سرحد کے اس پار * تبصرہ جات

اس صوتی روداد کے متعلق استفسار کرنا تھا کہ کیا یہ کوئی مشینی آواز ہے؟
اگر مشینی ہے تو کون سا سافٹ وئیر استعمال کیا گیا ہے؟
اس سوفٹ وئیر کا نام ہے جناب محمد امین صدیق صاحب۔۔۔
انہوں نے بہت محنت کرکے اپنی آواز میں ریکارڈنگ کی ہے!!!
واقعی!
پھر تو ٹرمینیٹر مووی کی اگلی ریلیز میں انہیں ہیرو لیا جا سکتا ہے!!!
صوتی روداد میں دو طرح کی آوازیں ہیں۔ زنانہ اور مردانہ!
پھر تو تبدیلیٔ آواز کا فن بھی خوب آتا ہے۔
زنانہ آواز کے لیے شاید سافٹ وئیر سے مدد لی گئی ہے۔۔۔
صحیح بات تو محمد امین بھائی ہی بتائیں گے۔۔۔
تشریف لائیے جناب محمد امین صدیق بھائی!!!
قبل ازتمام ،مرقوم بالا تبصرہ جات میں مابدولت تبصرۂ اول از برادرم عرفان سعید پر ان کی حیرانگی سے محظوظ ،اور برائے تبصرہ دوئم المرسل برادر جوانسال ( جس کے مابدولت شاہد عینی ہیں ) سید عمران کے لئے سراپا تشکر ہیں کہ قدرافزائی فرمائی ۔
لحظۂ قلیل تک مابدو لت کے فہم دور رس میں یہ منصوبۂ شرارت آمیز بہمراہ اپنی تمامتر طلاطم خیزیوں کے براجمان رہا کہ مذکورہ روئیداد صوتی کے عاجزانہ اختراع پسندیدہ میں مستعمل مردانہ صداکار کی خوبصورت آواز پر مابدولت کی آواز ہونے کے ہردو عزیز محفلین ( یا شاید دیگر بھی کئی پیارے محفلین ) کےدھوکے کی پائے استقامت میں سرمو لرزش نا پہنچاتے ہوئے اسے تادیر قائم ودائم رکھا جاوے اور یوں سبیل اپنے حظ و لطف کا پاویں ، تاہم بعدۂ ضمیربیدار کی صدائے پرشور اور احتجاج پرزور کے روبرو سرتسلیم خم کرتے ہوئے اور مزیدبرآں اپنے اسم گرامی کے جز سوئم کا بھرم رکھتے ہوئے مابدولت صداقت آشکار کرنے میں ہی اطمینان قلبی پاویں گے کہ
شاہ صاحب کے متذکرہ سفر نامہ ہند کی اس صوتی روئیداد میں مستعمل ہر دو آوازیں وائس سافٹ ویئرز کی ہیں ۔:):)
 
سید عمران

محفلین

کیا سافٹ وئیر نے اردو تحریر سے خود پڑھا ہے؟؟؟
:hypnotized::hypnotized::hypnotized:
 
فلسفی

مجھے ڈر ہے اس تحریر کو زبردستی پڑھنے کے بعد رات کو خواب میں جنات سے آمنا سامنا نہ ہو جائے لہذا آیت الکرسی و چاروں قل کی تلاوت کر کے سونے لگا ہوں۔ اپنے تمام گناہوں سے معافی مانگ چکا ہوں۔ آپ حضرات میں سے بھی اگر کسی کا دل دکھایا ہو تو معافی کا طلبگار ہوں۔ اگر کل صبح تک زندہ بچا اور اس تحریر کے اثرات سے محفوظ رہا تو ان شاءالله پھر حاضر ہوں گا۔ تب تک تمام محفلین سے گزارش ہے کہ وہ میرے حق میں دعائے خیر کرتے رہیں۔
 
آخری تدوین:

مرحلہ اول ۔۔۔ اردو سے ہندی نقل حرفی کرکے کاپی
مرحلہ دوم ۔۔۔ متن در کلام ( ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ) سافٹویئر میں پیسٹ
پی سی میں پہلے سے تنصیب کيے گئےہندی وائس سافٹویئرزکو ٹیکسٹ ٹو اسپیچ سافٹویئر میں پیسٹ ہوئے اردو سے ہندی میں منتقل پورے متن میں حسب خواہش مقامات پر مطلوبہ مردانہ یا زنانہ آواز کا انتخاب
مرحلہ سوم ۔۔۔پھر آڈیو فائل کی کمانڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور
پھر کچھ دیر انتظار جس کے بعد تیار ہوگا ایک شاہکار۔:):)
 
