سرجیکل سٹرائیک کیا ہے۔۔؟؟

جی درست ۔۔۔۔یہ ادبی ،رسمی یا لسانی نہیں بلکہ فقط عوامی ۔ کلوکوئل۔محاورہ ہے۔واللہ اعلم ۔۔۔
البتہ مردو ں کے لیے اچھا یقیناً نہیں کیوں کہ ممانی بنانا ابھی تک سنا نہیں گیا البتہ" ممکن " ضرور ہے۔ ۔ ہر مرد عموماً کسی نہ کسی بھانجے کا ماموں تو ہوتا ہے ۔میرے تو دس بارہ ہیں۔سو میں تو آپ سے بھی زیادہ مخالف ہوا۔ :)
میں بھی متفق ہوں اس بات سے کہ یہ کوئی اچھا محاورہ نہیں ہے۔

ماموں بنانے کا ذکر کچھ عرصہ پہلے بھی چلا تھا۔
 
حمیرا آپ نے دہشت گردی کا اعلانیہ اقرار کر لیا ہے !
مودی سرکار کا اب اعلان آئے گا کہ ثبوت مل گئے ہیں۔
ہاے ہاے آپیا میں نے کون سی دہشتگردی کا اقرار کر لیا ہے
ویسے ‏انڈیا کی سرجیکل سٹرائک اور عمران خان کا دھاندلی رونا
ایک جیسا ہے دونوں کے کوئی ثبوت نہی
 

محمد وارث

لائبریرین
کچھ کے ماموں عقلمند بھی ہوتے ہیں
اگر میں ماموں ہوتا تو شاید مجھے بھی اپنے بھانجوں سے عقلمندی کا سرٹیفیکٹ مل جاتا۔ میری بیوی اکثر کہتی ہے کہ لوگ تمھیں ماموں بناتے ہیں اور میں کہتا ہوں کہ جب اللہ ہی نے نہ بنایا تو لوگوں کی کیا مجال :)
 

squarened

معطل
جی ہم نے کشمیریوں سے پوچھا ہے وہ تو کہتے ہیں بن بلائے مہمان نہیں ، ہم نے خود طلب کیا ہے ، لاکھوں کی ریلیوں میں (پاکستان نہیں انڈین اور مغربی میڈیا کے بقول ) پاکستانی پرچم لہرا کر دعوت دی جاتی ہے

سینئر جرنلسٹ سنتوش بھارتیہ نے کشمیر سے واپسی پر وزیر اعظم کو لکھا کھلا خط ؛کہا ، وزیر اعظم صاحب، یہ ہے کشمیر کا سچ

اصل صورتحال تو وہاں کوئی غیر جانبدار ٹیم بھیج کر ہی معلوم کی جا سکتی ہے،مگر یہ انڈین صحافی بھی جو کہہ رہے ہیں اس میں انڈیا اور پاکستان دونوں کے لیے سوچ کا سامان ہے ۔اور بظاہر حل بھی یہی سمجھ آتا ہے کہ دونوں ملک ہی اپنے دعوی سے دستبردار ہو کر خود کشمیری عوام کو فیصلہ کرنے دیں
 

squarened

معطل
اس خط کے بیشتر حصّے پاکستانی میڈیا نے کوٹ کیے ہیں،مگر کچھ حصّے چھوڑ بھی دیے ہیں،اس لیے مکمل خط انڈین ویب سائٹ سے ہی پڑھا جا سکتا ہے
 
‏بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت عالمی برادری کو دیکھا دئیے جس میں بجرنگی بھائی جان کو بارڈر کراس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،
:D:D
 
Top