سرگودھا۔

جہانزیب

محفلین
میں نے اوپر اپنا تعارف کرواتے وقت سرگودھا کا تعارف شروع کر دیا تھا۔ اب سوچا سرگودھا کا ایک مختصر تعارف کروا دیا جائے۔۔
سرگودھا پاکستان کا آٹھواں بڑا شہر ہے جو کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاہور سے ١٧٥ کیلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔سرگودھا کو شاہینوں کا شہر کا بھی کہا جاتا ہے جو کہ سرگودھا میں واقع پاکستان ائر فورس کے سب سے بڑے کارآمد ہوائی اڈے کی مناسبت سے اسے تجویز کیا گیا ہے۔سرگودھا کی آبادی ٢٦ لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔سرگودھا بہالپور کے بعد پنجاب کا رقبے کے لحاظ سے دوسرا بڑا ضلع ہے جس کی پانچ تحصلیں سرگودھا، شاہ پور، سلانوالی، بھلوال اور ساہیوال ہیں۔۔ اس سے پہلے ضلع میانوالی اور ضلع خوشاب بھی سرگودھا کی تحصلیں رہ چکی ہیں جن کو بعد میں علیحدہ اضلاع بنا دیا گیا ہے۔
بنیادی طور پر سرگودھا ایک زراعتی ضلع ہے جس کی معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے۔ سرگودھا کی زراعت میں گنا، گندم اور چاول سر فہرست ہیں۔ جبکہ سرگودھا کی تحصیل بھلوال کینو کی وجہ سے خاص مقام رکھتی ہے۔ کینو کی سب سے پہلے پیوند کاری بھلوال میں ہی کی گئی تھی اور دیکھتے دیکھتے کینو مالٹوں کی اقسام میں سب سے زیادہ شہرت کا حامل ہو گیا۔ پاکستان میں ٦٠ فی صد مالٹا ضلع سرگودھا میں کاشت ہوتا ہے۔
آب و ہوا کے لحاظ سے سرگودھا ایک سخت آب و ہوا کے خطے میں واقع ہے جہاں گرمیوں میں درجہ حرارت ٥٢ ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے اور سردیوں میں نقطہ انجماد کی سطع تک گر جاتا ہے۔۔
سرگودھا کا شمار پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شہروں میں ہوتا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پہلے شاہ پور ضلع تھا جو کہ اب سرگودھا کی ایک چھوٹی تحصیل بن چکا ہے۔
سرگودھا شہر میں ایک یونیورسٹی اور متعدد کالج تعلیم کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں جن میں ایک کیڈٹ کالج بھی شامل ہے دوسرے نمایاں کالجوں میں ائیر بیس کالج، آرمی پبلک کالج ، گورنمنٹ کالج، صفہ کالج ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین، پنجاب کالج آف کامرس، قائداعظم لاء کالج شامل ہیں۔۔سرگودھا کے زیادہ تر کالج وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر تحت ہیں۔ جبکہ سرکاری کالج سرگودھا تعلیمی بورڈ کے تحت کام کرتے ہیں۔سرگودھا کے تعلیمی بورڈ کے تحت خوشاب اور میانوالی کے تعلیمی ادارے بھی کام کرتے ہیں۔۔
اس کے علاوہ اگر آپ کاٹن کا شوق رکھتے ہیں تو شاید آپ نے STM کاٹن کا نام سنا ھو۔ جو کہ سرگودھا میں قائم ہے۔۔
 

قمر

محفلین
واہ جی واہ تعارف اچھا ہے لیکن اردو محفل کے لے تھوڑے سے مالٹے بھی پوسٹ کر دیتے تو مزہ آ جاتا :D
 

سیفی

محفلین
مالٹے کیسے وصول کریں

سلام قمر

آپ کو پتا ہونا چاہئے کہ مالٹے وصول کرنے کے لئے ایک علیحدہ فورم ہے “امپورٹ ایکسپورٹ“ کے نام سے۔۔۔۔

میں نے بھی اپنے شہر سے امرود وہاں بھیجے ہیں ۔۔۔۔وصولی پا کر رسید لکھ دیجئے تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے۔ :lol: ۔۔۔
 

جہانزیب

محفلین
قمر نے کہا:
واہ جی واہ تعارف اچھا ہے لیکن اردو محفل کے لے تھوڑے سے مالٹے بھی پوسٹ کر دیتے تو مزہ آ جاتا :D
ارے قمر صاحب یا صاحبہ(میں اس نام کے دونوں جنسوں کے افراد کو جانتا ہوں اس لئے معذرت خواہ ہوں کہ اندازہ نہیں ہو پا رہا) میں خود مالٹوں کی کمی کو نیو یارک میں محسوس کرتا ہوں کدھر وہ اپنے گاؤں میں ٹوکرے بھر بھر کے کھانے اور کہاں نیویارک میں کیلفورنیا کے بے مزہ مالٹے۔۔
 

