عزت افزائی کا بہت شکریہ جناب ۔ساجد میں تم سے متفق ہوں کسی کا نام بگاڑنا درست فعل نہیں اور انشاللہ اب اس سے اجتناب کروں گا۔ میں اپنی صفائی نہیں پیش کروں گا لیکن جنکو میں نے سپاہ یزید کہا انکا پہلا نام کچھ تھا اور اب کچھ اور ہے وہ لوگ بار بار نام اپنا خود تبدیل کرتے رہتے ہیں ۔ دوسری ایک مثال تم کو دیتا ہوں کہ شاید میری بات واضع ہوجائے کہ ایک شخص اگر اپنا نام خادم پنجاب رکھ لے یا یہ چھوڑو کیونکہ یہ کسی کا نام ہے اور اس پر سیاسی بحث چھڑ سکتی ہے چلو خادم سندھ رکھ لے لیکن وہ سندھ کی خدمت کرنے کے بجائے لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی اختیار کر کے پورے سندھ میں آگ لگوادے بھائی بھائی کو قتل کر رہا ہو تو کیا تم اسوجہ سے کہ اس نے اپنا نام خادم سندھ رکھا تھا اسکو خادم سندھ ہی کہنے پر مضر رہو گے؟ یہ تو پھر سندھ سے نا انصافی ہوجائے گی کہ اسنے تو سندھ کا جنازہ (خدا نا خواستہ میرے منہ میں خاک) نکال دیا اور ہم اسکو سندھ کی خدمت کرنے والا کہتے رہیں ۔ میرا مطلب تم سمجھ گئے ہوگے نام بگاڑنے کا وعدہ یہاں میری مجبوری بن گیا ہے کہ میں صرف اشارہ ہی کرسکتا ہوں کہ کس نے اپنے نام کا بھرم نہ رکھا ۔
مجھے آپ کے ارادے سے حوصلہ ملا اور یہ سبق بھی کہ اگر ہم صاف نیت کے ساتھ معاملات کی اصلاح کی کوشش کریں تو دوسرے لوگ ہمارے ساتھ ضرور شامل ہوتے ہیں ۔ اللہ آپ کے ارادے میں برکت عطا فرمائے ۔
ویسے آپ خادم اعلی پنجاب پر بھی مثال پیش کرتے تو میں ہرگز خفا نہ ہوتا ۔ بلکہ میں تو ان پر خود بڑی لطیف چوٹ کر دیا کرتا ہوں ۔ بس یہ گزارش کروں کہ کسی مجبوری کے تحت بھی کسی کا نام نہ بدلیں ۔ کیونکہ اس سے مکالمے اور اصلاح کا دروازہ بند ہو جاتا ہے ۔