سالگرہ پر نثر کے حوالے سے

میاں یہ جو نام آپ لوگوں کے لکھے ہیں۔ یہ اس لئے نہیں لکھے کے آپ کہیں اوپری سطور والوں کی کمیٹی بنا دیں۔ بلکہ اس لئے لکھے ہیں کہ آپ بھی شامل ہوں کمیٹی میں۔
مجھے اس بات کا خدشہ ہے کہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد زیادہ کرنے سے کہیں کمیٹی کی رفتا سست نا ہوجائے۔ اس لئے بتائی گئی پانچ رکنی کمیٹی ہی بہت رہے گی۔ میں نے ویسے بھی تقریباً 20 سال بعد دوبارہ محض محفل پر آنے کی وجہ سے اردو لکھنی شروع کی ہے پہلے بھی صرف کمرہ امتحان میں لکھتا تھا :)
اس لئے میں تو کمیٹی کے لئے نا اہل ہوں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

اس بات سے متفق ہوں کہ کمیٹی مختصر ہونی چاہیے۔ اس لئے خیال یہ ہے کہ صرف چنیدہ افراد ہی شامل کیے جائیں۔ لیکن اگر احباب بڑی کمیٹی بنانا چاہیں تو انکار اس سے بھی نہیں۔۔۔ :) میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ باقاعدہ لکھنے والے جیسے سر آسی، سر خلیل، احمد بھائی، چیمہ صاحب یا فرحت جیسے لوگ ہی کمیٹی کا حصہ بنیں۔
 
100 فیصد متفق :)
 
محمداحمد

لائبریرین
خلیل بھائی آپ لوگوں کے ہوتے میں سربراہ بننے کا قائل نہیں۔ بلکہ مجھے سچ پوچھیں تو کمیٹی میں بیٹھنے کا بھی شوق نہیں۔ ایک نام تو اپنے عبد الرحمن بھائی کا ہے۔ دوسرا محمداحمد اور فلک شیر بھائی آنا چاہیں؟ سر محمد یعقوب آسی اگر حامی بھر لیں تو اور بھی لطف رہے گا۔
فرحت کیانی ، ماہی احمد ، سید فصیح احمد ، لئیق احمد ، علامہ محمد اسامہ سَرسَری آپ احباب کیا فرماتے ہیں اس بارے میں۔

بھائی ہم تو پہلے ہی مشاعرے کے سلسلے میں ٹانگ اڑائے بیٹھے ہیں، وہاں بھی اس لئے کود گئے کہ کسی طرح "مشاعرے کی بابت بات چھیڑ دی جائے" آگے ہمیں پتہ ہے کہ ساحر کا فارمولا ہی چلنا تھا۔ یعنی "بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی" :)

ویسے ہمارا خیال ہے کہ نثر کے حوالے سے نیرنگِ خیال صاحب کو ہی "منتظمِ شعبہ" بنایا جائے۔ وہ اپنے ساتھ کسی کو رکھنا چاہیں تو اُن کی مرضی ہے۔ :)
 
یہ ساحر کا فارمولا ہے کہ کفیل آذر کا۔۔۔

کبھی پروں پر پانی بھی پڑنے دیا کریں۔ ہمیشہ ہی جھٹکا کرتے ہیں گرچہ سکھ نہیں آپ۔۔۔
 
متفق صرف پہلے جملے تک ہوں۔ :)

سُکھ دکھ تو چلتے رہتے ہیں زندگی میں۔ آپ انتظامات پر توجہ دیں۔ :)
 
انتظامات کیا ہوں کہ سب ہی پتلی گلی پکڑ رہے ہیں۔ اور تو اور محمد اسامہ سَرسَری صاحب بھی آپ سے متفق کر کے نکل گئے۔ ابھی تحقیق یہ کرنی ہے کہ وہ آپ کی ٹانگ اڑانے والی بات پر متفق ہیں کہ مشاعرے کی بات کے متعلق۔۔۔ :p
 