ہادیہ

اففف۔۔۔o_O:hypnotized::idontknow:
ایک بار۔۔ ایک بار بھیا آپ کا سافٹ وئیر میرے ہاتھ لگ جائے۔۔اس کی ہڈی پسلی ایک کردینی میں نے۔:timeout::timeout::timeout:۔:pissed-off:
جہاں سے دیکھ دیکھ کر ایسی اردو لکھتے ہیں۔۔:confused:
اللہ ہمارے حالوں پہ رحم فرمائے۔۔ :praying:
ابھی ابھی آسائنمنٹ بنا کر فری ہوئی تھی۔۔اب تھکے دماغ کے ساتھ نظر ایسے مراسلے پہ پڑے تو میرے معصوم سے دماغ کا کیا بنا ہوگا۔۔۔ :feelingbeatup:
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
نشاندہی کا شکریہ محترم تدوین کردی ہے۔

ویسے سچی بات ہے آپ کی تحریر پڑھ کر ابھی تک کپکپی طاری ہے اور آپ کو مذاق سوجھ رہا ہے۔ سچ بتائیں کبھی ڈر نہیں لگتا کہ یہ میں نے کیا لکھ دیا؟ کبھی یہ خیال بھی نہیں گزرا کہ اس کو پڑھنے سے کہیں کوئی ہوائی مخلوق ہی حاضر نہ ہو جائے؟
 
شکرئیے کی چنداں حاجت نہیں برادرم فلسفی ،یہ تو مابدولت کا فریضۂ محفلی ہے جس کی کماحقہ ادائیگی میں مابدولت کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔
رہی بات آپ کے استفسارثانی کی تو پیرایۂ عجز و انکسار میں عرض ہے کہ ذرا اردو محفل میں اپنے تئیں سالخوردہ ہوجانے دیں ۔ آپ میرے انداز مراسلت کے عادی ہوجائیں گے ۔انشاءاللہ ۔:):)
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
شکرئیے کی چنداں حاجت نہیں برادرم فلسفی ،یہ تو مابدولت کا فریضۂ محفلی ہے جس کی کماحقہ ادائیگی میں مابدولت کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔
رہی بات آپ کے استفسارثانی کی تو پیرایۂ عجز و انکسار میں عرض ہے کہ ذرا اردو محفل میں اپنے تئیں سالخوردہ ہوجانے دیں ۔ آپ میرے انداز مراسلہ نگاری کے عادی ہوجائں گے ۔انشاءاللہ ۔:):)
الہی خیر ۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
مرحلہ اول ۔۔۔ اردو سے ہندی نقل حرفی کرکے کاپی
مرحلہ دوم ۔۔۔ متن در کلام ( ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ) سافٹویئر میں پیسٹ
پی سی میں پہلے سے تنصیب کيے گئےہندی وائس سافٹویئرزکو ٹیکسٹ ٹو اسپیچ سافٹویئر میں پیسٹ ہوئے اردو سے ہندی میں منتقل پورے متن میں حسب خواہش مقامات پر مطلوبہ مردانہ یا زنانہ آواز کا انتخاب
مرحلہ سوم ۔۔۔پھر آڈیو فائل کی کمانڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور
پھر کچھ دیر انتظار جس کے بعد تیار ہوگا ایک شاہکار۔:):)
یہ سافٹ وئیر اینڈرائڈ موبائل میں نہیں چل سکتا؟؟؟
 
