امید ھے یہ سلسلہ آپکو اچھا لگے گا اس میں ہم اپنا سحر اور افطار دسکس کرین گے میں نے آج سحر میں پپیتا کیلا ااور دودھ استعمال کی افطار میںکھجور میری فیورٹ سبزی شملہ مرچ قیمہ روٹی کیساتھ کھانے کا ارادہ ھے
پہلی افطار میں فروٹ چاٹ اور ابلے چنے/ثابت مسور وغیرہ، مینگو ڈرنک سلائس کے ساتھ۔
سحری تو ہمیشہ کی طرح اڈوانسڈ ناشتہ۔ دودھ میں بسکٹس (کہ اس وقت ڈینچرس نہیں لگاتا!!!!(
سحری اپنے بنائے ہوئے قیمہ بھرے کریلے اور دہی سے کی ۔ افطار میں جو اللہ نے عطا کردیا۔ابھی کچھ طے نہیں۔
پہلے روزے کی سحری کینٹ اسٹیشن پر کی ۔۔۔ زے ، آمنہ اور ابو نے آنا تھا ۔۔ رات بھی وہیں گزری، افطار میں
کھجور کا حلوہ اور پانی پوری ، بعد ازاں حیدرآبادی ربڑی ۔۔ منھ چڑاتے ہوئے ہڑپ کی،
توبہ۔۔۔ اتنی چیزیں۔۔ پکوڑے، چنا چاٹ، پکوڑیاں، فروٹ چاٹ۔۔۔ اور ان کے بعد یقیناً کھانا بھی کھاتے ہوں گے۔
ہمارے گھر تو نا پکوڑے۔۔ نہ چاٹ۔۔ نہ پکوڑیاں۔۔۔نہ سموسے۔۔۔ کچھ بھی نہیں بنتا۔ عام روٹین کا کھانا ہی ہوتا ہے، بس امی نے آجکل سویٹ ڈش کا اضافہ کیا ہوا ہے۔ اتنا کچھ اگر افطاری میں کھانے لگیں تو بندے کا تو سارا نظام ہی گڑ بڑ ہو جائے۔ اور اوپر سے رمضان میں وزن بھی بڑھا لیں۔
ویسے یہ پکوڑوں اور پکوڑیوں میں فرق کیا ہے؟؟