سحر افطار اور ہمارا دستر خوان

وجی

لائبریرین
کل رات افطار::
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھجور، آلو کے قتلے، اسکنجبین کے تین لبالب گلاس،
آج سحری ::
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پراٹھے (دیسی گھی میں لتھڑے ہوئے / بلکہ تیرتے ہوئے) دو عدد، ایک آملیٹ ایک چائے کا کپ اور ایک سگریٹ

شاعر اور اسکی سگریٹ
ویسے سگریٹ پینا لازمی ہے

 

شمشاد

لائبریرین
افطار میں پھلوں کی چاٹ، دہی پکوڑیاں، پکوڑے، تین قسم کے شربت، کھجور اور ہاں آج تو چونسا آم بھی تھا اور نماز کے بعد چائے۔
 

مغزل

محفلین
افطار:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ : کھجور ، شربت صندل، پکوڑے ، تربوز
سحر : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ : ایک پراٹھہ بمع نہاری ، ابو کی ڈانٹ اور ایک سگریٹ
 

خاور بلال

محفلین
حیرت ہے چونسا آم ابھی تک مل رہا ہے وہاں۔ یہاں‌قطر میں تو ڈھنگ کے پاکستانی آم آئے ہی نہیں اور آئے بھی تو مجھے تلاش کے باوجود نہ مل سکے۔ اس دفعہ کافی پریڈ کی میں نے آموں کی خاطر لیکن حسرت ہی رہ گئ۔
 

ایم اے راجا

محفلین
آج سحری میں، دو چپاتی گھیا توری کی بھجیا دو کپ چائے ایوری ڈے کی بنی، دو سگریٹ، چار گلاس پانی۔
آج افطار ہوگی فروٹ چاٹ، چار پانچ گلاس روح افزا،چاول اور مرغی کے سالن سے کیونکہ آج میں اکیلا نہیں میرا باورچی جو کہ روز ہی ہوتا ہے مگر ایک دوست بھی آیا ہوا ہے، آخر میں سگریٹوں کا دھواں کیا مزے سے اڑایا جائے گا، ہاہاہاہاہاہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی خاور بھائی یہاں چونسا ابھی تک مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ شاید مصر کا یا سوڈان کا آم بھی مل رہا ہے لیکن پاکستانی آم کا مقابلہ کسی آم سے نہیں ہو سکتا۔
 

وجی

لائبریرین
بلکل ٹھیک کہا آپ نے شمشاد بھائی پاکستانی آم کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا یہ بات وہ لوگ زیادہ اچھی طرح جانتے ہیں جو پردیس میں ریتے ہوں یا رہے ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
کھجور، پھلوں کی چاٹ، پکوڑے، روح افزا، ٹینگ کا شربت اور سیب کا ملک شیک، چائے تو خیر لازمی جزو ہے۔
 

مغزل

محفلین
افطار:
کھجور، ایک گلاس روح افزااور چنا چاٹ ، ایک کپ کڑک چھاک چائے ملائی مار کے !

سحر :
دو پراٹھے ، دو آملیٹ ، چار گلاس پانی ، ایک سگریٹ
( گھر میں تھا کوئی نہیں سو ۔۔ آملیٹ ہی بنائے جلدی میں )
 

وجی

لائبریرین
پھر تو آپ کہینگے کہ کھجور کا بھی ملک شیک ہوتا ہے بھائی اسکو بھی تو دودھ میں ڈال کر گھما سکتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی کھجور، کیلا، سیب، تربوز وغیرہ ان سب کا ملک شیک بنتا ہے۔

کبھی تربوز کا پی کر دیکھیں بہت لذیز ہوتا ہے۔

شرط یہ ہے کہ دودھ خالص ہونا چاہیے۔
 
Top