سولھویں سالگرہ سب محفلین سے گزارش ہے کہ اپنے لکھے ہوئے ایک شعر کی ویڈیو یا آڈیو بنا کر یہاں پیش کریں

اگر قدیر بھائی کی یہ لڑی نا ہوتی
تو آپ کی یہ نظمِ محبت نا ہوتی

:sneaky:

معاف کیجیے گا(پہلے لکھنا بھول گیا)۔ اچھی کاوش ہے۔ آواز میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ پڑھتی تو مزید اچھی ہو جاتی۔
آداب آداب وسیم بھائی محفل لگ ہی گئی
اردو محفل کی سالگرہ کی
اُمید سے اچھا رسپانس آیا اِس لڑی پر
سب کا بے حد شکر گزار ہوں کہ
بندہِ ناچیز کی لڑی میں تشریف آوری ہوئی بڑے بڑے لوگوں کی
:welcome:
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت ہی خوب آپ کی ویڈیو کب آرہی ہے محمد عبدالروف بھائی ؟

اجی اب ایسا بھی کیا۔
طبع زاد اشعار والی لڑی سے ہی کوئی پڑھ دیجیے۔ :)
صاحبِ دھاگہ اور منتظم صاحب کے حکم کی تعمیل میں کچھ حاضر کیے دیتے ہیں


ہونٹوں پہ پیاس ہاتھ میں دریا دکھائی دے
کوئی نہیں جو دہر میں اُن سا دکھائی دے

اٹٌی ہیں میری آنکھیں زمانوں کی دھول سے
ہے معجزہ کہ اب وہی چہرا دکھائی دے

لازم ہے دردِ دل پہ نظر کا شعور بھی
آنکھیں ہوں اشکبار تو پھر کیا دکھائی دے

اس عہدِ نو بہار نے لوٹا مِرا سکوں
آنکھوں کو کوئی نقش پرانا دکھائی دے

گریہ سے میرے سرخ فلک ہو گیا ہے جو
دنیا کو تیرے گال کا غازہ دکھائی دے

یہ عشق ہی امیر جو تیرے سفر کا ہو
ہر ذرہ تجھ کو یار کا رستہ دکھائی دے
 

سیما علی

لائبریرین
واہ واہ راحل بھیا
بہت اعلیٰ ترنم اسقدر خوبصورت آواز اور بہترین اشعار
ڈھیروں داد و تحسین ۔۔
بہت ڈھیر ساری دعائیں آپ کے لئے سلامت رہیے ۔۔۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
جب ان سے "کال" پر بات ہو، ان کو یہی کہتی ہو ... یہ چاہیں تو گنگنا کے کچھ پڑھیں، اچھا پڑھا جائے گا
نور آپ جیسے دوست اور لوگ اپنی مثبت سوچ اور طرزعمل سے لوگوں سے وہ کام بھی کروا لیتے ہیں جو انہوں نے کبھی نہیں سوچا ہوتا۔
 
آخری تدوین:
Top