فرخ منظور
لائبریرین
تعجب ہے فرخ۔ تمہاری فہرست میں نوشاد کا نام نہیں؟؟
بہت خوشی ہوئی اعجاز صاحب کہ آپ نے یہ بات نوٹ کی - اصل میں نوشاد صاحب اچھا کمپوز کرتے ہیں لیکن بہترین میں میں سمجھتا ہوں کہ ان کا نام نہیں ہے - یہ بات میں بغیر کسی تعصب کے کہہ رہا ہوں- عمومی طور پر ہم نوشاد صاحب کو مسلمان ہونے کے ناطے رعائت دے دیتے ہیں اور انہیں موسیقارِ اعظم سمجھتے ہیں - لیکن نوشاد صاحب بہت اچھے انسان ہیں اور بہت ہی اعلیٰ اخلاق کے مالک ہیں - ان کی یہ مثال کہ انہوں نے اپنے ایک سازندے میں غیر معمولی صلاحتیں دیکھیں اور اسے فلموں کی موسیقی دینے پر اکسایا اور اسے فلمیں لے کر بھی دیں - اس سازندے کا نام تھا "غلام محمد" ویسے تو غلام محمد صاحب نے کافی فلموں کی موسیقی دی لیکن ان کی آخری فلم جو کہ ان کے انتقال کے بعد ریلیز ہوئی اس کا نام "پاکیزہ" ہے - اور ایسی لازوال موسیقی تخلیق کی کہ شائد کئی سو سالوں تک انکے کام کو یاد رکھا جائے گا - لیکن بہرحال نوشاد صاحب ایک عمومی درجے کے موسیقار ہیں انہوں نے اکثر دھنیں راگوں اور ٹھمریوں سے ہوبہو کاپی کی ہیں - تخلیقی عنصر نوشاد صاحب میں کم نظر آتا ہے - لیکن پھر بھی ان کے بعض گانے بہت لاجواب ہیں - جیسے "کوئی ساغر دل کو بہلاتا نہیں" یا فلم "ساتھی" کی موسیقی بہت تخلیقی ہے - اور بھی کافی ہیں لیکن میں انہیں ہر وقت نہیں سن سکتا- اوپر جو نام میں نے لکھے ہیںانہیں میں کسی بھی وقت سن سکتا ہوں اور سر دھن سکتا ہوں -