انٹرویو << سخنور >>

فرخ منظور

لائبریرین
*جیسا کہ آپ نے کہا کہ آپکو شاعری سے دلچسپی ہےتو آپکے پسندیدہ شعراء کرام اور آل ٹائم فیورٹ غزل،نظم اور اشعار

شکریہ تعبیر! میرے پسندیدہ شعرا غالب، علامہ اقبال، فیض احمد فیض اور ن، م راشد ہیں - جو اشعار یا نظمیں بہت پسند ہوں وہ یاد ہوجاتی ہیں - سوائے راشد کی نظموں کے - فیض کی کافی نظمیں زبانی یاد ہیں اور لاتعداد شعر بھی جو مجھے بہت پسند ہیں - اس لئے چند ایک نظمیں یا غزلیں تو ہیں نہیں جو آل ٹائم فیورٹ ہوں - بہت ساری ہیں


*آپ نے کب اور کیسے شاعری شروع کی اور شاعری کے پیچھے کیا پس منظر/خیال یا کیا سوچ تھی؟

بس یوں سمجھیے کہ شاعری کرنے کی تمنا تو عرصے سے تھی لیکن کچھ ایسے حالات نہیں بن پائے کہ شاعری کر سکوں - اب محفل میں‌کچھ دوستوں کو دیکھ کر ہی تحریک ہوئی تھی - شاعری کرتے وقت کوئی خاص سوچ نہیں‌تھی بس یہی کہ دیکھیں اس میدان میں کیا کر سکتا ہوں - :)

* آپ کو شاعری میں کیا آسان لگتا ہے؟نظم،غزل،شعر یا آزاد نظم
مجھے سب سے زیادہ آسان تو غزل ہی لگتی ہیں - ابھی تک صرف دو غزلیں‌ہی کہہ سکا ہوں -

*اگرہو سکے تو آپ اپنے لکھے اشعار یا غزل ہم سے شیئر کریں پلیز خاص کر آپ کی پہلی شاعری

میں نے ابھی تک دو غزلیں‌ ہی کہیں‌ہیں‌ صحیح معنوں میں اور وہ دونوں غزلیں‌ محفل میں‌ پوسٹ ہیں - "آپ کی شاعری" والے سیکشن میں - شائد آپ کی نظروں‌سے نہیں‌گزریں - محفل کے باقی اراکین نے تو پڑھی ہیں‌-

*شاعر بننے کے لیے کس خاص factor کا ہونا ضروری ہے؟
شاعر بننے کے لئے شاعری سے دلچسپی ہونا بہت ضروری ہے اور اچھا شاعر بننے کے لئے بہت زیادہ اچھی شاعری پڑھنی پڑتی ہے -

شاعری دل سے کی جاتی ہے یا دماغ سے ؟
شاعری دل اور دماغ دونوں سے ہی کی جاتی ہے اگر صرف دل سے کریں‌گے تو وہ بہت اچھی شاعری نہیں‌ہوگی اگر دماغ بھی شامل ہو تو پھر ہی اچھی شاعری جنم لے سکتی ہے -

ابھی اتنا ہی باقی جوابات کل - بہت شکریہ!‌
 

تعبیر

محفلین
سخنور جی آپ کہاں رہ گئے :confused:

میں کمنٹ بعد میں دونگی انشاءاللہ
تب تک آپ نئے جوابات پوسٹ کریں


ابھی تو دونوں صحیح نظر آ رہی ہیں، 76 نمبر زیک نے ٹھیک کر دی ہے۔ اور یہ تردید کیا ہوتا ہے؟

اوپس میری اردو کب صحیح ہو گی۔ اب تو آپ بھی میرے استاد نہیں رہے :( برید کو تردید لکھ دیا
مجھے ابھی بھی اسکا پہلا لفظ لکھنا نہیں آرہا


شمشاد بھائی میں آن لائن ہی ٹائپنگ کرتاہوں - لیکن اب آف لائن ہی کیا کروں گا - بہت شکریہ توجہ دلانے کا -

یہ آف لائن اور آن لائن کا چکر کیا ہے :confused: کچھ مجھے بھی بتائیں :)
 

شمشاد

لائبریرین
اوپس میری اردو کب صحیح ہو گی۔ اب تو آپ بھی میرے استاد نہیں رہے برید کو تردید لکھ دیا
مجھے ابھی بھی اسکا پہلا لفظ لکھنا نہیں آرہا