جہانزیب

محفلین
مالٹے کیسے وصول کریں

سیفی نے کہا:
سلام قمر

آپ کو پتا ہونا چاہئے کہ مالٹے وصول کرنے کے لئے ایک علیحدہ فورم ہے “امپورٹ ایکسپورٹ“ کے نام سے۔۔۔۔

میں نے بھی اپنے شہر سے امرود وہاں بھیجے ہیں ۔۔۔۔وصولی پا کر رسید لکھ دیجئے تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے۔ :lol: ۔۔۔
سیفی بھائی وہ امپورٹ ایکسپورٹ والے مالٹے تو کاروباری حضرات کی جھولی میں جاتے ہیں جن کا وہ ہم معصوم گاہکوں سے پورا پورا خراج وصول کرتے ہیں :lol:
 

قمر

محفلین
جہانزیب نے کہا:
قمر نے کہا:
واہ جی واہ تعارف اچھا ہے لیکن اردو محفل کے لے تھوڑے سے مالٹے بھی پوسٹ کر دیتے تو مزہ آ جاتا :D
ارے قمر صاحب یا صاحبہ(میں اس نام کے دونوں جنسوں کے افراد کو جانتا ہوں اس لئے معذرت خواہ ہوں کہ اندازہ نہیں ہو پا رہا) میں خود مالٹوں کی کمی کو نیو یارک میں محسوس کرتا ہوں کدھر وہ اپنے گاؤں میں ٹوکرے بھر بھر کے کھانے اور کہاں نیویارک میں کیلفورنیا کے بے مزہ مالٹے۔۔
السلام علیکم
جہانزیب بھائی تھوڑی سی زحمت کرکے تعارف کا “بیڑا“ (بٹن) دبا دیتے تو کنفوژن دور کر لیتے اگر مجھ پر یقین ہے تو فدوی مرد ہے
آپ پہلے ہی مالٹوں کو “ترسے“ ہوے ہیں اس لیے کوئی سخت جواب آپ کو نہیں دیتا :wink:
 

جہانزیب

محفلین
ہاہا
میں نے دیکھ کر ہی عرض کیا تھا۔۔ اور میرے مالٹوں کی کمی کو آپ میرے خلاف حربہ کے طور پر مت استعمال کریں :p
 
ہا ئے ظالموں
کیوں بندوں کو ترساتے ہو، میجھے خود سات برس سے پاکستان کے مالٹے نصیب نہیں ہوئے اور سسلی کے بدذائقہ اور پھیکے سنگترے کھا کھاکر اپنے چچا صابر کے مالٹے یاد کرتا ہوں جو ٹوکروں کے ٹوکرے بھجوایا کرتے تھے سرگودھا سے :desi:
 
جی نہیں آم ہو اور عام ہوں
اٹلی میں پاکستان کے باسی آم ملتے ہیں ایک ڈبے میں تین مگر چونکہ تین کو عام نہیں کہا جاتا لہذا میں خود جولائی اور اگست میں پاکستان آجاتا ہوں جہاں آم بھی ہوتے ہیں اور عام بھی :chal:
 

قمر

محفلین
اسلام عیکم
اب مالٹے اور آم بس کریں کوئی اور بات کرتے لیکن اس سے پہلے تعارف میں جنس شامل کر دیں- :D
یار آپ لوگ جلدی سے واپس آ جایں یہاں کے آم اور مالٹے آپ کو بہت باد کرتے ہں :p
اور ہم سب بھی آپ کی کامیاب واپسی کے لیے دعا گو ہیں
 

جہانزیب

محفلین
واپس آنے میں اب ایک قباحت ہے کھ میرے گھر والے مجھے جاتے ہی قربانی کا بکرا بنانے(شادی) کی فکر میں ہیں۔۔ جاتے بھی دل دڑتا ہے۔۔ اب ڈاکٹر صاحب ھومیوپیتھی سیکھ لیں تو کوئی دعا کرتے ھیں :lol:
 

قمر

محفلین
:lol: :lol: :lol: مجھے ہنسی بھی آ رہی ہے اور رونا بھی اس بات پر میں آپ سے ١٠٠٪ اتفاق کرتا ہوں-
کسی نے لکھا ہے ناں پاکستان میں زندگی میں ہر شخص اپنی پسند کی شادی کرتا ہے اور یہ شادی اس کی اپنی نہیں بلکہ اس کے بچوں کی ہوتی ہے- :wink:
اس ظلم کےخلاف مَیں بھی آپ کے ساتھ ہوں :cry:
 

عاصم ملک

محفلین
جناب بہت اچھی اچھی باتیں ھو رہی ہیں۔اور جہانزیب بھائی آپکا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے سرگودھا کے بارے میں اتنی تفصیل سے بیان کیا۔ہمارے علم میں بھی کافی اضافہ ھوا ہے اپنے شہر کی معلومات کے متعلق۔
اور رہی بات شادی کی تو جناب ایک نہ ایک دن ھونی ھی ہے سو سوگودھا واپس آ جائیں تانکہ آپ کےگھر والے جلد سے جلد آپ کے ھات پیلے کریں :wink:
کیوں بھائیوں ٹھیک کہا میں نے؟۔۔۔
 
Top