سرائیکی وسیب

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
کیا میں اپنے پسندیدہ کلام کو سمجھنے میں آپ کی مدد لے سکتی ہوں بھیا ۔۔؟
آپ وہ جو کلام ہے تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا اسے دنیا کی لہروں سے ڈرنا کیا کا ترجمہ کردیں؟
اگر یہ آپ کا پسندیدہ کلام ہے تو آج سے آپ میری سب سے پسندیدہ بہنا ہو
میں اس کو بچپن سے سنتا آ رہا ہوں
اور اس وقت بھی میری موبائل میں یہ موجود ہے
علن فقیر ، اور شہکی صاحب نے کمال کر دیا
یہ واقعی شاہکار کلام ہے
مگر اس کے سندھی زبان کے بند کے ترجمے کیلئے ہمیں سارہ خان ، یا تعبیر کی مدد لینی پڑے گی
خیر ہے کچھ کرتے ہیں

قرۃ بہنا آپ زندہ باد
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اگر یہ آپ کا پسندیدہ کلام ہے تو آج سے آپ میری سب سے پسندیدہ بہنا ہو
میں اس کو بچپن سے سنتا آ رہا ہوں
اور اس وقت بھی میری موبائل میں یہ موجود ہے
علن فقیر ، اور شہکی صاحب نے کمال کر دیا
یہ واقعی شاہکار کلام ہے
مگر اس کے سندھی زبان کے بند کے ترجمے کیلئے ہمیں سارہ خان ، یا تعبیر کی مدد لینی پڑے گی
خیر ہے کچھ کرتے ہیں

قرۃ بہنا آپ زندہ باد
مجھے اتنا پسند ہے کہ میں تو اسے پڑھ پڑھ کر کبھی تھکوں نہ!
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
سوچ لیں بھیا پسندیدہ بہنیں خطرناک ہوتی ہیں بہت کام نکلواتی ہیں سوچ لیں
ھاھاھاھاھاھا
ہم پینڈو لوگ ہیں
جس کو بہن کہہ دیں تو پھر اسے سگی بہن سے کم کبھی نہیں سمجھا
اور بھائی ہوتے ہی کس لیے ہیں؟
چشم ما روشن دلِ ما شاد
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ھاھاھاھاھاھا
ہم پینڈو لوگ ہیں
جس کو بہن کہہ دیں تو پھر اسے سگی بہن سے کم کبھی نہیں سمجھا
اور بھائی ہوتے ہی کس لیے ہیں؟
چشم ما روشن دلِ ما شاد
پھر ٹھیک ہے میں بھی پینڈو کم نہیں ہوں
پوری پینڈو ہوں میں خالص
آپ کو کبھی نقلی بھائی نہیں سمجھوں گی۔
 

زبیر مرزا

محفلین
خواجہ فرید مٹھن کوٹی رحمتہ اللہ علیہ کے تو ہم بھی بہت مداح ہیں
میری پسندیدہ کافی آپ کی نذر
سوہنے یار باجھوں میڈی نہیں سردی
تانگھ آوے ودھدی سک آوے چڑھدی
محبوب کے بغیر میرا گزارا نہیں ہورہا
انتظاربھی دم بدم اورذوق و شوق بھی بڑھ رہا ہے
کیتا ہجر تیڈے میکوں زارو رارے
دل پارے پارے سر دھارو دھارے
مونجھ وادھو وادھے ڈکھ تارو تارے
رب میلے ماہی بیٹھی دھانہہ کر دی
تیرے جدائی مجھے زاروقطار رلا رہی ہے
دل پارہ پارہ ہے اور سر بوجھل ہے
افسردگی زوروں پر ہے اور غموں سے تار تار ہو گیا ہوں
رب مجھے اس سے ملا دے میں ہر دم یہی فریاد کر رہی ہوں
سوہنا یار ماہی کڈیں پاوے پھیرا
شالا پا کے پھیرا پچھے حال میرا
دل درداں ماری ڈکھاں لایا دیرا
راتیں آہیں بھردی ڈینہاں سولاں سڑدی
کبھی تو ادھر بھی پھیرا لگا جائے
پھیرا کر کے میرا حال پوچھ لے
دل دکھوں سے بھرا ہے غموں نے ڈیرا ڈالا ہوا ہے
رات کو آہیں بھرتیں ہوں دن کو زخموں سے چور ہوتی ہوں
پنوں خان میرے کیتی کیچ تیاری
میں منتاں کر دی تروڑی ویندا یاری
کئی نہیں چلدی کیا کیجئے کاری
سٹ باندی بردی تھیساں باندی بر دی
پنوں خاں نے کیچ جانے کی ٹھان لی ہے
میں منتیں کررہی ہوں لوگوں دیکھو عہد توڑ رہا ہے
کچھ بس نہیں چلتا کیا کروں
اپنی باندیوں کو چھوڑ کر میں اس کی باندی بننے کو تیار ہوں
رو رو فریدا فریاد کر ساں
غم باجھ اس دے بیا ساہ نہ بھرساں
جا تھیسم میلا یا رُلدی مرساں
کہیں لا ڈکھائی دل چوٹ اندر دی
فرید رو رو کر ہر دم فریاد کرتی ہوں
اس کے غم کے بغیر سانس بھی نہین بھرتی
یا تو میں جا ملوں گی یا پھر ڈھونڈتے مر جاؤں گی
دل کی چوٹ کاری ہے نظر بھی نہیں آتی
کافی لاجواب ہے تو زاہدہ پروین جیسی باکمال گلوکارہ نے اسے گایا بھی خوب ہے - میں نے یہ
کافی سینکڑوں بار سنی ہے

