تیسری سالگرہ سالگرہ کا پلان

تیشہ

محفلین
او سوری باجو۔۔ آپ کی کال آئی ہوئی تھی۔۔ لیکن صبح کے وقت نیٹ ہی کنیکٹ نہیں ہو رہا تھا۔۔ شام کو میں مہمانوں میں مصروف رہی۔۔ اس لیے آپ کا فون بھی نہیں سن سکی۔ اب دیر ہو گئی ہے۔





ہاں میں نے بتانے کو کال کی تھی کہ میں تو آٹھ جولائی سے لے کر پندرہ اگست تک مصروف ہونے لگی ہوں
میرے پاس ذرا سا بھی فُرصت نہیں نکلنا ان دنوں ، کہ م س ن پر آؤں ۔ ۔ یا محفل پر آگر گیپیں لگاؤں :(
سمجھو میں چھٹی پر ہوں ، ۔۔
بہت بہت سی مصروفیات نکل نکل کر آرہی ہیں ، اور پاکستان والے بھی آدھے پہنچ آئے اور آدھے پیچھے آرہے ہیں ، تو میں نہیں آسکتی کچھ وقت ،
 

سارہ خان

محفلین
ہاں میں نے بتانے کو کال کی تھی کہ میں تو آٹھ جولائی سے لے کر پندرہ اگست تک مصروف ہونے لگی ہوں
میرے پاس ذرا سا بھی فُرصت نہیں نکلنا ان دنوں ، کہ م س ن پر آؤں ۔ ۔ یا محفل پر آگر گیپیں لگاؤں :(
سمجھو میں چھٹی پر ہوں ، ۔۔
بہت بہت سی مصروفیات نکل نکل کر آرہی ہیں ، اور پاکستان والے بھی آدھے پہنچ آئے اور آدھے پیچھے آرہے ہیں ، تو میں نہیں آسکتی کچھ وقت ،


اوو باجو آپ کی یہ پوسٹ تو میں ابھی دیکھ رہی ہوں ۔۔ پی ایم پہلے کر لیا آپ کو ۔۔ چلیں کوئی بات نہیں آپ بزی ہیں ۔۔ بس تھوڑی سی دیر کو آجائے گا سب دیکھنے ۔۔ میں نے کچھ تیاری کی ہوئی ہے آج رات سے ہی تھریڈ اوپن کر دوں گی کیونکہ کل مجھے کہیں جانا ہے ضروری تو کل شاید زیادہ دیر محفل پر نہ آ سکوں ۔۔

ماوراء تم کہاں ہو کل بھی حجاب اور میں نے اتنا مس کیا تمہیں ۔۔ بس اب جلدی سے ٹھیک کرواؤ نیٹ اپنا بہت ہو گیا ۔۔:rolleyes:
 

فرخ منظور

لائبریرین
شعر و سخن ڈے
وارث اور سخنور


صبح شعر و سخن ڈے ہے۔ وارث اور سخنور آپ کو دیکھنا ہے کہ اس دن کو کیسے سیلیبریٹ کرنا ہے۔ چاہیں تو ایک دن کے بجائے دو، تین بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

شکریہ ماورا- شعر و سخن دن کا انعقاد ایک دن کے لیے تو کافی نہیں کم از کم یہ تین دن جاری رہے گا -
 

محمد وارث

لائبریرین
شعر و سخن ڈے

وارث اور سخنور


صبح شعر و سخن ڈے ہے۔ وارث اور سخنور آپ کو دیکھنا ہے کہ اس دن کو کیسے سیلیبریٹ کرنا ہے۔ چاہیں تو ایک دن کے بجائے دو، تین بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔


بہت شکریہ ماوراء لیکن اتنے کم نوٹس پر تو میں اپنے بیڈ سے نیچے پاؤں نہیں رکھ سکتا۔ :)

فرخ صاحب دیکھیئے گا اسے پلیز، میں تو اسے اسطرح مناؤنگا کہ بالکل کوئی شاعری نہ پڑھوں چار پانچ دن :)
 