ایسی بات نہیں ہے، اصل میں میری سمجھ میں ہی نہیں آیا تھا کہ آپ کیا کہنا چاہ رہی ہیں۔ اور پہلا لفظ " ق ط ع " ہے۔

یہ آف لائن اور آن لائن کا چکر کیا ہے کچھ مجھے بھی بتائیں۔

آن لائن ٹائیپنگ کا مطلب کہ محفل پر لاگ آن ہونے گے بعد ساتھ ساتھ ٹائپ کرنا اور آف لائن یعنی کہ فرصت میں کبھی بھی ٹائپ کرنا اور جب محفل پر لاگ آن ہوں تو ادھر سے نقل کر کے یہاں چسپاں کر دیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
*کبھی آپ نے شاعری کے علاوہ کچھ اور لکھا۔ نثر کی صورت میں
اگر ہاں تو پلیز ہم سے ضرور شیئر کریں-


تعبیر صاحبہ نثر لکھنے کے لیے وقت اور خیالات کے ارکاز کی ضرورت ہے جو فی الوقت مجھے میسر نہیں - کالج کے دور میں کچھ مضامین لکھے تھے جو معلوم نہیں اب کہاں ہیں - کچھ مزاحیہ تحریریں تھی اور کچھ اقبال کے حوالے سے -

*پسندیدہ ادیب اور کتاب
میرا سب سے پسندیدہ نثر نگار اور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو ہے اور سب سے زیادہ پسندیدہ کتاب "دیوانِ غالب" یعنی اگر صرف ایک ایک کا نام بتانا ہو تو صرف یہ نام ہیں -

*ادب لکھنے میں زیادہ پسند ہے یا پڑھنے میں ۔ ادب میں کیا پسند ہے
افسانہ،کہانی،ناول یا کچھ اور


شادی سے پہلے تو جو چیز مل جاتی تھی پڑھ لیتا تھا وہ چاہے کچھ بھی ہو - حتاکہ رضیہ بٹ اور سلمی کنول تک کو پڑھ ڈالا- لیکن اب صرف شاعری وہ بھی مخصوص شاعر -

*کچھ بھی پڑھا ہوا جو یاد ہو ۔آپکا پسندیدہ اقتباس
اشعار تو ہزاروں یاد ہیں لیکن نثر یاد نہیں رہتی کسی زمانے میں مختار مسعود کی کتاب "آوازِ دوست" پڑھی تھی اس کے دو اقتباس یاد تھے جو شائد یوں ہیں -
ایک "قحط الرجال" سے
قحط میں‌موت ارزاں ہوتی ہے اور قحط الرجال میں‌زندگی- مرگِ انبوہ کا جشن ہو تو قحط، حیاتِ بے مصرف کا ماتم ہو تو قحط الرجال- ایک سماں حشر کا دوسرا حشرات الارض کا - زندگی کے تعاقب میں رہنے والے قحط سے زیادہ قحط الرجال کا غم کھاتے ہیں‌-

دوسرا "مینار پاکستان" سے
اس برصغیر میں عالمگیری مسجد کے میناروں کے بعد جو سب سے پہلا اہم مینار مکمل ہوا وہ مینار قرار دادِ پاکستان ہے - یوں تو مسجد اور مینار آمنے سامنے ہیں لیکن یہ ذرا سی مسافت جس میں سکھوں کا گردوارہ اور فرنگیوں کا پڑاو شامل ہے - تین صدیوں پر محیط ہے - میں مسجد کی سیڑھیوں پر بیٹھا ان تین گمشدہ صدیوں کا ماتم کر رہا تھا کہ مسجد کے مینار نے جھک کر میرے کان میں‌راز کی بات کہہ دی کہ جب مسجدیں بے رونق اور مدرسے بے چراغ ہو جائیں - جہاد کی جگہ جمود اور حق کی جگہ حکائت کو مل جائے تو صدیاں یوں ہی گم ہوجاتی ہیں -

*کوئی ایسا شعر،غزل،گانا جو آپ کو لگتا ہو کہ یہ تو میرے حسب حال
ہے۔جو آپ کی عکاسی کرتا ہو۔
لاتعداد ہیں - لیکن کچھ پیش کروں گا - کل کسی وقت
 

الف عین

لائبریرین
فرخ

شادی سے پہلے تو جو چیز مل جاتی تھی پڑھ لیتا تھا وہ چاہے کچھ بھی ہو - حتاکہ رضیہ بٹ اور سلمی کنول تک کو پڑھ ڈالا- لیکن اب صرف شاعری وہ بھی مخصوص شاعر -

