امراض ہیں، مجال ہے کہ میری بیوی نمک اور چینی کو کم کر جائے، بیوہ ہونے سے ڈرتی تو ہے لیکن فی الفور عزت بچا لیتی ہے۔بلڈ پریشر تو ہے مگر الحمدللہ شوگر سے بچا ہوا ہوں
ہم گوجرانوالہ کے رہنے والوں کا یہ ہی مسلہ ہے
"بُھکا مرن توں چنگا اے بندہ کج کھا پی کے مرے"
ادھر بھی یہ ہی حساب ہےمجھے 35 سال کی عمر ہی سے دونوں امراض ہیں، مجال ہے کہ میری بیوی نمک اور چینی کو کم کر جائے، بیوہ ہونے سے ڈرتی تو ہے لیکن فی الفور عزت بچا لیتی ہے۔