تیسری سالگرہ سالگرہ کا پلان

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پکوان ڈے میرے حوالے ہے تو میں اتنا سارا کھانا اکیلی کیسے بناؤں گی ، آگے کا پلان میرا ہے جس کے ذمّے جو کام لگا رہی ہوں ایمانداری سے کرنے ہونگے :);)
کھانے پکانے کی تمام چیزیں اور سوئیٹ ڈشز کی تمام چیزوں کی خریداری شمشاد صاحب کے ذمّے :)
سعود کے ذمّے پیاز کاٹنا ;)
راہبر کو چاول صاف کرنے ہیں ;)
م م مغل کو مصالحہ پیسنا ہے ;)
سخنور کے ذمّے پیاز فرائی کرنا ہے ، سخنور ذرا خیال رکھیئے گا ایسا نہ ہو آپ سوچ میں گُم ہو جائیں پیاز چولہے پر رکھ کے ;) پیاز جلی تو فائن ہوگا ;)
محسن حجازی کے ذمے بکرا ذبح کرکے گوشت کی بوٹیاں بنانا ، ذرا بڑی بوٹیاں بنائیے گا پلیز قیمہ نہ ہو جائے بکرے کا ، اور نہ ہی بکرے کو مسکرا کے دیکھیئے گا نہ ہی باتیں کرنے کی اجازت ہے بکرے سے ;) آپ کی باتوں کو سُن کر بکرے نے ذبح ہونے سے انکار کر دیا تو بریانی میں صرف آلو ڈالنے پڑیں گے پھر مزہ نہیں آئے گا :)
خرم شہزاد خرم کے ذمے سلاد بنانا ، خرم پیاز بلکل باریک کاٹیئے گا اور ٹماٹر بھی ذرا اسٹائل کے پھول بنا کے رکھیئے گا ;) سلاد ذرا طریقے سے سجی ہو ایسی کے سب تعریف کریں :)
چاند بابو آپ کو قیمہ پیسنا ہے کباب کے لیئے بالکل باریک ہو ریشہ الگ رکھیئے گا ;)
وارث کے ذمّے کباب بنا کے فرائی کرنا ;) وارث کباب نرم ہونے چاہیئیں :) شکایت نہ ہو کسی کو ، سب ممبرز کو تو میں جانتی بھی نہیں اچھی طرح کیا پتہ کسی کے دانت نہ ہوں ;)
باقی کے کام جیسے ہی یاد آتے ہیں مجھے لکھوں گی میں ، پھر وہ سارے کام آپ لوگ آپس میں بانٹ لینا :)
بریانی کے سارے کام کر لیں تو بتاؤں گی کہ کس وقت بریانی بنائیں گے آپ سب تاکہ گرم بریانی سے تواضع کی جاسکے مہمانوں کی :)
سوئیٹ ڈش ہم سب فیمیل ممبرز مل کے بنائیں گے :)
محب علوی کی پوسٹس بھی آج نظر آئیں ہیں محفل پر ، محب کی واپسی ہو ہی گئی ہے تو کھانے کے بعد کے کچھ کام محب کے ذمے ;)
باقی تفصیل بعد میں :)

ٹھیک ہے کھانے پکانے کا سارا کام ہم لڑکے کر لیتے ہیں اب آپ لڑکیوں کے کچھ کام ہے وہ بھی کر دے مہربانی فرما کر حجاب اور تعبیر چلو کرسیاں اور ٹیبل ٹھیک سے لگاؤ ترتیب دیکھنا ٹھیک ہو چھوٹو کے لے چھوٹی کرسیاں اور بڑوں کے لیے بڑی جیسے اعجاز صاحب ، وارث صاحب ، شاکر قادی صاحب وغیرہ وغیرہ، ارے یہ کیا چاول تو ہیں‌ہی نہیں زینب آپ زرہ بازار سے چاول لے آؤ اور دیکھنا اچھے والے چاول لے کر آنا ٹوٹا چاول نا لے آنا :grin: ارے ماورا آپ کہاں جارہی ہے اچھا اچھا لائیٹ والے سے کہو شام سے پہلے پہلے لائیٹیں لگا دے تانکہ اندھرا ہونے سے پہلے پہلے ہم اپنے کام ختم کر سکے بوچھی آپی ٹنکی میں پانی بھی کم ہے آپ جلدی سے ٹیوب ویل والے کے پاس جائے اور اس کو بتا کر آئے کے آج ہمارے ہاں محفل کی سالگرہ کا جشن ہے جس کی وجہ سے ہمیں پانی کی بہت ضرورت پڑئے گی تو وہ ہمارا خیال رکھے مطلب پانی بند نا کرے جی سارا آپ کہاں ہے کام کے وقت تو نظر ہی نہیں‌آتی ابھی گانوں کا مقابلہ کیا جائے تو سب سے آگے آپ ہی ہونگی چلو جلدی سے محلے والے کو جا کر دعوت دے کر آو
باقی جو بچ گی ہیں ان کا کام بعد میں‌دوں گا :grin:

اب مزہ آیا نا حجاب آپی کرے گی مقابلہ:grin::grin::grin::grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اصل پيغام ارسال کردہ از: حجاب
خرم ، اتنا آسان کام دیا ہے آپ کو اور آپ بکرا کاٹنا چاہ رہے ہیں تو محسن سے بات کیجئے گا اگر محسن مان جائیں تو ٹھیک میرا نہیں خیال کہ محسن مانیں گے اکیلے بکرا کاٹ کر کھال بھی تو لینی ہے محسن کو
دیکھا پھر گڑبڑ ہوگئی ہماری اور خرم جونیئر کی۔ باقی جگہوں پر تو ٹھیک ہے لیکن کھانے پینے کے معاملہ میں تو یہ غلط فہمی بہت فساد کا باعث بن سکتی ہے۔ یار خرم فوٹوٹیک کیا برا تھا۔ اب مجھ غریب کے پیٹ پر بھی لاتیں ماری جا رہی ہیں اس ہم نامی کے سبب۔:(

یہ خرم ،خرم کیا ہے یہ خرم ، خرم :grin::grin::grin::grin: اصل میں میرے نام کے ساتھ دو دفعہ خرم آتا ہے نا اس لے ہا ہا ہا:grin: کھانے کے معاملہ میں تومیں بھی یہ غلطی برداشت نہیں‌کروں گا

فوٹو ٹیک سے مشین والا لگتا تھا اب شاعر لگتا ہوں لیکن ہوں نہیں:grin:
 
خرم

محفلین
اور اس شاعری کے چکر میں مجھ غریب کے ساتھ وہی حشر ہو رہا ہے جو ابن انشاء کے استاد محترم کی غزل کے ساتھ ہوا تھا۔ غضب خدا کا اگر سالگرہ کی تقریب میں ہم بھوکے رہ گئے تو روز محشر کا انتظار نہیں کریں گے۔ یہ شیر کی تصویر کوئی ایسے ہی نہیں لگائی ہم نے۔ لہٰذا اب آپ کو ہی ہمارے طعام کا بندوبست کرنا ہوگا۔ آپ اگر بھوکے بھی رہ جائیں تو خیر ہے آخر کو شاعر ہیں آپ اور شاعروں کا پیٹ بھر جائے تو شاعری رخصت ہو جاتی ہے۔ اسی لئے تو شاعروں کی فاقہ کشی کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے :)
 
شیر کو شیر دیکھا رہے ہیں:grin: واہ جی واہ کیا بات ہے آپ کی چلو جی اب ایسا کرتے ہیں میں آپنے حصے کا کھانا آپ کو دے دوں‌گا اور آپ کے‌ حصے کا کھانا میں کھا لوں گا اب دیکھوں میں کتنی قربانی دے رہا ہوں یہ نا ہو آپ وقت پر انکار کر دے:(

میری تمام محفل سے درخواست ہے کھانے کے وقت خرم سینئر کے لیے اچھے سے کھانے کا اہتمام کرے اور خرم جونئیر کی کوئی بات نہیں ہو تو فاقہ بھی برداشت کر لے گا :grin:
 
خرم بھائی آج صبح صبح ادھر بازار کی طرف جانا ہوا تو وہاں ایک بندہ ٹھیلے پر چھوٹے موٹے گھریلو سامان بیچ رہا تھا۔ وہیں سے کہ پیاز کاٹنے کی چار مشینیں لے آیا ہوں۔ (سرگوشی: صندوق کے پیسوں سے)

اصل میں ارادہ یہ ہے کہ ہم لوگ تعاون باہمی سے کام لیں گے تو اپیا کے سازش کے اثرات کم پڑیں گے۔ پہلے مل جل کر ایک کام تمام کریں گے پھر دوسرا پھر تیسرا۔۔۔۔۔۔ :)
 
بہت اچھے سعود بھائی آپ نے ٹھیک کہا ہے ورنا یہ لڑکیاں آگے نکل جائے گی چلو کام شروع کرتے ہیں ویسے کچھ پیاز تو میں نے کاٹ لیا ہے باقی مل کر کر لےتے ہیں ٹھیک چلو پھر شروع ہو جاو
 
خرم جونئیر بھیا ایسا غضب بھی مت کیجئے پیاز ابھی سے مت کاٹ کے رکھئے بدبو آنے لگے گی۔ اور بہنیں شور مچائیں گی کہ خراب ہو گیا پھر سے تازہ کاٹو۔

