خرم شہزاد خرم
لائبریرین
پکوان ڈے میرے حوالے ہے تو میں اتنا سارا کھانا اکیلی کیسے بناؤں گی ، آگے کا پلان میرا ہے جس کے ذمّے جو کام لگا رہی ہوں ایمانداری سے کرنے ہونگے
کھانے پکانے کی تمام چیزیں اور سوئیٹ ڈشز کی تمام چیزوں کی خریداری شمشاد صاحب کے ذمّے
سعود کے ذمّے پیاز کاٹنا
راہبر کو چاول صاف کرنے ہیں
م م مغل کو مصالحہ پیسنا ہے
سخنور کے ذمّے پیاز فرائی کرنا ہے ، سخنور ذرا خیال رکھیئے گا ایسا نہ ہو آپ سوچ میں گُم ہو جائیں پیاز چولہے پر رکھ کے پیاز جلی تو فائن ہوگا
محسن حجازی کے ذمے بکرا ذبح کرکے گوشت کی بوٹیاں بنانا ، ذرا بڑی بوٹیاں بنائیے گا پلیز قیمہ نہ ہو جائے بکرے کا ، اور نہ ہی بکرے کو مسکرا کے دیکھیئے گا نہ ہی باتیں کرنے کی اجازت ہے بکرے سے آپ کی باتوں کو سُن کر بکرے نے ذبح ہونے سے انکار کر دیا تو بریانی میں صرف آلو ڈالنے پڑیں گے پھر مزہ نہیں آئے گا
خرم شہزاد خرم کے ذمے سلاد بنانا ، خرم پیاز بلکل باریک کاٹیئے گا اور ٹماٹر بھی ذرا اسٹائل کے پھول بنا کے رکھیئے گا سلاد ذرا طریقے سے سجی ہو ایسی کے سب تعریف کریں
چاند بابو آپ کو قیمہ پیسنا ہے کباب کے لیئے بالکل باریک ہو ریشہ الگ رکھیئے گا
وارث کے ذمّے کباب بنا کے فرائی کرنا وارث کباب نرم ہونے چاہیئیں شکایت نہ ہو کسی کو ، سب ممبرز کو تو میں جانتی بھی نہیں اچھی طرح کیا پتہ کسی کے دانت نہ ہوں
باقی کے کام جیسے ہی یاد آتے ہیں مجھے لکھوں گی میں ، پھر وہ سارے کام آپ لوگ آپس میں بانٹ لینا
بریانی کے سارے کام کر لیں تو بتاؤں گی کہ کس وقت بریانی بنائیں گے آپ سب تاکہ گرم بریانی سے تواضع کی جاسکے مہمانوں کی
سوئیٹ ڈش ہم سب فیمیل ممبرز مل کے بنائیں گے
محب علوی کی پوسٹس بھی آج نظر آئیں ہیں محفل پر ، محب کی واپسی ہو ہی گئی ہے تو کھانے کے بعد کے کچھ کام محب کے ذمے
باقی تفصیل بعد میں
ٹھیک ہے کھانے پکانے کا سارا کام ہم لڑکے کر لیتے ہیں اب آپ لڑکیوں کے کچھ کام ہے وہ بھی کر دے مہربانی فرما کر حجاب اور تعبیر چلو کرسیاں اور ٹیبل ٹھیک سے لگاؤ ترتیب دیکھنا ٹھیک ہو چھوٹو کے لے چھوٹی کرسیاں اور بڑوں کے لیے بڑی جیسے اعجاز صاحب ، وارث صاحب ، شاکر قادی صاحب وغیرہ وغیرہ، ارے یہ کیا چاول تو ہیںہی نہیں زینب آپ زرہ بازار سے چاول لے آؤ اور دیکھنا اچھے والے چاول لے کر آنا ٹوٹا چاول نا لے آنا ارے ماورا آپ کہاں جارہی ہے اچھا اچھا لائیٹ والے سے کہو شام سے پہلے پہلے لائیٹیں لگا دے تانکہ اندھرا ہونے سے پہلے پہلے ہم اپنے کام ختم کر سکے بوچھی آپی ٹنکی میں پانی بھی کم ہے آپ جلدی سے ٹیوب ویل والے کے پاس جائے اور اس کو بتا کر آئے کے آج ہمارے ہاں محفل کی سالگرہ کا جشن ہے جس کی وجہ سے ہمیں پانی کی بہت ضرورت پڑئے گی تو وہ ہمارا خیال رکھے مطلب پانی بند نا کرے جی سارا آپ کہاں ہے کام کے وقت تو نظر ہی نہیںآتی ابھی گانوں کا مقابلہ کیا جائے تو سب سے آگے آپ ہی ہونگی چلو جلدی سے محلے والے کو جا کر دعوت دے کر آو
باقی جو بچ گی ہیں ان کا کام بعد میںدوں گا
اب مزہ آیا نا حجاب آپی کرے گی مقابلہ