بہت بہت شکریہ۔ آپ نے تو کمال کر دیا اور پچھلی پوسٹ بھی ایڈٹ کر کے مکمل کر لی پر آپ نے کسی بھی پاکستانی اداکار یا گلوکار کا ذکر نہیں کیا بھلا کیوں
جبکہ اب تو انڈیا والے کئی پاکستانی گلوکاروں کو لے رہے ہیں
باقی سوال جلد ہی اور ایک دفعہ پھر سے بہت بہت شکریہ
نصرت فتح علی خان کہاں گے جناب وہ تو بے تاج بادشاہ ہیں
جی جی بہت شکریہ توجہ دلانے کا لیکن نصرت کی صرف پنجابی گائکی مجھے پسند ہے یا انہوں نے جو ہندی فلموں میں میوزک دیا وہ بہت اچھا کام ہے - لیکن اگر قوالی کی طرف آئیںگے تو اردو یا فارسی میں جو قوالیاں گائی گئی ہیں ان میں صابری برادران سرِ فہرست نظر آتے ہیں - ان جیسی قوالی کوئی اور نہیں بنا سکتا -
قوالی کی تو میں بات نہیں کرتا قوالی میں صابری برادران تو کمال کے ہیں ان کے علاوہ عزیز میاں صاحب بھی بہت اچھے ہیں
نصرت صاحب نے پنجابی کے علاوہ اردو میں جو گیت اور غزلیں گائی ہیں ان کا بھی جواب نہیں ہے بہت کمال کی
شہر کے دکاندارو
میری آنکھوں کو آنکھوں کا کنارا کون دیے گا
غم ہے یا خوشی ہے
آبھی جا رت بدل جائے گی
مجھے تم یاد آتے ہو
بے حساب گائی ہیں
پسندیدہ ہونے کے لیے کوئی خاص وجہ ہوتی ہے ۔ آپ بتانا چاہین گے کہ یہ آپکی پسندیدہ کس وجہ سے ہیں۔ آپکی نظر میں ان میں کیا بات خاص ہے۔
بہت شکریہ تعبیر - منٹو اور غالب مجھے اس لئے پسند ہیں کہ منٹو جیسا حقیقت نگاری اور بے لاگ افسانہ نگار اور کوئی نہیں ہے - اور بھی بہت سے افسانہ نگار اچھے ہیں مثلا" راجندی سنگھ بیدی، غلام عباس، عصمت چغتائی، کرشن چندر وغیرہ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اردو ادب کا سب سے بڑا افسانہ نگار منٹو ہی ہے -
جہاں تک غالب کا سوال ہے - میں سمجھتا ہوں کہ اردو شاعری میں غالب سے بڑا شاعر کوئی نہیں - غالب کے ایک ایک شعر کی اگر ساری جہتوں کو دیکھا جائے تو ایک ایک شعر کے لئے کئی صفحے لکھنے پڑیں گے - اگر زندگی نے موقع دیا تو شائد یہ کام بھی کروں - ہم لوگ زیادہ تر غالب کے اشعار کے وہی معنی لیتے ہیں جو بظاہر ہیں لیکن اسکے ایک ایک لفظ میں ہزار معانی پوشیدہ ہوتے ہیں - یہی وجہ ہے کہ غالب کی شاعری آفاقی بھی ہے اور الہامی بھی -
انکے کوئی ناول جو پسند ہوں یا کوئی یادگار کردار
رضیہ بٹ یا سلمی کنول کے کردار تو مجھے نہیں یاد کیونکہ انہیں زیادہ اہمیت نہیںدیتا لیکن ایک ناول یاد ہے سلمٰی کنول کا "لکیریں" وہ کچھ بہتر ناول تھا - البتہ میری والدہ نے ایک ناول پڑھا تھا "افشاں" جو میں نے بھی بعد میں پڑھا "اے آر خاتون" کا جس پر فاطمہ ثریا بجیا نے ڈرامہ بھی لکھا تھا - میری والدہ نے وہ ناول پڑھا تھا اور اس ناول کے ایک مرکزی کردار پر میرا نام رکھا تھا - بیعنہ جیسے مشتاق یوسفی کے ساتھ بیتی - لیکن یوسفی کو تو ولن کا بھی بوجھ اٹھانا پڑا تھا -
COLOR="red"]اس میں کافی کچھ مجھے سمجھ نہیں آیا رجال مطلب مرد نا اور انبوہ ؟؟؟[/COLOR]