اور ہاں ایک نسخہ ہاتھ لگا ہے جس سے پیاز آنکھوں میں جلن نہیں پیدا کرے گا۔ :)

پیاز کاٹنے سے کچھ دیر قبل اسے ڈیپ فریزر میں رکھ دیں گے اس سے کاٹتے ہوئے آنکھوں میں سلفر کمپاؤنڈ کے باعث ہونے والی جلن بالکل نہیں ہوگی۔ :)
 
سعود بھائی یہ بات بھی آرام سے کرنی تھی میں نے اپنے لے دن کے کھانے کے لیے تھوڑا سا سلاد بنا یا تھا اگر شور کرو گے تو سب آ جائے گے خیر باقی کا کام تو شام کو ہی ہو گا نا اب یہ باقی سارے کہاں چلے گے آج جمعرات ہے خیر تو ہے سب کہاں گے:grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ویسے ایک نسخہ میرے پاس اور بھی ہے سخدان کے علاوہ وہ یہ کہ پیاز کے چھلکے اتار کے درمیان سے دو ٹوٹے کر کے پانی میں رکھ لے پھر تھوڑی دیر کے بعد کاٹنا شروع کر دے پھر بھی آنکھوں سے آنسو نہیں‌آئے گے
 
ہاں پر یہ پانی والا نسخہ اس وقت قدرے ناقابل استعمال ہو جاتا ہے جب پیاز سے کچھ بگھارنا (تڑکا لگانا) ہو۔ کیوں کہ اس کے لئے پیاز کو کاٹنے کے بعد دھویا نہیں جا سکتا ورنہ گھی (تیل) کے چھینٹے پڑتے ہیں۔ اگر دھلنا ہے تو بغیر کاٹے دھلتے ہیں۔ :)
 
ماوراء اپیا دھیان دیں!

ایک صلاح ہے کہ آرٹ/پکچر/اینیمیشن ڈے کو قدرے ملتوی کر دیا جائے تاکہ اراکین پوری تیاری کے ساتھ اس میں شرکت کر سکیں۔ اور اس تبدیلی کی اطلاع جشن کے لائیو کوریج ڈائس سے کرا دیں۔

اس تبدیلی کو ضم کرنے کے لئے یا تو اسے کسی پہلے سے موجود پروگرام سے آپس میں تبدیل کر دیں یا پورے 14 دنوں کا پروگرام تحریر کر دیں۔ کچھ مزید مشورے یوں ہیں کہ۔

- سب سے آخری دن جشن محفل ریویو ڈے (اس میں میں ایک عدد میجک شو کر سکتا ہوں، کوئی صاحب ویڈیو پریزینٹیشن بنا سکیں تو بہتر ہے، نیز پورے جشن کے احوال کا متن ری کیپ، نیز ائندہ سالوں میں اسے بہتر بنانے کے مشورے وغیرہ)

- ایک دن چھیڑ چھاڑ ڈے یا تفریح ڈے جیسا کچھ ہونا چاہئے۔ نیز ٹیکنیکل ڈیز مثلاً ٹیوٹوریل ڈے، سافٹوئیر ڈے وغیرہ کو مزید دن درکار ہیں۔

مزید مشوروں سے جلدی ہی پھر بور کرتا ہوں۔

تب تک ان پر غور کیجئے۔!!
 
جہانزیب

محفلین
یہ محسن حجازی کو بکرے لینے پیسے دے کر بھیجا گیا تھا، ابھی تک روفوچکر ہیں ۔ فون کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ امریکن ایمبیسی کے سامنے قطار میں کھڑے ہیں ویزہ لگوانے کے چکر میں ۔ آپ پریشان مت ہوں وہ پیسے لے کر امریکہ نہیں بھاگ رہے بلکہ دوسرے قصائی اوہ ہو بھائی (خرم صاحب) سے مشورہ کرنے کے لئے امریکہ روانہ ہو رہے کہ بکرے کے قتلے کس قسم کے تیار کیا جانا چاہیں ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
بہت اچھا پلان ہے ماوراء
اگر میری مدد کی کہیں ضرورت ہوئی(پیاز کاٹنے کے علاوہ) تو بتائیے گا۔ ویک اینڈ تک راوی فراغت ہی فراغت لکھتا ہے۔ :)
 
