ممنون ہوں بزرگوارمجس گوری پر ہم ایک غزل ہر شام لکھیں
تم جانتے ہو ہم کیونکر اس کا نام لکھیں
دل اس کی بھی چوکھٹ چوم کے واپس آیا ہے
سب مایا ہے
سدا بہار کلام
شاد و آباد رہیں
تو وصی شاہ کی بہن کا یہاں کیا ذکر؟
ارے بھئی میں نے اس واقعے کی جانب اشارہ کیا تھا جب ایک ٹی وی شو کی میزبانی کرتے کرتے وہ "ملانی" بن کے رومینٹک جوڑوں کی دنیا و عاقبت سنوارنے چلی تھیںیہ تو بھائی محسن وقار علی ہی بتا سکتے ہیں۔۔
اوہ ایسی کسی ڈرامے بازی کے متعلق سنا تو تھا۔۔۔ لیکن نہ یہ معلوم کہ کون سا ٹی وی پروگرام تھا اور نہ یہ خبر کہ وہ گھٹیا عورت کون تھیارے بھئی میں نے اس واقعے کی جانب اشارہ کیا تھا جب ایک ٹی وی شو کی میزبانی کرتے کرتے وہ "ملانی" بن کے رومینٹک جوڑوں کی دنیا و عاقبت سنوارنے چلی تھیں
یہ سماء ٹی وی کا صبح کا پروگرام تھا اور میزبان تھیں "مایا خان"اوہ ایسی کسی ڈرامے بازی کے متعلق سنا تو تھا۔۔۔ لیکن نہ یہ معلوم کہ کون سا ٹی وی پروگرام تھا اور نہ یہ خبر کہ وہ گھٹیا عورت کون تھی
کیوں جی؟آپ کو لفٹ نہ کروانا تو بنتا ہے۔۔۔
کیوں جی؟آپ کو لفٹ نہ کروانا تو بنتا ہے۔۔۔
کیوں جی؟آپ کو لفٹ نہ کروانا تو بنتا ہے۔۔۔
وہ لڑکی بھی جو چاند نگر کی رانی تھی
وہ جس کی الھڑ آنکھوں میں حیرانی تھی
آج اس نے بھی پیغام یہی بھجوایا ہے
سب مایا ہے۔۔
جب دیکھ لیا ہر شخص یہاں ہرجائی ہے
اس شہر سے دور ایک کُٹیا ہم نے بنائی ہے
اور اس کُٹیا کے ماتھے پر لکھوایا ہے
سب مایا ہے
جب میں چھوٹا تھا اور اپنے دادا کے ساتھ جمعے کی نماز پڑھنے جاتا تھا تو راستے میں پاپوش نگر کا قبرستان تھا، وہیں ابن انشاء کی قبر ہے جس پر ایک چھت بنی ہوئی ہے. بچپن میں مجھے ان کی قبر پر جانے کا بہت شوق تھا کیونکہ ان کی نظمیں اور اردو کی آخری کتاب پڑھی تھی. ان سے بہت متاثر تھا. پھر ان کی ریڈیو پر رکاڈنگ سنیں. وہ عجیب بات ہے کہ سنجیدہ شاعری اور طنز و مزاح والا نثر لکھتے تھے. ان کا بیٹا میرے بھائی کا کلاس فیلو تھا مگر شاید ان جیسا نہ بن سکاشکریہ فاتح صاحب شیئر کرنے کیلیے۔
میں نے یہ نظم صرف عطاء اللہ کی آواز میں ہی سن رکھی تھی اور اسکی دو چار کام کی چیزوں میں ایک یہ بھی ہے لیکن فیصل لطیف نے بھی اچھی گائی ہے۔
نظم کے مصرعے اور الفاظ تبدیل نہیں کرنے چاہیے تھے سونو نگم کو، دیدہ دلیری اور سینہ زوری ہی اسے کہا جا سکتا ہے، افسوس ہوا، انشا مرحوم تو قبر کی خاک میں آب آب ہو گئے ہونگے!
ابنِ انشا نے جوانی میں محبت کی چوٹ کھائی تھی، یہ دلنشیں شاعری اسی زمانے کی یاد ہے شاید۔ لگتا ہے بعد میں خود کو اپنی مزاحیہ تحریروں کی اوٹ میں چھپا لیا تھا اُنہوں نے!عجیب بات ہے کہ سنجیدہ شاعری اور طنز و مزاح والا نثر لکھتے تھے.
آپ کہیں رومی انشا کی بات تو نہیں کر رہے؟جب میں چھوٹا تھا اور اپنے دادا کے ساتھ جمعے کی نماز پڑھنے جاتا تھا تو راستے میں پاپوش نگر کا قبرستان تھا، وہیں ابن انشاء کی قبر ہے جس پر ایک چھت بنی ہوئی ہے. بچپن میں مجھے ان کی قبر پر جانے کا بہت شوق تھا کیونکہ ان کی نظمیں اور اردو کی آخری کتاب پڑھی تھی. ان سے بہت متاثر تھا. پھر ان کی ریڈیو پر رکاڈنگ سنیں. وہ عجیب بات ہے کہ سنجیدہ شاعری اور طنز و مزاح والا نثر لکھتے تھے. ان کا بیٹا میرے بھائی کا کلاس فیلو تھا مگر شاید ان جیسا نہ بن سکا