سحری میں آج پالک گوشت، پراٹھے، پھینی اور چائے پر ہاتھ صاف کیے۔ افطار میں چنے، فروٹ چاٹ، دہی پھلکیاں اور ڈھیر سارے مزیدار پکوڑے
ماوراء! مجھے بہت افسوس ہوا کہ آپ ان تمام "نعمتوں" سے محروم ہیں جنہيں ہمارے ہاں "ماہ رمضان کی سوغات" کہا جاتا ہے۔ ہمارے گاؤں میں صرف کھانا ہوتا ہے لیکن جب ایک مرتبہ گاؤں میں 10 روزے رکھنے کا اتفاق ہوا تو میں نے یہ "سوغاتی" لت انہیں بھی لگا دی تھی
توبہ۔۔۔ اتنی چیزیں۔۔ پکوڑے، چنا چاٹ، پکوڑیاں، فروٹ چاٹ۔۔۔ اور ان کے بعد یقیناً کھانا بھی کھاتے ہوں گے۔
ہمارے گھر تو نا پکوڑے۔۔ نہ چاٹ۔۔ نہ پکوڑیاں۔۔۔نہ سموسے۔۔۔ کچھ بھی نہیں بنتا۔ عام روٹین کا کھانا ہی ہوتا ہے، بس امی نے آجکل سویٹ ڈش کا اضافہ کیا ہوا ہے۔ اتنا کچھ اگر افطاری میں کھانے لگیں تو بندے کا تو سارا نظام ہی گڑ بڑ ہو جائے۔ اور اوپر سے رمضان میں وزن بھی بڑھا لیں۔
ویسے یہ پکوڑوں اور پکوڑیوں میں فرق کیا ہے؟؟
شمشاد بھائی سیدھا سا جواب ہے پکوڑے مذکر اور پکوڑیاں مؤنثکھانا نہیں کھاتے افطار کے بعد، یہ سب کچھ اتنا ہو جاتا ہے کہ کھانے کی گنجائش ہی نہیں رہتی۔ کھانا صبح سحری میں کھاتے ہیں۔
پکوڑیاں اصل میں دہی پکوڑیاں ہوتی ہیں۔
میرے تمام پردیسی ساتھی اسی بات کا گلا کرتے رہتے ہیں کہ کھانے کا بڑا مسئلہ ہے۔ خاص طور پر وہ پیٹو ساتھی جو روزانہ کسی نہ کسی "چٹورا اسپاٹ" پر دکھائی دیتے تھے ان سے آن لائن یا ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران پاکستانی کھانوں کا ذکر بھی نہیں کر سکتا کیونکہ اپنی عزت جو پیاری ہےواہ کیا بات ہے وطن ِ عزیز کی ۔۔۔۔۔ میں تو اکثر یہی سوچتا ہوں کہ بہت کچھ کھو کر بس تھوڑا سا پایا ہے پردیس میں ۔
مجھے تو پہلے 3 روزے چائے ملی ہی نہیں۔۔آج آدھا کپ لیا ہے ساتھ پراٹھا انڈا اور کیک
یہ لیں اتنے سستے میں اتنا پیارا سا بھتیجا مل گیا اور کیا چاہیے۔+اچھی خبر+