سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

افضل حسین

محفلین
چلیں میں ہی اپنی محنت کی تصاویر پوسٹ کر دیتا ہوں.
فروٹ چاٹ بنانے کا کام بہت پہلے سے میں نے اپنے ذمہ لیا ہوا ہے. یہ کام کئی سالوں سے اکثر میں ہی کرتا ہوں. تو کچھ تصاویر
کیلے کی کٹائی
Screenshot_2017-05-30-23-50-52_zpsrtz6uvt0.png

سیب چھیلنے میں مہارت کا ثبوت. :p
Screenshot_2017-05-30-23-51-02_zps8qbidbcf.png

اور تیار فروٹ چاٹ
Screenshot_2017-05-30-23-50-31_mh1496170316306_zpsjxkowrb3.jpg
لگتا ہے پورے محلے کے لئے بنایا گیاہے.
 
سحری میں روٹی، چکن قیمہ، دہی، پھینی، چائے

افطاری میں کھجور، چاؤمِن، فروٹ چاٹ، شربتِ بادام
کھانے میں چنے کی دال اور لوکی، چائے

الحمد للہ
 
عثمان

محفلین
چلیں میں ہی اپنی محنت کی تصاویر پوسٹ کر دیتا ہوں.
فروٹ چاٹ بنانے کا کام بہت پہلے سے میں نے اپنے ذمہ لیا ہوا ہے. یہ کام کئی سالوں سے اکثر میں ہی کرتا ہوں. تو کچھ تصاویر
کیلے کی کٹائی
Screenshot_2017-05-30-23-50-52_zpsrtz6uvt0.png

سیب چھیلنے میں مہارت کا ثبوت. :p
Screenshot_2017-05-30-23-51-02_zps8qbidbcf.png

اور تیار فروٹ چاٹ
Screenshot_2017-05-30-23-50-31_mh1496170316306_zpsjxkowrb3.jpg
زبردست!
بس فروٹ چاٹ دیگچی میں نہیں تیار کرنی چاہیے کہ پکے ہوئے کھانے کا گمان ہوتا ہے۔ ڈونگے میں تیار ہونی چاہیے۔ :)
 
زبردست!
بس فروٹ چاٹ دیگچی میں نہیں تیار کرنی چاہیے کہ پکے ہوئے کھانے کا گمان ہوتا ہے۔ ڈونگے میں تیار ہونی چاہیے۔ :)
میں فروٹس اور مصالحہ جات کی پرتیں لگانے کے بعد ڈھکن بند کر کے، اوپر نیچے، دائیں بائیں ہلاتا ہوں. جس کے باعث چاٹ میں تھوڑا جوس بن جاتا ہے. جو کہ صرف چمچ چلانے سے نہیں بنتا. تو بڑا برتن بہتر رہتا ہے. :)
 
لاریب مرزا

محفلین
یہ تو noodles لگ رہے ہیں:)
چاومن مختلف سبزیوں چکن اور اسپیگٹی سے مل کر تیار ہونے والی ڈش ہے۔
ہم کبھی کبھار سہیلیوں کے ساتھ ریستورانوں میں جاتے ہیں تو کوشش یہ ہوتی ہے کہ نئے اور انوکھے ناموں والی ڈش ٹرائی کریں۔ چاومن بھی ایک ریستوران میں کھایا تھا۔ بہت بہت لذیذ تھا۔ :)
 
محمدظہیر

یعنی یہ بھی ایک طرح کے نوڈلس ہیں:)
وکپیڈیا پر اس کے متعلق یوں لکھا ہے
Chow mein and 炒麺 in Chinese and Chinese English are stir-fried noodles, the name being the romanization of the Taishanese chāu-mèing.
 
Top