سر اگر آپ کے پاس مناسب وقت ہو تو تھوڑی تعریف اس تحریر کی کر دیں۔ جو ادب پارہ کہلائے جانے کے قابل ہو۔ مجھ جیسے کم مطالعہ اور نو آموز لکھاری بھی ہیں۔ اس ضمن میں اگر کچھ رہنمائی ان کو لکھنے سے پہلے ہی میسر آجائے تو معیار بہتر ہوجائے گا۔ ساتھ میں سیکھنے کے عمل سے بھی گزر جائیں گے۔
کیا عرض کروں حضرت! مشکل میں ڈال دیا۔ کوشش کرتا ہوں، شاید کوئی کام کی بات کر سکوں۔
یہاں ہم کوئی حدِ فاصل کو نہیں کھینچ سکتے کہ اس لکیر سے دائیں طرف اور اوپر جو کچھ ہے وہ ادب ہے باقی نہیں ہے۔ ہماری معمول کی گفتگو میں جو ہے جیسا ہے، رف ہے صاف ہے، اخلاقی ہے نہیں ہے، بات خوبصورت ہے نہیں ہے؛ بات اپنے اپنے ماحول کی بھی ہوتی ہے۔ تاہم ہوتا یہی ہے کہ ’’کیا کہنا ہے‘‘ یہی مطمع ہوتا ہے۔ ’’کیسے کہنا ہے‘‘ اس پر بہت زیادہ توجہ نہیں دی جاتی۔ ادب میں یہی ’’کیسے کہنا ہے‘‘ بھی ’’کیا کہنا ہے‘‘ کے ساتھ شامل ہو جاتا ہے۔ زبان و بیان ٹھیک ہو، الفاظ کی نشست و برخاست اچھی لگے، تھوڑا بنا سنوار کے نکھار کے بات کی جائے، واقعاتی، فکری، یا جو بھی ہماری ترجیح ہو اس کی مطابقت سے پیراگراف بنائے جائیں۔ یہی ادب کے عام معانی ہیں اور یہی اہتمام کسی تحریر کو ادب پارہ بناتا ہے۔ آگے ادیب کی صلاحیتوں کی بات ہے، صنائع بدائع ہیں، رعایات ہیں، سجع، رجع اور دیگر فنیات ہیں، سلیقہ اور اسلوب ہے، جو کسی ادب پارے کو مزید سنوارتا بناتا ہے۔
ہر تحریر کا کوئی نہ کوئی مقصد ہونا چاہئے، میری خواہش تو یہی ہوتی ہے؛ مرضی اور اختیار اس کے پاس ہے جس کے ہاتھ میں قلم ہے۔ کیا خیال ہے؟
 
انتظامات کیا ہوں کہ سب ہی پتلی گلی پکڑ رہے ہیں۔ اور تو اور محمد اسامہ سَرسَری صاحب بھی آپ سے متفق کر کے نکل گئے۔ ابھی تحقیق یہ کرنی ہے کہ وہ آپ کی ٹانگ اڑانے والی بات پر متفق ہیں کہ مشاعرے کی بات کے متعلق۔۔۔ :p
منتظم اعلی والی بات سے متعلق۔ :)
 