محمد وارث

لائبریرین
اوپر والی پوسٹ کیلیئے میں صمیمِ قلب سے معذرت خواہ ہوں ماوراء۔ (اسے بدلنا جب کہ اسے بہت سے احباب پڑھ چکے ہیں، ٹھیک نہیں سمجھتا)۔انتہا یہ ہوئی کہ ابھی تک یہ تھریڈ پڑھا ہی نہیں، وہ تو اچانک سخنور کی پوسٹ پر نظر پڑی تو مجھے لگا یہ سب کچھ آج ہی ہو رہا ہے تو ایک دم سٹپٹا گیا۔ ابھی اس تھریڈ کا پہلا صفحہ دیکھا تو علم ہوا کہ پلوں کے نیچے سے پانی ہی نہیں گزرا بلکہ پل ہی نہیں رہے، حد ہو گئی واللہ (اس سے ایک دلچسپ واقعہ یاد آگیا، پچھلے سال میرے بیٹے کے نرسری کلاس کے سالانہ امتحانات تھے، اس نے اسکول سے ڈیٹ شیٹ لے کر پھینک دی، ایک دن اسکی ماما نے اسے اسکول بھیج کر فون کیا کہ پیپر کب ہیں تو جواب ملا کہ پہلا پیپر آج ہو رہا ہے) اب اس کوتاہی کے ازالے کیلیئے انشاءاللہ میں فرخ صاحب سے بات کر کے کوئی پلان بناتا ہوں اور تاخیر سے ہی سہی لیکن دن تو کیا 'یوم شعر و سخن کا ہفتہ' منا لیں گے۔ایک بار پھر اپنی لا پراوہی کیلیئے انتہائی معذرت خواہ ہوں۔والسلام مع الاحترام
 
وارث بھائی یہ آپ کی خوش خلقی ہے کہ اتنے خوبصورت انداز میں بات کرتے ہیں۔ در اصل کوتاہی میری ہے کہ اس بات کی خاطر خواہ تشہیر نہ کر سکا۔ در اصل مجھے محفل کی روایات کا علم نہیں تھا بس اتنا سن رکھا تھا کہ کوئی دو ہفتے یہ جشن جاری رہتا ہے پر اس میں اور کیا ہوتا ہے اس کی چنداں معلومات نہ تھی۔ پر جب پہلا دن سر پہ آ پہونچا اور کوئی خاص تحریک نہیں دیکھی تو ماوراء اپیا جو کہ اس وقت سالگرہ کو لیکر سب سے زیادہ ایکسائیٹیڈ دکھیں انہیں ایک ذاتی پیغام کے ذریعہ ان ایام کا آئیڈیا لکھ بھیجا۔ اس سے پہلے تک مجھے لگتا تھا کہ جو بھی روایات ہونگی ان کے تئیں پردہ نشینوں کے ٹولے میں در پردہ کھچڑی ضرور پک رہی ہوگی۔ بہر کیف اپنی انٹرنیٹ کنکشن سے جوجھتی ماوراء اپیا کی جانب سے بہت ایکٹیو جواب موصول ہوا۔ اور بحمدہ اللہ اپیا کی ہی جانفشانیوں اور محفل کے تئیں محبت کا نتیجہ ہے کہ مجھے روز آنہ ایک نئے ڈے کا کم از کم اعلان کرنے کا موقع ضرور میسر آجاتا ہے۔ خواہ دن بھر کچھ نہ ہو۔

امید ہے کہ آئندہ سالوں میں ان کاموں کو زیادہ منظم طریقے سے اور بہت ہی دھوم دھام سے کیا جائے گا۔ اللہ ہمین اس کی توفیق دے۔
 

ماوراء

محفلین
وارث، اور باقی جو سب ہر دن کے انچارج ہیں۔۔ ایک دن واقعی بہت کم ہے۔ اس لیے میں نے ایک دن سے بڑھا کر تین دن کیا۔۔ لیکن اگر اسے ایک ہفتے تک بھی جاری رکھا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ ہم جشن کے ہر دن کی سیلیبریشن کو بہت دن جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ باقی دنوں کی سلیبریشن بھی ساتھ ساتھ جاری رکھ سکتے ہیں۔
اس لیے بالکل آرام سے اپنی سہولت کے مطابق یہ دن سیلیبریٹ کرنے ہیں۔ نو ٹینشن۔۔:)
 

