داغ سبق ایسا پڑھا دیا تُونے

باباجی

محفلین
سبق ایسا پڑھا دیا تُونے
دل سے سب کچھ بُھلا دیا تُونے
لاکھ دینے کا ایک دینا ہے
دلِ بے مدعا دیا تُونے
کہیں مشتاق سے حجاب ہُوا
کہیں پردہ اُٹھا دیا تُونے
جس قدر میں نے تُجھ سے خواہش کی
اُس سے مجھ کو سِوا دیا تُونے
مُجھ گنہگار کو جو بخش دیا
پھر جہنم کو کیا دیا تُو نے
"داغ" کو کون دینے والا تھا
جو دیا اے خدا دیا تُونے
 

طارق شاہ

محفلین
بہت عمدہ بابا جی صاحب
ایک بہت اچھی غزل شیئر کر نے کا شکریہ
اور اس انتخاب پر ڈھیر ساری داد قبول کیجئے
تشکّر
 
Top