عرفان سعید

محفلین
قبل ازتمام ،مرقوم بالا تبصرہ جات میں مابدولت تبصرۂ اول از برادرم عرفان سعید پر ان کی حیرانگی سے محظوظ ،اور برائے تبصرہ دوئم المرسل برادر جوانسال ( جس کے مابدولت شاہد عینی ہیں ) سید عمران کے لئے سراپا تشکر ہیں کہ قدرافزائی فرمائی ۔
لحظۂ قلیل تک مابدو لت کے فہم دور رس میں یہ منصوبۂ شرارت آمیز بہمراہ اپنی تمامتر طلاطم خیزیوں کے براجمان رہا کہ مذکورہ روئیداد صوتی کے عاجزانہ اختراع پسندیدہ میں مستعمل مردانہ صداکار کی خوبصورت آواز پر مابدولت کی آواز ہونے کے ہردو عزیز محفلین ( یا شاید دیگر بھی کئی پیارے محفلین ) کےدھوکے کی پائے استقامت میں سرمو لرزش نا پہنچاتے ہوئے اسے تادیر قائم ودائم رکھا جاوے اور یوں سبیل اپنے حظ و لطف کا پاویں ، تاہم بعدۂ ضمیربیدار کی صدائے پرشور اور احتجاج پرزور کے روبرو سرتسلیم خم کرتے ہوئے اور مزیدبرآں اپنے اسم گرامی کے جز سوئم کا بھرم رکھتے ہوئے مابدولت صداقت آشکار کرنے میں ہی اطمینان قلبی پاویں گے کہ
شاہ صاحب کے متذکرہ سفر نامہ ہند کی اس صوتی روئیداد میں مستعمل ہر دو آوازیں وائس سافٹ ویئرز کی ہیں ۔:):)
حضورِ فیض گنجور کی ذرہ نوازی و فیضانِ نظر ہے کہ اس حقیر و فقیر و پر تقصیر کے تحیر و استعجاب پر، ایک ادائے مشفقانہ و مخلصانہ سے التفاتِ کرم گستری و تلطفِ عنایت فرماتے ہوئے، صوتی روداد و بانگِ سرگزشت کے سرِ نہاں و پنہاں اور رموزِ عمیق و دقیق کو اپنی عالی زبان دانی سے مرصع الفاظِ زریں اور فصیح و بلیغ اسلوبِ نگارش کے پیکرِ جمیل میں اپنے پیغامِ دلنواز و جانفزا کے ذریعے آشکار و عیاں کرتے ہوئے اس وجودِ عاجزی و انکساری پر خطیر و بیش قیمت و گراں بہا سخاوت و فیاضی نچھاور فرما رہے ہیں۔مابدولت کی اس پیرایۂ دلنواز میں، اردو محفل میں میری کوتاہ قامتی و کم مائیگی کے باوصف، ہدیۂ شعور و آگاہی کو اپنے لیے گراں بہا اور وقیع تحفہ جانتے ہوئے، بندہ قلبِ صمیم کے نہاں ، پنہاں و عیاں خانوں سے مشکوروممنون ہے۔
 
یہ سافٹ وئیر اینڈرائڈ موبائل میں نہیں چل سکتا؟؟؟
ٹیکسٹ ٹو اسپیچ سافٹوئیر کے لیے اینڈرائیڈ فون کے اپنے بے شمار اطلاقیے ہیں جن میں مابدولت کا پسندیدہVoiceAloud نامی اطلاقیہ ہے، جو کہ متن کی ٹیکسٹ فائل کو اس اطلاقیے میں امپورٹ کرنے کے بعد ناصرف اس کو پڑھ کر سناتی ہے ، بلکہ اس متن کے ٹیکسٹ فائل کی آڈیو فائل بھی جنریٹ کرسکتی ہے ۔ تاہم ، مابدولت نے جو آوازیں استعمال کی ہیں ، ان کے ٹرائل ورژن ہی اینڈرائیڈ میں دستیاب ہوسکتے ہیں ۔:):)
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
مجھے ڈر ہے اس تحریر کو زبردستی پڑھنے کے بعد رات کو خواب میں جنات سے آمنا سامنا نہ ہو جائے لہذا آیت الکرسی و چاروں قل کی تلاوت کر کے سونے لگا ہوں۔ اپنے تمام گناہوں سے معافی مانگ چکا ہوں۔ آپ حضرات میں سے بھی اگر کسی کا دل دکھایا ہو تو معافی کا طلبگار ہوں۔ اگر کل صبح تک زندہ بچا اور اس تحریر کے اثرات سے محفوظ رہا تو ان شاءالله پھر حاضر ہوں گا۔ تب تک تمام محفلین سے گزارش ہے کہ وہ میرے حق میں دعائے خیر کرتے رہیں۔

نشاندہی کا شکریہ محترم تدوین کردی ہے۔

ویسے سچی بات ہے آپ کی تحریر پڑھ کر ابھی تک کپکپی طاری ہے اور آپ کو مذاق سوجھ رہا ہے۔ سچ بتائیں کبھی ڈر نہیں لگتا کہ یہ میں نے کیا لکھ دیا؟ کبھی یہ خیال بھی نہیں گزرا کہ اس کو پڑھنے سے کہیں کوئی ہوائی مخلوق ہی حاضر نہ ہو جائے؟

اپنے تمام اندیشوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے یہ مراسلہ پڑھیں!