ذرا بتاؤ شادی کا اس سے کیا تعلق؟
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی شادی کے بعد تو پھر ایک ہی کتاب پڑھنے کو رہ جاتی ہے ناں، بس اُسی کو بار بار پڑھتے رہو۔ +ہا ہائے+
 

تعبیر

محفلین
ارے واہ آپ نے جو نے تو وعدہ وفا کر دیا

بہت بہت شکریہ :)

میرا بھی الف عین جی والا ہی سوال ہے

شمشاد جی مجھے اپکی بات بھی سمجھ نہیں آئی :confused: کونسی کتاب
 

تعبیر

محفلین
ارے واہ آپ نے جو نے تو وعدہ وفا کر دیا

بہت بہت شکریہ :)

میرا بھی الف عین جی والا ہی سوال ہے

شمشاد جی مجھے اپکی بات بھی سمجھ نہیں آئی :confused: کونسی کتاب

میرا کمپیوٹر اس ٹائم بہت پریشان کر رہا ہے :mad:
 

فرخ منظور

لائبریرین
فرخ

شادی سے پہلے تو جو چیز مل جاتی تھی پڑھ لیتا تھا وہ چاہے کچھ بھی ہو - حتاکہ رضیہ بٹ اور سلمی کنول تک کو پڑھ ڈالا- لیکن اب صرف شاعری وہ بھی مخصوص شاعر -

ذرا بتاؤ شادی کا اس سے کیا تعلق؟

اعجاز صاحب بہت شکریہ یہاں تشریف لانے کا - اصل میں میں وہی کہنا چاہ رہا ہوں‌ جو شمشاد صاحب نے کہا کہ بیوی اور بچوں کی ایسی کتابیں کھل جاتی ہیں‌کہ اور کوئی کتاب پڑھنے کا وقت ہی نہیں ملتا - :)
 

محمد وارث

لائبریرین
اعجاز صاحب بہت شکریہ یہاں تشریف لانے کا - اصل میں میں وہی کہنا چاہ رہا ہوں‌ جو شمشاد صاحب نے کہا کہ بیوی اور بچوں کی ایسی کتابیں کھل جاتی ہیں‌کہ اور کوئی کتاب پڑھنے کا وقت ہی نہیں ملتا - :)


حضور کتابیں بدل کر دیکھیں کہ بیوی بدلنے کا مشورہ میں نہیں دے سکتا، افسوس ;)
 

شمشاد

لائبریرین
صاحب کتاب بدل تو نہیں سکتے، کہ ختم ہونے میں ہی نہیں آتی، ہاں چوری چھپے دوسری کتابوں پر موقع محل کی مناسبت سے سرسری نظر ڈال لیتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھا فرخ صاحب، اپنی اسکول یا کالج کی زندگی کے کسی استاد کے بارے میں کچھ بتائیں کہ جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں بلکہ جب بھی کبھی انکی یاد آ جائے یا تذکرہ ہو تو بے اختیار ہونٹوں پر ہنسی آ جائے اور ذہن میں کچھ حسین یادیں تازہ ہو جائیں :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
اچھا فرخ صاحب، اپنی اسکول یا کالج کی زندگی کے کسی استاد کے بارے میں کچھ بتائیں کہ جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں بلکہ جب بھی کبھی انکی یاد آ جائے یا تذکرہ ہو تو بے اختیار ہونٹوں پر ہنسی آ جائے اور ذہن میں کچھ حسین یادیں تازہ ہو جائیں :)

قبلہ ایسا تو کوئی استاد نہیں‌ جسے یاد کرکے ہنسی آئے لیکن کچھ استاد ایسے تھے جن کی کمی محسوس ہوتی ہے - ایک تو شائد حیات ہوں لیکن کچھ خبر نہیں‌کہ کہاں‌ ہیں اور دوسرے استاد کا انتقال ہو چکا ہے -
دونوں استاد ہی انتہائی شفیق اور عالم تھے -
ایک تو فارسی، عربی، اردو، انگریزی چاروں زبانوں‌ پر مکمل عبور رکھتے تھے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے سکول میں پرائمری ٹیچر تھے - لیکن میں‌ ان سے وقتا" فوقتا" فیض یاب ہوتا رہتا تھا- افسوس جب مجھے انکی صحیح اہمیت کا اندازہ ہوا تو انکا ایک حادثے میں‌ انتقال ہوچکا تھا -
 