عبد الرحمن

لائبریرین
خلیل بھائی آپ لوگوں کے ہوتے میں سربراہ بننے کا قائل نہیں۔ بلکہ مجھے سچ پوچھیں تو کمیٹی میں بیٹھنے کا بھی شوق نہیں۔ ایک نام تو اپنے عبد الرحمن بھائی کا ہے۔ دوسرا محمداحمد اور فلک شیر بھائی آنا چاہیں؟ سر محمد یعقوب آسی اگر حامی بھر لیں تو اور بھی لطف رہے گا۔
فرحت کیانی ، ماہی احمد ، سید فصیح احمد ، لئیق احمد ، علامہ محمد اسامہ سَرسَری آپ احباب کیا فرماتے ہیں اس بارے میں۔
اس بات سے متفق ہوں کہ کمیٹی مختصر ہونی چاہیے۔ اس لئے خیال یہ ہے کہ صرف چنیدہ افراد ہی شامل کیے جائیں۔ لیکن اگر احباب بڑی کمیٹی بنانا چاہیں تو انکار اس سے بھی نہیں۔۔۔ :) میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ باقاعدہ لکھنے والے جیسے سر آسی، سر خلیل، احمد بھائی، چیمہ صاحب یا فرحت جیسے لوگ ہی کمیٹی کا حصہ بنیں۔
آپ سربراہ بننے میں کیوں پس و پیش کررہے ہیں؟:evil: کچھ دنوں کی تو بات ہے پھر دوبارہ کوچہ میں گوشہ نشین ہوجایے گا۔

البتہ یہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ انتخاب انہی لوگوں کا ہونا چاہیےجو ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرسکتے ہوں۔ اس ضمن میں بندے کے نام کو چھوڑ کر باقی تمام اسمائے گرامی بہت مناسب ہے۔

انتباہ: محمد خلیل الرحمٰن بھائی کو بھی لازما ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔اس مراسلے سے خود میرے ذہن میں پہلا خیال یہ آیا کہ مجھے ان کے سربراہ بننے پر اعتراض ہے۔ لہذا تردید کرنا ضروری ٹھہرا تھا۔
 
اس بات سے متفق ہوں کہ کمیٹی مختصر ہونی چاہیے۔ اس لئے خیال یہ ہے کہ صرف چنیدہ افراد ہی شامل کیے جائیں۔ لیکن اگر احباب بڑی کمیٹی بنانا چاہیں تو انکار اس سے بھی نہیں۔۔۔ :) میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ باقاعدہ لکھنے والے جیسے سر آسی، سر خلیل، احمد بھائی، چیمہ صاحب یا فرحت جیسے لوگ ہی کمیٹی کا حصہ بنیں۔
یہ بھی تو پتہ چلے، بھیا! کہ کمیٹی کو کرنا کیا ہے۔ رہی یہاں کی بات، بجلی ہو گی تو کچھ ہو گا۔ نہیں ہو گی تو پسینہ بہے گا، ہو گی اور کام کرنا پڑ گیا تو پسینے چھوٹ جائیں گے اپنے۔ بوڑھا بندہ ہوں بھیا؛ اتنا ہی بوجھ ڈالئے گا کہ کمر کا کڑاکا نہ نکل جائے۔ مناسب تو یہی ہو گا کہ جو صاحب بھی جس شعبے کے انچارج ہیں، وہ نگرانی کریں پالیسی بنائیں اور اپنے ساتھ دو چار دوستوں کو شامل کر لیں۔ میرے جیسے پرانی سوچ کے بندوں کو ایک طرف پڑا رہنے دیں تو بہتوں کے حق میں اچھا ہو گا۔

اعتذار:
چلتے چلتے یہ بھی عرض کردوں کہ ’’چنیدہ‘‘ کوئی لفظ نہیں ہے۔ ’’چیدہ‘‘ ہے! مصدر ’’چیدن‘‘ (چننا) سے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
انتظامات کیا ہوں کہ سب ہی پتلی گلی پکڑ رہے ہیں۔ اور تو اور محمد اسامہ سَرسَری صاحب بھی آپ سے متفق کر کے نکل گئے۔ ابھی تحقیق یہ کرنی ہے کہ وہ آپ کی ٹانگ اڑانے والی بات پر متفق ہیں کہ مشاعرے کی بات کے متعلق۔۔۔ :p

آپ اپنے ساتھ شمشاد بھائی کو لے لیں۔ ماہی احمد کو اور سید فصیح احمد کو۔ اور بس۔

اُمید ہے یہ لوگ منع نہیں کریں گے۔
 
Top