قحط سے مراد تو عام قحط ہی ہے لیکن قحط الرجال سے مراد آدمیوں کا قحط ہے یعنی ایسے آدمی جو انسانی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں - ایسے آدمیوں کا قحط - مرگِ انبوہ کا مطلب ہے قحط سالی کے نتیجے میںجو اموات واقع ہوتی ہیں وہ انبوہ یعنی گروہ کی صورت میں ہوتی ہیں- ایک ہی وقت میں کئی انسانوں کی ہلاکت کو مرگِ انبوہ کہا ہے -
بہت خوب پر میرا ایک سوال اگر ایسا ہے تو کافی سارے گلوکار drug addict کیوں ہو جاتے ہیں۔
اسکا جواب تو میں دے چکا ہوں -
انکی کیا وڈیوز نہیں ہیں آپ کو کیا جدید موسیقی نہیں پسند
جو ویڈیوز مجھے ملیں میںنے پوسٹ کردی ہیں- مجھے جدید موسیقی بھی پسند ہے لیکن بہت کم - جیسے کاوش بینڈ کا ایک گانا بہت پسند ہے - "تیرے پیار میں" یا فیوزون کافی اچھا کام کر رہے ہیں- یا سجاد علی پسند ہیں - لیکن وہ بھی اکثر چوری کرتے ہیں - اور ہاں "فاخر" بھی کافی اچھا کام کر رہا ہے -
یہ چیلو کونسا ساز ہے ؟؟؟
چیلو یا Cello ایک بہت بڑی وائلن کی شکل کا ہوتا ہے اور بعض تو قد آدم بھی ہوتے ہیں- Cello or Viola دونوں ہی وائلن کی بڑی قسمیںہیں -
کبھی نہ دیتا - معلوم نہیں غالب نہ یہ کیوں کہا - شائد مروتا" کہہ دیا ہوگا ورنہ "خاک کو آسماں سے کیا نسبت"
اب میں اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں شائد ویڈیو کہیں مل سکے میں پتہ کروں گا - اگر مل گیا تو آپ کو ضرور مطلع کروں گا -
راحت نے کچھ بہتر گانے گائے ہیں - خاص طور پر انڈین فلم کے لئے - احمد رشدی اچھے ہیں لیکن مجھے بہت زیادہ نہیں پسند
پہلی ملاقات میں تو بہت مشکل ہوتا ہے کسی کی شخصیت کا جائزہ لینا لیکن اگر کچھ تفصیلی ملاقات ہو تو اسکی دلچسپیوں کا جائزہ لیتا ہوں یا اسکی ذہانت کا -
-ذہانت، بذلہ سنجی اور بولڈ ہونا
پھر بھی جواب ادھورا ہے کہ آپ ے بتایا ہی نہیں کہ صنفِ مخالف کی شخصیت میں کیا چیز آپ کے لیے معنی رکھتی ہے ۔ ان میں کیا خصوصیات آپ کو پسند ہیںظاہری شخصیت کو تو میں بالکل اہمیت نہیںدیتا اس لئے looks میرے نزدیک کوئی معنی نہیںرکھتی - لیکن صنفِ مخالف پر یہ اصول لاگو نہیں ہوتا - ان کی ظاہری شخصیت ضرور معانی رکھتی ہے - جیسے غالب نہ کہا -
مت پوچھ کہ کیا حال ہے میرا ترے پیچھے
تو دیکھ کہ کیا رنگ ہے تیرا مرے آگے
"بالکل"
بے وقوف
ذلہ سنج دوستوں کی
دوستی کی میری نظر میںتو بہت اہمیت ہے لیکن یہ جنس کچھ نایاب ہوتی جا رہی ہے - ہر طرح کے لوگ دوست بنا سکتا ہوںلیکن کم عقل اور بد تہذیب نہیں -
-دوسروں کی ہر وقت برائی کرنا
- مجھے سخت نا پسند ہے یہ محاورہ یا ضرب المثل - "ادھار محبت کی قینچی ہے" -
ہمیشہ غصہ نامعقول باتوں پر ہی آتا ہے اور اسکا اظہار چیخ چیخ کر یا کسی کو ڈانٹ کر کرتا ہوں یعنی جس پر غصہ آئے -
اول تو میں ناراض ہوتا نہیں اور اگر ناراض ہو جاؤں تو منانے کا سب سے آسان طریقہ کے مجھے بلا لیا جائے -
مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہے جس وقت
میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آبھی نہ سکوں