سالگرہ پر نثر کے حوالے سے

سید عاطف علی

لائبریرین
ہندی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
میرے خیال میں تو ہندی اردو ہی کی ایک شکل ہے۔ :)
ہندی اردو کو ایک ہی کہنا تو ایک بحث ہے لیکن یہ کہنا کہ ایک ہی "شکل" ہے، ہر گز درست نہیں ۔ شکل میں تو بعد المشرقین یا بعدالمغربین ہو سکتا ہے۔حتی کہ بات شمالین و جنوبین تک جاسکتی ہے۔ :)
 
ہندی اردو کو ایک ہی کہنا تو ایک بحث ہے لیکن یہ کہنا کہ ایک ہی "شکل" ہے، ہر گز درست نہیں ۔ شکل میں تو بعد المشرقین یا بعدالمغربین ہو سکتا ہے۔حتی کہ بات شمالین و جنوبین تک جاسکتی ہے۔ :)
رسم الخط تو ظاہر ہے مختلف ہے۔ لیکن اگر کہا جائے کہ ایک ہی زبان کے دو مختلف رنگ یا انداز ہیں تو غلط نا ہوگا۔ بہرحال میں ہندی ایک بالکل الگ زبان ماننے کو بالکل تیار نہیں :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اوبنا یا اوب جانا ہندی لفظ ہے۔ آپ کی گرفت فارسی و عربی پر ماشاءاللہ بہت زیادہ ہے۔ شاید فارسی ادب میں اس لفظ کا استعمال نہ ہو۔
"اوبنا " کی تلاش میں گوگل کے گھوڑے دوڑائے تو سب گھوڑے 'اوباما" کی خبر لائے۔:)
جہاں تک گرفت کا تعلق ہے تو بھائی ہماری گرفت عربی و فارسی پر تو کجا اپنے آپ ہی پر نہیں ۔ :)
 
آخری تدوین:

عبد الرحمن

لائبریرین
کیوں کہ میری علمی قابلیت و تحریری صلاحیت بہت کم ہے۔ اور خاص کر موجودہ ناموں کے سامنے تو بالکل ہی زیرو ہے۔ اس لئے عجب لگتا ہے۔
QUOTABLE QUOTE
’’جب لکھنے والوں کا دل لکھنے سے اوب جاتا ہے۔ تو لکھ کر دل بہلا لیتے ہیں۔‘‘
۔۔۔ نیرنگِ خیال

توبہ توبہ! کتنا کھلا تضاد ہے۔
 
اندازہ تو سیاق و سباق سے یہی بنتا تھا مگر لفظ پہلی مرتبہ سنا یا پڑھا۔
جی ہاں، یہ محاورہ ’’دل اوب جانا‘‘ اب ہمارے ہاں مستعمل نہیں رہا، قریب قریب ختم ہو گیا کہہ لیجئے۔ ہمارے بڑے بوڑھے اب بھی ایسا کہتے ہیں۔ اردو والے بھی اور پنجابی والے بھی (اوبھ جانا)۔ ادھر ہندوستان میں یہ خاصا مانوس محاورہ ہے، معانی اوپر بیان ہو چکے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
خلیل بھائی آپ لوگوں کے ہوتے میں سربراہ بننے کا قائل نہیں۔ بلکہ مجھے سچ پوچھیں تو کمیٹی میں بیٹھنے کا بھی شوق نہیں۔ ایک نام تو اپنے عبد الرحمن بھائی کا ہے۔ دوسرا محمداحمد اور فلک شیر بھائی آنا چاہیں؟ سر محمد یعقوب آسی اگر حامی بھر لیں تو اور بھی لطف رہے گا۔
فرحت کیانی ، ماہی احمد ، سید فصیح احمد ، لئیق احمد ، علامہ محمد اسامہ سَرسَری آپ احباب کیا فرماتے ہیں اس بارے میں۔
مستند ہے آپ کا فرمایا ہوا. میں اس تجویز کی تائید کرتی ہوں.
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
شکریہ ۔
یہ نین آپ کو چھوڑیں گے نہیں مصروف کیے بغیر سالگرہ پہ :)

حالانکہ سب کو معلوم ہے کہ میں پہلے ہی کتنی مصروف ہوں. مجهے کوئی اعتراض نہیں ہو گا اگر آپ سب لوگ میرے لیے ایک ایک پیراگراف لکه دیں. پوسٹ میں کر دوں گی. اب اتنی محنت تو کر ہی سکتی ہوں.
 
فلک شیر

محفلین
حالانکہ سب کو معلوم ہے کہ میں پہلے ہی کتنی مصروف ہوں. مجهے کوئی اعتراض نہیں ہو گا اگر آپ سب لوگ میرے لیے ایک ایک پیراگراف لکه دیں. پوسٹ میں کر دوں گی. اب اتنی محنت تو کر ہی سکتی ہوں.
یہ وہ والا کوچہ نہیں ہے :)
اس کا لنک ڈھونڈنا پڑے گا :):)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مجهے کہہ رہے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تو اور بھی کوئی تھا جس کا اقتباس لیا تھا میں نے۔۔۔

یہ دیکھیں ، کہہ کون رہے ہیں ......... :)
بچو اب آپ کا خاکہ لکھوں گا۔۔۔

یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں. واقعی بابائے شاپریت تو کسی کو بهی کچه بهی کہہ سکتے ہیں.
لاحول ڈاکٹر کیانی۔۔۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
شکریہ ۔
یہ نین آپ کو چھوڑیں گے نہیں مصروف کیے بغیر سالگرہ پہ :)
بالکل چیمہ صاحب۔ اور آپ احباب کا ساتھ چاہیے اس میں :)

حالانکہ سب کو معلوم ہے کہ میں پہلے ہی کتنی مصروف ہوں. مجهے کوئی اعتراض نہیں ہو گا اگر آپ سب لوگ میرے لیے ایک ایک پیراگراف لکه دیں. پوسٹ میں کر دوں گی. اب اتنی محنت تو کر ہی سکتی ہوں.
جو خود لکھ سکتا ہو۔ اس کو دوسروں کا لکھا پسند نہیں آتا۔ مجھے اس کلیہ سے استثنیٰ حاصل ہے۔ :p
 
Top