محسن حجازی

محفلین
پکوان ڈے میرے حوالے ہے تو میں اتنا سارا کھانا اکیلی کیسے بناؤں گی ، آگے کا پلان میرا ہے جس کے ذمّے جو کام لگا رہی ہوں ایمانداری سے کرنے ہونگے :);)
کھانے پکانے کی تمام چیزیں اور سوئیٹ ڈشز کی تمام چیزوں کی خریداری شمشاد صاحب کے ذمّے :)
سعود کے ذمّے پیاز کاٹنا ;)
راہبر کو چاول صاف کرنے ہیں ;)
م م مغل کو مصالحہ پیسنا ہے ;)
سخنور کے ذمّے پیاز فرائی کرنا ہے ، سخنور ذرا خیال رکھیئے گا ایسا نہ ہو آپ سوچ میں گُم ہو جائیں پیاز چولہے پر رکھ کے ;) پیاز جلی تو فائن ہوگا ;)
محسن حجازی کے ذمے بکرا ذبح کرکے گوشت کی بوٹیاں بنانا ، ذرا بڑی بوٹیاں بنائیے گا پلیز قیمہ نہ ہو جائے بکرے کا ، اور نہ ہی بکرے کو مسکرا کے دیکھیئے گا نہ ہی باتیں کرنے کی اجازت ہے بکرے سے ;) آپ کی باتوں کو سُن کر بکرے نے ذبح ہونے سے انکار کر دیا تو بریانی میں صرف آلو ڈالنے پڑیں گے پھر مزہ نہیں آئے گا :)
خرم شہزاد خرم کے ذمے سلاد بنانا ، خرم پیاز بلکل باریک کاٹیئے گا اور ٹماٹر بھی ذرا اسٹائل کے پھول بنا کے رکھیئے گا ;) سلاد ذرا طریقے سے سجی ہو ایسی کے سب تعریف کریں :)
چاند بابو آپ کو قیمہ پیسنا ہے کباب کے لیئے بالکل باریک ہو ریشہ الگ رکھیئے گا ;)
وارث کے ذمّے کباب بنا کے فرائی کرنا ;) وارث کباب نرم ہونے چاہیئیں :) شکایت نہ ہو کسی کو ، سب ممبرز کو تو میں جانتی بھی نہیں اچھی طرح کیا پتہ کسی کے دانت نہ ہوں ;)
باقی کے کام جیسے ہی یاد آتے ہیں مجھے لکھوں گی میں ، پھر وہ سارے کام آپ لوگ آپس میں بانٹ لینا :)
بریانی کے سارے کام کر لیں تو بتاؤں گی کہ کس وقت بریانی بنائیں گے آپ سب تاکہ گرم بریانی سے تواضع کی جاسکے مہمانوں کی :)
سوئیٹ ڈش ہم سب فیمیل ممبرز مل کے بنائیں گے :)
محب علوی کی پوسٹس بھی آج نظر آئیں ہیں محفل پر ، محب کی واپسی ہو ہی گئی ہے تو کھانے کے بعد کے کچھ کام محب کے ذمے ;)
باقی تفصیل بعد میں :)

دیکھئے ہم نازک مزاج واقع ہوئے ہیں یہ بکرا وکرا کاٹنا ہمارے بس کی بات نہیں۔ :rolleyes:
ابھی چند روز پہلے ہمیں بہ اصرار مرغی کا گوشت لینے بھیجا گیا وہاں تھیں زندہ مرغیاں کہا ڈیڑھ کلو کرو۔ اتنے کی کوئی تھی نہیں سو ہوئی دو کلو۔ قصاب نے کہا ہو جائے؟ ہم نے گردن ہلا دی۔۔۔ بعد ازاں منہ پھیر لیا بہت افسوس ہوا کہ ہمارے ایک اشارے سے بے چاری جان سے گئی۔ معترضین کے لیے پہلے کہے دیتے ہیں کہ اس سے پہلے ہم نے کبھی ایسا اشارہ نہیں کیا کہ کوئی جان سے چلا جائے۔ :grin:
جب تک ہمیں گوشت تھما نہ دیا گیا ہم نے مڑ کر نہ دیکھا۔ :(

یہ شمشاد بھائی والا کام بہتر ہے یہ ہمیں دیجئے کہ اس میں کچھ فائدہ نظر آتا ہے۔ :grin: :grin: :grin:
سو اب بکرا شمشاد بھائی کے حوالے۔ :)
 
ماوراء اپیا آپ کہاں ہیں یہ دیکھئے فرحت اپیا خود سے اپنے لئے کام کا انتخاب کرنے کے بجائے پوچھ رہی ہیں کہ کیا کریں۔ خیر یوں ہی سہی۔ :)
 
جہانزیب

محفلین
فرحت اپیا کو تو چھوڑیں، یہ جو بھائی صاحب بکرروں کے پیسے دبا کر اب راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں، ان کا کچھ کیجیے ۔ سارہ کی بریانی میں لگتا ہے آلو ہی ڈلیں گے ۔
 
Top