سرجیکل سٹرائیک کیا ہے۔۔؟؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميں يہ واضح کر دوں کہ امريکہ نہ تو پاکستان کے ساتھ حالت جنگ ميں ہے اور نہ ہی کبھی ايسا ہو گا۔ ہماری جنگ دہشت گرد تنظيموں اور ان کے قائدين کے خلاف ہے جنھوں نے زيادہ سے زيادہ بے گناہ افراد کو ہلاک کرنے کا تہيہ کر رکھا ہے۔ اسامہ بن لادن ہی وہ ليڈر تھا جو القائدہ کی سرپرستی کر رہا تھا۔ اس کی ہلاکت القائدہ کے قدم اکھاڑنے، متزلزل کرنے اور اسے شکست دينے کے ہمارے مصمم ارادے کے ضمن ميں کاميابی کا ايک باب ہے۔ يہ ايک واضح اشارہ تھا کہ اپنے مقاصد کی تکميل تک ہم پيچھے نہيں ہٹيں گے۔

يہ حقیقت بھی پيش نظر رہنی چاہیے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف لڑائ ميں ہم تنہا نہيں ہیں۔ ہم اپنی کاوشيں حکومت پاکستان اور پاکستان کی افواج کے باہم تعاون اور اشتراک عمل سے جاری رکھے ہوئے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter
فواد بھائی بھی محفل پر سرجیکل سٹرائکس ہی کرتے ہیں.
 
IMG_20160930_224222_zpsunjquktp.jpg

یہ ہوتی ہے سرجیکل سڑائیک :LOL:
 
نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک پر بھارتی اداکار بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے
ویب ڈیسک جمع۔ء 30 ستمبر 2016

615813-ActorsWeb-1475228669-121-640x480.jpg

زہر اگلنے والوں میں شاہ رخ خان، اکشے کمار، عدنان سمیع اور لتا منگیشر شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: پاکستان سے ظاہری طور پر امن کی باتیں کرنا اور دل میں عداوت رکھنے میں ناصرف بھارتی سیاستدان ماہر ہیں بلکہ اس شعبے میں بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے برے بڑے نام بھی کسی طور پر پیچھے نہیں ہیں اور ایل او سی پر نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے نے ان اداکاروں کے چہرے بھی بے نقاب کر دیئے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی شہریت پانے والے عدنان سمیع خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف جرات مندانہ اور کامیاب آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں سیلوٹ پیش کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی میرے ٹویٹ سے آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور ان کا غصہ واضح کرتا ہے کہ یہ لوگ پاکستان اور دہشت گردوں کو ایک جیسا ہی دیکھتے ہیں۔

اکشے کمار نے اپنے دل کا بغض ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر بھارتی فوج پر فخر ہے اور بھارتی حکومت اس قسم کا اقدام اٹھانے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

دو روز قبل اپنی 85 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی مداحوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرنے والی گلوکارہ لتا منگیشکر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے فوجیوں اور وزیراعظم پر فخر ہے۔

پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے پر بھارتی فوج کا شکریہ، ہم سب کو بھارتی فوجیوں کی حفاظت کے لئے دعا کرنی چاہیئے۔

اس کے علاوہ جان ابراہم، کنگنا رناوت اور سوناکشی سنہا نے بھی اڑی حملے کو پاکستان سے منسلک کرتے ہوئے اپنے ملک
 
اس کو تو بھارتی اپنے پاس ہی رکھیں اب۔ ہم اور پُھلا لیں گے
 
پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے پر بھارتی فوج کا شکریہ، ہم سب کو بھارتی فوجیوں کی حفاظت کے لئے دعا کرنی چاہیئے۔
اس بےچارے نے وہیں زندہ رہنا ہے، اس کی مجبوری سمجھتے ہیں
 
ربیع م

محفلین
کشمیریوں سے بھی کبھی پوچھ لیا کریں ہر دفعہ بن بلائے مہمان کی طرح پہنچ جاتے ہیں

جی ہم نے کشمیریوں سے پوچھا ہے وہ تو کہتے ہیں بن بلائے مہمان نہیں ، ہم نے خود طلب کیا ہے ، لاکھوں کی ریلیوں میں (پاکستان نہیں انڈین اور مغربی میڈیا کے بقول ) پاکستانی پرچم لہرا کر دعوت دی جاتی ہے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہماری جنگ دہشت گرد تنظيموں اور ان کے قائدين کے خلاف ہے جنھوں نے زيادہ سے زيادہ بے گناہ افراد کو ہلاک کرنے کا تہيہ کر رکھا ہے
جی ہاں پاکستان میں ڈرون حملوں میں جو ڈھیروں عام لوگ اور بچے مارے گئے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اور امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔ جہاں جس انداز میں چاہتا ہے الزام لگاتا ہے ،اور پورے کے پورے ملک تک تباہ و برباد کر دیتا ہے۔پوری دنیا کا کرپٹ ترین تھانہ دار ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک پر بھارتی اداکار بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے
ویب ڈیسک جمع۔ء 30 ستمبر 2016

615813-ActorsWeb-1475228669-121-640x480.jpg

زہر اگلنے والوں میں شاہ رخ خان، اکشے کمار، عدنان سمیع اور لتا منگیشر شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: پاکستان سے ظاہری طور پر امن کی باتیں کرنا اور دل میں عداوت رکھنے میں ناصرف بھارتی سیاستدان ماہر ہیں بلکہ اس شعبے میں بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے برے بڑے نام بھی کسی طور پر پیچھے نہیں ہیں اور ایل او سی پر نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے نے ان اداکاروں کے چہرے بھی بے نقاب کر دیئے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی شہریت پانے والے عدنان سمیع خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف جرات مندانہ اور کامیاب آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں سیلوٹ پیش کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی میرے ٹویٹ سے آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور ان کا غصہ واضح کرتا ہے کہ یہ لوگ پاکستان اور دہشت گردوں کو ایک جیسا ہی دیکھتے ہیں۔

اکشے کمار نے اپنے دل کا بغض ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر بھارتی فوج پر فخر ہے اور بھارتی حکومت اس قسم کا اقدام اٹھانے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

دو روز قبل اپنی 85 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی مداحوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرنے والی گلوکارہ لتا منگیشکر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے فوجیوں اور وزیراعظم پر فخر ہے۔

پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے پر بھارتی فوج کا شکریہ، ہم سب کو بھارتی فوجیوں کی حفاظت کے لئے دعا کرنی چاہیئے۔

اس کے علاوہ جان ابراہم، کنگنا رناوت اور سوناکشی سنہا نے بھی اڑی حملے کو پاکستان سے منسلک کرتے ہوئے اپنے ملک
:)
منہ نہ متھا
جن پہاڑوں لتھا
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک پر بھارتی اداکار بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے
ویب ڈیسک جمع۔ء 30 ستمبر 2016
زہر اگلنے والوں میں شاہ رخ خان، اکشے کمار، عدنان سمیع اور لتا منگیشر شامل ہیں۔ فوٹو: فائلپاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور انہوں نے کہا کہ ہم سب کو بھارتی فوجیوں کے لئے دعا کرنی چاہیئے۔
دعا:
یا اللہ ! تمام بھارتی فوجیوں کو توفیق عطا فرما کہ یہ نہتے ، بے گناہ اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانا بند کریں اور اپنے ظالم حکمرانوں کو بھی سمجھائیں کہ انسانیت پر بے پناہ ظلم کرنا بند کریں اور حقیقی معنوں میں انسانیت کا سبق سیکھیں اور اس پر عمل کریں۔ آمین
 
Top