حضورِ فیض گنجور کی ذرہ نوازی و فیضانِ نظر ہے کہ اس حقیر و فقیر و پر تقصیر کے تحیر و استعجاب پر، ایک ادائے مشفقانہ و مخلصانہ سے التفاتِ کرم گستری و تلطفِ عنایت فرماتے ہوئے، صوتی روداد و بانگِ سرگزشت کے سرِ نہاں و پنہاں اور رموزِ عمیق و دقیق کو اپنی عالی زبان دانی سے مرصع الفاظِ زریں اور فصیح و بلیغ اسلوبِ نگارش کے پیکرِ جمیل میں اپنے پیغامِ دلنواز و جانفزا کے ذریعے آشکار و عیاں کرتے ہوئے اس وجودِ عاجزی و انکساری پر خطیر و بیش قیمت و گراں بہا سخاوت و فیاضی نچھاور فرما رہے ہیں۔مابدولت کی اس پیرایۂ دلنواز میں، اردو محفل میں میری کوتاہ قامتی و کم مائیگی کے باوصف، ہدیۂ شعور و آگاہی کو اپنے لیے گراں بہا اور وقیع تحفہ جانتے ہوئے، بندہ قلبِ صمیم کے نہاں ، پنہاں و عیاں خانوں سے مشکوروممنون ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
اففف۔۔۔o_O:hypnotized::idontknow:
ایک بار۔۔ ایک بار بھیا آپ کا سافٹ وئیر میرے ہاتھ لگ جائے۔۔اس کی ہڈی پسلی ایک کردینی میں نے۔:timeout::timeout::timeout:۔:pissed-off:
جہاں سے دیکھ دیکھ کر ایسی اردو لکھتے ہیں۔۔:confused:
آپ ہڈی پسلی ایک کرنے کا شوق ضرور پورا کر لیں۔ لیکن یہ سافٹ وئیر تو ہم غریبوں کی اردو کو آواز میں ڈھالتا ہے۔
ایسی اردو کا قلع قمع کرنے کے لیے آپ کو مابدولت کے ذہن سے قصہ چہار درویش کے انمٹ نقوش مٹانا ہوں گے!!!
 
حضورِ فیض گنجور کی ذرہ نوازی و فیضانِ نظر ہے کہ اس حقیر و فقیر و پر تقصیر کے تحیر و استعجاب پر، ایک ادائے مشفقانہ و مخلصانہ سے التفاتِ کرم گستری و تلطفِ عنایت فرماتے ہوئے، صوتی روداد و بانگِ سرگزشت کے سرِ نہاں و پنہاں اور رموزِ عمیق و دقیق کو اپنی عالی زبان دانی سے مرصع الفاظِ زریں اور فصیح و بلیغ اسلوبِ نگارش کے پیکرِ جمیل میں اپنے پیغامِ دلنواز و جانفزا کے ذریعے آشکار و عیاں کرتے ہوئے اس وجودِ عاجزی و انکساری پر خطیر و بیش قیمت و گراں بہا سخاوت و فیاضی نچھاور فرما رہے ہیں۔مابدولت کی اس پیرایۂ دلنواز میں، اردو محفل میں میری کوتاہ قامتی و کم مائیگی کے باوصف، ہدیۂ شعور و آگاہی کو اپنے لیے گراں بہا اور وقیع تحفہ جانتے ہوئے، بندہ قلبِ صمیم کے نہاں ، پنہاں و عیاں خانوں سے مشکوروممنون ہے۔
اس مراسلۂ دلپذیر المرسل محترم برادرم عرفان سعید کو ملاحظہ کرکے مابدولت کا قیاس موہوم ، گمان اغلب کی صورت اختیار کرچکا ہے کہ مبادہ برادرم فلسفی ہنوز حالت بیداری میں ہیں اور مراسلہ مرقوم بالا ان کی نگۂ التفات سے گذرا ہے تو اان کو خواب پریشاں بمعیت جنات آنا امر یقینی ہے !:):)
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
اس مراسلۂ دلپذیر المرسل محترم برادرم عرفان سعید کو ملاحظہ کرکے مابدولت کا قیاس موہوم ، گمان اغلب کی صورت اختیار کرچکا ہے کہ مبادہ برادرم فلسفی ہنوز حالت بیداری میں ہیں اور مراسلہ مرقوم بالا ان کی نگۂ التفات سے گذرا ہے تو اان کو خواب پریشاں بہ معیت جنات آنا امر یقینی ہے !:):)
مراسلۂ بالا اس ناچیز نے بھی بمعیتِ منکر و نکیر عالمِ برزخ سے روانہ کیا ہے!!!
 
