ارے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے بھی یہ بہت پسند ہیں۔شامی تو بنا کر فریزر میں رکھ چھوڑتی ہوں۔
آج پلاؤ بنایا۔۔۔۔۔ ساتھ میں رشئین سیلڈ۔اور پکوڑے۔
ساتھ ساتھ سہری کیلیئے چکن کا وائٹ قورمہ بنا لیا ہے۔۔۔۔۔۔اف چکن کتنا مہنگا ہوگیا ہے۔
معلوم نہیں کتنا مہنگا ہوا۔ لیکن ابھی کچھ دیر پہلے بھائی سے بات ہو رہی تھی تو انھوں نے کہا کہ مرغیاں کیوں نہیں پالتی ہو۔ کل کو گھر کے دیسی انڈے ہوں گے۔ مرغیوں کے بچے ہوں گے۔
ہم سمجھے کہ بس اب ہماری کھچائی شروع ہونے کو ہے۔۔۔ ان کا اگلا جملہ ہو گا شیخ چلّی کی کہانی جیسا۔
لیکن انھوں نے کہا کہ جب وہ بچے بڑے ہوں گے تو گھر کی دیسی مرغیاں کھانے کو ملیں گی۔
ہم سوچ ہی رہے تھے کہ بولیں گھر کی مرغی تو دال برابر ہوتی ہے۔
اچانک بھابی نے امھیں آواز دے لی۔۔۔۔۔ اجی سنتے ہووووووووو۔۔
لازمی مارکیٹ بھیجنا ہو گا،
خیر وہ جانیں اور ان کی بیوی کی گروسری لسٹ۔۔۔ ہم نے ٹھان لی ہے کہ اگلے سال مرغیاں پالنی ہی پالنی ہیں بشرطیکہ صحت و زندگی۔
ہائے صدقے جاواں اس پلاؤ کے اور ام عبدالوھاب بہنا کے۔ پکوڑے بھی ہمیں پسند ہیں۔ لیکن رمضان میں ابھی تک نہیں بنائے۔