 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
خواجہ فرید مٹھن کوٹی رحمتہ اللہ علیہ کے تو ہم بھی بہت مداح ہیں
میری پسندیدہ کافی آپ کی نذر
سوہنے یار باجھوں میڈی نہیں سردی
تانگھ آوے ودھدی سک آوے چڑھدی
محبوب کے بغیر میرا گزارا نہیں ہورہا
انتظاربھی دم بدم اورذوق و شوق بھی بڑھ رہا ہے
کیتا ہجر تیڈے میکوں زارو رارے
دل پارے پارے سر دھارو دھارے
مونجھ وادھو وادھے ڈکھ تارو تارے
رب میلے ماہی بیٹھی دھانہہ کر دی
تیرے جدائی مجھے زاروقطار رلا رہی ہے
دل پارہ پارہ ہے اور سر بوجھل ہے
افسردگی زوروں پر ہے اور غموں سے تار تار ہو گیا ہوں
رب مجھے اس سے ملا دے میں ہر دم یہی فریاد کر رہی ہوں
سوہنا یار ماہی کڈیں پاوے پھیرا
شالا پا کے پھیرا پچھے حال میرا
دل درداں ماری ڈکھاں لایا دیرا
راتیں آہیں بھردی ڈینہاں سولاں سڑدی
کبھی تو ادھر بھی پھیرا لگا جائے
پھیرا کر کے میرا حال پوچھ لے
دل دکھوں سے بھرا ہے غموں نے ڈیرا ڈالا ہوا ہے
رات کو آہیں بھرتیں ہوں دن کو زخموں سے چور ہوتی ہوں
پنوں خان میرے کیتی کیچ تیاری
میں منتاں کر دی تروڑی ویندا یاری
کئی نہیں چلدی کیا کیجئے کاری
سٹ باندی بردی تھیساں باندی بر دی
پنوں خاں نے کیچ جانے کی ٹھان لی ہے
میں منتیں کررہی ہوں لوگوں دیکھو عہد توڑ رہا ہے
کچھ بس نہیں چلتا کیا کروں
اپنی باندیوں کو چھوڑ کر میں اس کی باندی بننے کو تیار ہوں
رو رو فریدا فریاد کر ساں
غم باجھ اس دے بیا ساہ نہ بھرساں
جا تھیسم میلا یا رُلدی مرساں
کہیں لا ڈکھائی دل چوٹ اندر دی
فرید رو رو کر ہر دم فریاد کرتی ہوں
اس کے غم کے بغیر سانس بھی نہین بھرتی
یا تو میں جا ملوں گی یا پھر ڈھونڈتے مر جاؤں گی
دل کی چوٹ کاری ہے نظر بھی نہیں آتی
کافی لاجواب ہے تو زاہدہ پروین جیسی باکمال گلوکارہ نے اسے گایا بھی خوب ہے - میں نے یہ
کافی سینکڑوں بار سنی ہے