فلسفی

محفلین
اپنے تمام اندیشوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے یہ مراسلہ پڑھیں!

اس مراسلۂ دلپذیر المرسل محترم برادرم عرفان سعید کو ملاحظہ کرکے مابدولت کا قیاس موہوم ، گمان اغلب کی صورت اختیار کرچکا ہے کہ مبادہ برادرم فلسفی ہنوز حالت بیداری میں ہیں اور مراسلہ مرقوم بالا ان کی نگۂ التفات سے گذرا ہے تو اان کو خواب پریشاں بمعیت جنات آنا امر یقینی ہے !:):)

مراسلۂ بالا اس ناچیز نے بھی بمعیتِ منکر و نکیر عالمِ برزخ سے روانہ کیا ہے!!!

جیسا خدشہ ظاہر کیا تھا خواب میں ایک عجیب سی مخلوق سے واسطہ پڑا جس کی ہئیت کے بارے میں کچھ کہنا میرے لیے ممکن نہیں، ہاں اس کے منہ سے شعلے نکل رہے تھے جن کو بغور دیکھنے پر معلوم ہوا کہ وہ اردو کے حروف تہجی تھے جو ایک خاص ترتیب سے مختلف رنگوں میں نکل ۔۔۔ بلکہ میری جانب لپک رہے تھے۔ اور میں ان شعلوں سے بچنے کے لیے مخالف سمت میں بھاگ رہا تھا تبھی اچانک مخالف سمت سے قدرے مختلف ایک اور عجیب الخلقت مخلوق نمودار ہوئی۔ بظاہر مانوس لگ رہی تھی اس لیے میں لمحے بھر کے لیے رکا لیکن پھر جو کچھ دیکھا اور سنا وہ ناقابل یقین تھا۔

اس قدرے مانوس مخلوق نے زور سے آواز لگائی ۔۔۔ مابدولت! رک جاؤ۔ اسے میں دیکھتا ہوں۔

تبھی کیا دیکھتا ہوں کہ اس نئی مخلوق کے منہ سے بھی شعلے ۔۔۔ یعنی مختلف رنگ کے حروف تہجی نکلنا ۔۔۔ میری جانب لپکنا شروع ہو جاتے ہیں۔ میں بے بسی کے عالم میں ان شعلوں کو بغور دیکھنے لگتا ہوں جو پہلے والے شعلوں سے نہ صرف رنگ اور ترتیب میں مختلف تھے بلکہ کچھ عجیب سی اچھل کود بھی کر رہے تھے جیسے مجھے منہ چڑا رہے ہوں۔ اتنی دیر میں میرے موبائل کا الارم بجتا ہے اور میں ہڑبڑا کر اٹھ جاتا ہوں۔ پسینے میں شرابور ہاتھوں سے محفل کا لنک کھولنے پر معلوم ہوا کے 6 عدد اطلاعات موجود ہیں پھر محترم عرفان سعید صاحب کا مراسلہ دیکھا تو آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ موبائیل ہاتھوں سے چھوٹ گیا ۔۔۔ ایسا لگا وہ شعلے ۔۔۔ رنگ برنگے، اچھلتے کودتے حروف تہجی میرے موبائل سے نکل کر میری طرف لپک رہے ہیں ۔۔۔

کوئی نہیں امین بھائی اور عرفان بھائی ۔۔۔ منتظمین کو چاہے نظر آئے نہ آئے الله تو دیکھ رہا ہے نا!
 
یہ آپ نے ِخواب نہیں کوئی "فلسفہ" دیکھا ہے!!!
 
Top