پپو

محفلین
پکوان ڈے میرے حوالے ہے تو میں اتنا سارا کھانا اکیلی کیسے بناؤں گی ، آگے کا پلان میرا ہے جس کے ذمّے جو کام لگا رہی ہوں ایمانداری سے کرنے ہونگے :);)
کھانے پکانے کی تمام چیزیں اور سوئیٹ ڈشز کی تمام چیزوں کی خریداری شمشاد صاحب کے ذمّے :)
سعود کے ذمّے پیاز کاٹنا ;)
راہبر کو چاول صاف کرنے ہیں ;)
م م مغل کو مصالحہ پیسنا ہے ;)
سخنور کے ذمّے پیاز فرائی کرنا ہے ، سخنور ذرا خیال رکھیئے گا ایسا نہ ہو آپ سوچ میں گُم ہو جائیں پیاز چولہے پر رکھ کے ;) پیاز جلی تو فائن ہوگا ;)
محسن حجازی کے ذمے بکرا ذبح کرکے گوشت کی بوٹیاں بنانا ، ذرا بڑی بوٹیاں بنائیے گا پلیز قیمہ نہ ہو جائے بکرے کا ، اور نہ ہی بکرے کو مسکرا کے دیکھیئے گا نہ ہی باتیں کرنے کی اجازت ہے بکرے سے ;) آپ کی باتوں کو سُن کر بکرے نے ذبح ہونے سے انکار کر دیا تو بریانی میں صرف آلو ڈالنے پڑیں گے پھر مزہ نہیں آئے گا :)
خرم شہزاد خرم کے ذمے سلاد بنانا ، خرم پیاز بلکل باریک کاٹیئے گا اور ٹماٹر بھی ذرا اسٹائل کے پھول بنا کے رکھیئے گا ;) سلاد ذرا طریقے سے سجی ہو ایسی کے سب تعریف کریں :)
چاند بابو آپ کو قیمہ پیسنا ہے کباب کے لیئے بالکل باریک ہو ریشہ الگ رکھیئے گا ;)
وارث کے ذمّے کباب بنا کے فرائی کرنا ;) وارث کباب نرم ہونے چاہیئیں :) شکایت نہ ہو کسی کو ، سب ممبرز کو تو میں جانتی بھی نہیں اچھی طرح کیا پتہ کسی کے دانت نہ ہوں ;)
باقی کے کام جیسے ہی یاد آتے ہیں مجھے لکھوں گی میں ، پھر وہ سارے کام آپ لوگ آپس میں بانٹ لینا :)
بریانی کے سارے کام کر لیں تو بتاؤں گی کہ کس وقت بریانی بنائیں گے آپ سب تاکہ گرم بریانی سے تواضع کی جاسکے مہمانوں کی :)
سوئیٹ ڈش ہم سب فیمیل ممبرز مل کے بنائیں گے :)
محب علوی کی پوسٹس بھی آج نظر آئیں ہیں محفل پر ، محب کی واپسی ہو ہی گئی ہے تو کھانے کے بعد کے کچھ کام محب کے ذمے ;)
باقی تفصیل بعد میں :)

ہا ہا ہا ہاہ میرا کہیں نام ہی نہیں ہے چلیں جب سب تیا ر ہو جائے تو میں کھانے ضرور آؤں گا
 
آج لوگ تفریح میں ایسے مگن ہیں کہ کسی کو اس بات کا ہوش ہی نہیں۔ ویسے اس دن کے لئے بھی کسی کو ذمہ دار ہونا چاہئے تھا کیا؟

اگر ہاں تو اپیا آپ ہی سہی۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
میں ڈینٹسٹ کے پاس سے ہو کر ابھی آیا ہوں۔ میرا ارادہ ہے ابھی کچھ تصاویر پوسٹ کرنے کا۔

یہ اپنے زکریا کی تفریح تھی۔۔
کچھ روٹ کنال وغیرہ کروا لیا ہے شاید۔ کیا اس کے بعد کی اپنی تصویر پوسٹ کرنے والے ہیں؟ فی الحال والی تو محض یہ ثابت کر رہی ہے کہ گریجویٹ تو ہو گئے ہو کم از کم۔
 
Top