ابن انشا سب مایا ہے ۔ ابنِ انشا

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
جو مزہ عطاءاللہ عیسی خیلوی صاحب کی آواز میں یہ سننے میں مزہ آیا وہ سرور کسی اور کی آواز میں سننے میں نہیں آیا
ایک عجیب سا درد روح میں اتر جانے والا
نظم میں جو سوز ہے وہی سوز اس کو گاتے ہوئے عطاءاللہ صاحب کی آواز میں محسوس ہوا۔
فیصل لطیف نے بھی اسے اچھا گایا لیکن ان کی آواز میں مجھے یہ سوز محسوس نہیں ہوا۔
 
فاتح

واقعی درست ہے۔۔۔ ہمیں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی انتہائی نا پسند ہے لیکن اس نظم کو کمال گایا ہے اس نے۔
 
جس گوری پر ہم ایک غزل ہر شام لکھیں
تم جانتے ہو ہم کیونکر اس کا نام لکھیں
دل اس کی بھی چوکھٹ چوم کے واپس آیا ہے
سب مایا ہے

سدا بہار کلام
شاد و آباد رہیں
 
Top