محفلین کی طرف سے ایک قرارداد کے ذریعے جناب اوشو سے باقاعدہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ بھی کبھی کبھار سحر و افطار کے مینو سے ہمیں آگاہ فرما دیا کریں۔ آخر اس لڑی کی بنیاد انہوں نے اپنے مبارک ہاتھوں سے رکھی تھی۔ کوئی مذاق ہے کیا؟
ھاھا برادر سحری و افطاری تو دیس میں ہوتی تھی یا گھر والوں کے ساتھ. پردیس میں وہی ایک سا مینو تقریبا روزانہ.
دو ایک بار سوچا کہ میں بھی لکھا کروں یہاں پھر سوچا روزانہ کیا ایک ہی بات لکھنی, آخر رمضان میں ایک ہی بار بتا دیں گے کہ یہ کھاتے پیتے رہے.
سو بندہ حاضر ہے.
سحری میں پراٹھا, چنے یا ایک لیٹر دودھ سوڈا.
افطاری میں کجھور, لسی, بریانی یا دال سبزی کے ساتھ روٹی.
چائے اور سگریٹ تو کامن ہے دونوں اوقات میں.
کل میں ان کے پاس جا رہا افطاری کرنے ۔
ٹھیک ہے
اوشو بھائی!؟
ھاھا کل تو کب کی گزر گئی اور میں یہ پیغامات آج دیکھ پایا.
امارات کی ریت چھان رہا ہوں کہ یہاں خاک کمیاب ہے. پروگرام بنا لیں, چاہے عید کے دن کا.
اسی بہانے میری بھی عید ہو جائے گی
چشمِ ما روشن دلِ ماشاد.
ایک ماہ تک واپسی ہے ان شاءاللہ. تب تک رمضان شریف تو گزر چکا ہو گا چنانچہ باھمی مشاورت سے نفلی روزہ رکھ کر آپ کی افطاری ادھار رہی میری طرف
پچھلی دفعہ کی طرح ملاقات کے لیے انتظار ہی نہ کرتا رہ جاوں
خوش رہیں
بہت جیئں