فرخ منظور

لائبریرین
* آپکے پسندیدہ گلوکار،گلوکارائیں،پسندیدہ گیت کار
پسندیدہ گلوکار : لتا، رفیع، آشا، مہدی حسن، فریدہ خانم، شریہ گھوشل، بھپندر
پسندیدہ گیت کار: گلزار، شیلندر، حسرت جے پوری، ساحر لدھیانوی، مجروح سلطانپوری
پسندیدہ موسیقار: مدن موہن، ایس ڈی برمن، آر ڈی برمن، شنکر، جے کشن، روشن

*~*آپکی نظر میں موسیقی اور اس کی اہمیت
میری نظر میں‌ موسیقی اور شاعری کی یکساں‌ اہمیت ہے دونوں ہی انسان کو انسان ہونا سکھاتی ہیں - اس میں بالغ نظری پیدا کرتی ہیں‌، عاجزی سکھاتی ہیں‌اور روحانی تجلیات دکھاتی ہیں - انسان کو وحشی ہونے سے روکتی ہیں -

* کس طرح کا میوزک سننا پسند کرتے ہیں۔(فلمی،کلاسیکل،غزل،گیت ، سولو،کورس وغیرہ)

ہر قسم کا میوزک سنتا ہوں‌ بشرطیکہ میرے ذہنی معیار پر پورا اترے -

* رومینٹک گانے پسند ہیں یا دکھی مطلب کس طرح کے گانے زیادہ تر سنتے ہیں -
ویسے تو ہرطرح کے گانے سنتا ہوں‌لیکن جسے عام طور پر دکھی گانے سمجھے جاتے ہیں‌وہ زیادہ روحانی طور پر خوشی دیتے ہیں‌- روح میں‌ایک عجیب بالیدگی اور رچاؤ پیدا کردیتے ہیں‌- موسیقی اور شاعری سے میں‌ کیا سیکھتا ہوں - ان اشعار میں‌درج ہے -
ہم نے اس عشق میں‌ کیا کھویا ہے کیا سیکھا ہے
جز ترے اور کو سمجھاؤں تو سمجھا نہ سکوں
عاجزی سیکھی غریبوں‌کی حمائت سیکھی
یاس و حرمان کے دکھ درد کے معانی سیکے
زیر دستوں کے مصائب کو سمجھنا سیکھا
سرد آہوں‌کے رخِ زرد کے معانی سیکھے

*آپکے پسندیدہ گانے(ممکن ہو تو یہاں پوسٹ بھی کر دیں)

اتنے گانے ہیں‌ کہ شمار مشکل ہے میری ہارڈ دسک بھری پڑی ہے - ہزاروں گانے ہیں‌ - اب کیا کیا لکھوں‌- ویسے جو پسند ہیں‌ وہ موسیقی سیکشن میں‌ پوسٹ کردئیے ہیں‌ جو نہیں‌پوسٹ کئے ان میں‌سے کچھ لکھ دیتا ہوں-
1- بیّاں نہ دھرو، او بلما - لتا - فلم: دستک
2- مائے ری میں کاسے کہوں اپنے جیا کی - لتا، مدن موہن - فلم: دستک
3- آج سوچا تو آنسو بھر آئے - لتا - فلم: ہنستے زخم
4- تم آگئے ہو، نور آگیا ہے - لتا، کشور فلم: آندھی کے سارے گانے ہی پسند ہیں‌ سوائے ایک کے
5- رکے رکے سے قدم - لتا، موسم (موسم فلم کے بھی سارے گانے پسند ہیں‌ سوائے ایک کے

اور بھی لاتعداد فلموں‌کے گانے پسند ہیں کچھ کے نام لکھ رہا ہوں
آوارہ، آہ، برسات، کنارہ، موسم، اجازت، آندھی، بازار، امراؤ جان ادا، دستک، ہنستے زخم، ہیر رانجھا، ابھیمان، امر پریم، شرمیلی، ایکلاویا، کسنا،

* موسیقی صرف سننے کی حد تک پسند ہے یا خود بھی گا اور بجا لیتے ہیں ۔
جی نہیں‌ ابھی تک بجانے یا گانے کی کوشش نہیں‌ کی لیکن اگر موقع ملا تو وائلن یا سارنگی میں سے کوئی سیکھوں‌گا -
* وہ گانا جو آپ اکثر گنگناتے ہیں۔
وہ بھی کئی ہیں‌- لیکن اکثر یہ گانا فلم خاموشی کا -
تم پکار لو - ہیمنت نے گایا ہے -

