فرحت کیانی
لائبریرین
متفق۔ کچھ عرصہ پہلے ہم لوگ چراٹ میں تھے۔ وہاں ایسے ہی باتوں باتوں میں ایک انکل نے ایسی ہی بات کہی تھی کہ ہمارے لوگ انقلاب کی بات کرتے ہیں لیکن جس ملک میں غیر قانونی اسلحے کی اس قدر کثرت ہو کہ فرد و گروہ سرِعام اس کی نمائش بھی کرتے ہوں اور بے جا استعمال بھی وہاں آپ ان کو انقلاب کی راہ پر لگائیں گے تو نتیجہ صرف اور صرف تباہی ہو گا۔تحقیقات کا مطلب یک طرفہ رپورٹ بنانا نہیں نا ہی کسی کے خلاف ہیں تحقیق کا مطلب اس سارے بکھیڑے سے پردہ اٹھانا اس کے ذمہ داروں کو سامنے لے آنا اور آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچنا ہے ۔ آپ لوگ اب کیا بول سکتے ہیں جبکہ تحقیقات ہوئی نہیں ۔ہر طرف اپنا راگ الاپ رہی ہے ۔ میرے خیال سے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غیر قانونی ہتھیاروں کا غیر ذمہ دارانہ ہاتھوں میں ہونا ہے ۔ ایسی سچوئیشن میں جہاں پہلے ہی نفرت جہالت اور فرقہ پرستی انتہا پسندی کا زہر معاشرے میں پھیلا پڑا ہو اس عوام کے ہاتھ مین آٹو میٹک ہتھیاروں کا آنا ایک طرح سے ڈیزاسٹر ہے ۔ اور وہی ہوا ۔ ہم سب جانتے ہین اگر لال مسجد میں یہ سب نا ہوتا تو آپریشن کا سوال ہی نا بنتا ۔اب یہ کیوں ہوا کیسے ہوا اس کا جواب بہرحال دینا ہی ہو گا ۔
ہم اب ایک جذباتی اور بے صبری قوم بنتے جا رہے ہیں جن کے لئے ہر مسئلے کا حل موب جسٹس ہے اور اس کمزوری سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے اور ایسے سانحے وقوع پذیر ہوتے ہیں۔