بہت شاندار!
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
عاشق ہوویں تاں عشق کماویں​
راہ عشق سوئی دا ٹکا،دھاگہ ہویں تاں ہی جاویں​
باہر پاک اندر آلود،کیہا توں شیخ کہاویں​
کہے حسین جے فارغ تھیویں،تاں خاص مراتبہ پاویں​
عاشق بننا ہے تو عشقِ حقیقی اختیار کر
عشق کا راستہ سوئی کے سراخ کی مانند ہے،دھاگے کی طرح ہوجا نفس کو مار کر پھر ہی گذرے گا
ظاہر پاک صاف ہے مگر اندر گندگی ہے ،تو خود کو شیخ کہلانا پسند کرتا ہے
حسین کہتا ہے کہ دنیاوی خواہشات سے فراغت حاصل کر جب ہی تو خاص مرتبہ حاصل کر سکے گا
شاہ حسین
 

طالوت

محفلین
السلام علیکم!
سرائیکی زبان دنیا کی قدیم ترین زندہ زبانوں میں سے ایک ہے، اور یہ سب سے زیادہ حروفِ تہجی رکھنے والی زبان کا اعزاز بھی رکھتی ہے
اللہ تعالیٰ کی سرائیکی وسیب پر ایک خاص کرم نوازی یہ بھی ہے کہ سرائیکی بولنے والا، دنیا کی کوئی بھی زبان اہلِ زبان کے لہجے میں بولنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ پاکستان کی میٹھی زبان کہلائی جاتی ہے
میں نے کچھ عرصہ قبل وارث بھائی کے ذریعے ایک درخواست بھجوائی تھی اس محفل کے کرتا دھرتاؤں کے پاس، کہ جیسے متفرقات کے زمرے میں ذیلی فورم ، پنجابی، سندھی، پشتو فورم ہیں، ایسے ہی ایک سرائیکی فورم بھی تشکیل دیا جائے۔ اس کا ہر گز کوئی لسانی تعصب سے متعلقہ مقصد نہیں ہے، بلکہ یہ مقصد ہے کہ دنیا کی قدیم ترین زبان کا شاہکار ادب اور عارفانہ کلام کا عظیم ذخیرہ جو کہ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ، حضرت سچل سرمست ؒ ، حضرت شاہ حسینؒ وغیرہ کے صوفیانہ کلام کی صورت میں موجود ہے اسے انٹرنیٹ پر احباب ذوق کی تسکین کیلئے پیش کیا جائے۔ اس سلسلے میں میری کوشش ہوگی کہ سرائیکی سے اردو ترجمہ بھی کر دیا جائے تا کہ سرائیکی سے نا بلد احباب بھی اس کی چاشنی اور سحر انگیز لذت سے محروم نہ رہ جائیں
جتنے بھی سرائیکی بولنے والے دوست احباب اردو ویب کے اراکین ہیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ یہاں شرکت فرمائیں، اور اس تھریڈ کو کامیاب بنائیں تاکہ اردو محفل پر سرائیکی فورم کیلئے راہ ہموار ہو سکے

خیر اندیش:۔ خاکسار چھوٹا غالبؔ
ابھی حال ہی میں مجھے پتا چلا ہے کہ تامل زبان 247 حروف تہجی رکھتی ہے ، شاید سرائیکی زبان اتنے حروف تہجی نہیں رکھتی۔
 
ذرا اس تصویر کو دیکھ کر، درج ذیل دوہڑے کو محسوس کیجئے

530025_367091693331206_1200946704_n.jpg


اساں بال محتاج فقیراں دے ساڈے ڈھول ٹھکانرے نِیں ھوندے

جِتھ نندر آوے اُتھ سم پوندوں،سر ھیٹھ سرھانڑے نِیں ھوندے

کِتھوں روٹی پِن،کِتھوں لسی پِن،مٹ نال مدھانڑے نِیں ھوندے

اساں محسنؔ ڈینھ دے گول آندوں،ول شام دے دانڑے نِیں ھوندے


ترجمہ

پیارے ! ہم محتاج فقیروں کے بچے ہیں، ہمارے ٹھکانے نہیں ہوتے
جہاں نیند آ جائے، سو جاتے ہیں، ہمارے سر کے نیچے تکیے نہیں ہوتے
کہیں سے روٹی بھیک میں ملی، کہیں سے لسی بھیک لی، ہمارے ذاتی مٹکے اور مدھانی نہیں ہوتے
(یعنی سامان نہیں ہوتا)
محسن! ہم دن کو تو ڈھونڈ کے (بھیک مانگ کے) لے آتے ہیں،پھر شام کیلئے دانے نہیں ہوتے



سیدہ شگفتہ ، مدیحہ گیلانی ، نایاب ، زحال مرزا ، محمود احمد غزنوی ، محمد وارث
جناب میرے کول الفاظ نہی جِنہاں نال میں داد دے سکاں
لاجواب اے جناب
 
Top