ابھی سب کو چاہیے کہ شوال کے 6 روزے رکھیں رمضان کے بعد شوال کے 6 روزوں کا ثواب پورے سال کے روزوں کے برابر ہے۔۔۔
یہ لڑی پھر رواں دواں ہو جائے گی۔۔۔
اب کون سی افطاری
کیوں کیا رمضان کے علاوہ اور دنوں میں روزے نہیں رکھے جا سکتے کیا؟؟
شوال کے مہینے میں صرف 6 روزے رکھنے پر آپ کو ایک سال روزے رکھنے کا ثواب ملے گا انشا اللہ۔۔ اس طرح کچھ اور بھی ایسے دن ہیں جیسے عرفہ والے دن کا ایک روزہ رکھنے سے ایک سال گزشتہ اور ایک سال آنے والے (2 سالوں) کے گناہ معاف ہوتے ہیں اسی طرح محرم کے 2 روزے اور چاند کی 14 '15 تاریخ کا روزہ ہر پیر اور جمعرات کا روزہ یہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم رکھا کرتے تھے اور اس کا ثواب بھی بہت زیادہ ہے ۔۔ہمیں ایسے موقعوں سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے کیا پتا روزِ قیامت کونسا عمل ہمارے لیے نجات کا ذریعہ بن جائے۔۔۔