* پسندیدہ آلہ موسیقی (Favourite musical instrument)
شہنائی، طبلہ، سارنگی، وائلن، چیلو،

* آپ کے خیال میں آج کے دور میں موسیقی عروج کی طرف جا رہی ہے یا زوال کی طرف۔ آپ کے خیال میں کس دور میں موسیقی اپنے پورے عروج پر تھی

میرے خیال میں‌ کلاسیکی موسیقی تو پچھلے پچاس سال سے کم سنی جارہی ہے - وہ چاہے بدیسی ہو یا دیسی کلاسیکی موسیقی اکثر سنتا ہوں‌ - لیکن دیسی کلاسکی میں‌ راگ کم اور ٹھمریاں زیادہ پسند ہیں‌-
ویسے انڈین فلم انڈسڑی نے موسیقی میں‌ جو کام کیا ہے وہ کبھی بھی نہیں‌بھلایا جا سکے گا - وہ مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی تخلیقی ہے -

* آپ کی پسندیدہ فلمیں۔
1- Schindler's List
2- Amadeus
4- Matrix
5- I robot
6- موسم
7- اجازت
8-سلسلہ
9- پریچے
10- انگور
اور بھی کافی ہیں -

* زیادہ تر کس طرح کی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں (جیسے رومینٹک،تھریلر،سماجی وغیرہ وغیرہ)

سماجی، رومانٹک، ڈراؤنی، سائینس فکشن

* کس دور کی فلمیں دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں(بلیک اینڈ وائٹ،کلاسیکل،جدید)
جو بھی اچھی ہو


* پسندیدہ اداکار اور اداکارائیں
پسندیدہ اداکار: نصیرالدین شاہ، دلیپ کمار، منوج باجپائی، عامر خان، شاہ رخ خان، امیتابھ بچن
پسندیدہ اداکارئیں- تبو، ایشوریا رائے، مدھوبالا، مینا کماری، نرگس

*ایسی تین فلمیں جو بار بار دیکھ کر بھی اپ کبھی بور نہیں ہوتے-

1- Schindler's List
2- Amadeus
3- سلسلہ
4- موسم
5- انگور

* کبھی پاکستانی اور پنجابی فلمیں دیکھیں؟ کیسا تجربہ تھا اور کیا تاثرات تھے
پرانی پاکستانی فلمیں‌ تو دیکھ لیتا ہوں - لیکن چند پاکستانی فلمیں سینما میں‌دیکھیں ہیں‌ اور بور ہی ہوا ہوں - صرف ایک فلم پسند آئی تھی - "مولا جٹ"

کچھ اور ایسا موسیقی کے حوالے سے جو آپ ہمیں بتانا چاہیں۔
موسیقی تو بہت سنتا ہوں‌- انگریزی موسیقی بھی - لیکن زیادہ تر کلاسیکی یا پنک فلائڈ گروپ کو - انگریزی موسقی کے بارے میں‌بھی اچھی معلومات ہیں لیکن زیادہ معلومات برصغیر پاک و ہند کی موسیقی کے بارے میں‌ہے- موسیقی کے بغیر میری تو زندگی کافی ادھوری ہے - میں اکثر کہتا ہوں کہ جب میں مروں تو ضرور اچھی موسیقی بجائی جائے - موسیقی مجھے وہ تجربہ دیتی ہے جو اور کسی چیز میں نہیں ملتا یعنی زمان و مکان سے ماورا کرکے اس دنیا میں پہنچا دیتی ہے جو شائد ایک روحانی دنیا ہے اس لئے بعض موسیقی سے تعلق رکھنے والے ڈرگ کے عادی ہوتے ہیں کیونکہ ڈرگ بھی کسی اور دنیا میں پہنچا دیتی ہے - لیکن میرا خیال ہے جو موسیقی سے کسی اور دنیا میں پہنچ سکتا ہے اسے کسی قسم کی ڈرگ کی ضرورت نہیں‌- وہ تو خود ایک ایسا ذریعہ ہے کہ کسی اور ذریعے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی -
ہمارے خطے کی موسیقی بہت rich ہے اور سب دنیا سے الگ بھی - یہ میلوڈی پر بیس کرتی ہے - یعنی آواز کا اس میں زیادہ عمل دخل ہے -
 
Top