سری لنکا کرکٹ‌ ٹیم پر لاہور میں‌ حملہ

جہانزیب

محفلین
لاہور میں‌ سری لنکا کرکٹ‌ ٹیم کی بس پر فائرنگ سے پانچ سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ چھ کھلاڑیوں‌ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں‌‌ ۔
مزید تفصیلات کا انتظار :worried:
 

جہانزیب

محفلین
up13v.gif
 

ساقی۔

محفلین
دشمنان پاکستان کی ایک اور سازش ۔ دنیا بھر میں پاکستان کو بطور دشت گرد ملک متعارف کروانے کے لیئے یہ دشت گردی کی گئی تاکہ پاکستان پر عالمی دباو بڑھا کر کسی بھی طرح پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر قبضہ کیا جاسکے۔

پاکستانی حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ مکمل سیاسی بصیرت سے کام لیتے ہوئے۔ اس چال کو واپس الٹ دے ۔ اور اگر اس دفعہ بھی حکومت نے آئیں بائیں شائیں سے کام لیا تو یہ پاکستان کے ساتھ غداری کے مترادف ہو گا۔


خدا کرے کہ میری ارض پاک پہ اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
یہاں جو بھی پھول کھلے وہ کھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لئے
حیات جرم نہ بنے زندگی وبال نہ ہو
 
وہ لوگ جو ملکی مفاد کی بات کرتے ہیں ان کو چاہیے کہ سب سے پہلے اپنے ذاتی مفادات بالائے طاق رکھ کر پہلے بڑے بڑے مسائل کو حل کریں، باقی بعد میں یہ میدان وہ دنگل جو کریں ۔
 

نوید صادق

محفلین
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر فائرنگ، 6 کھلاڑی زخمی،5 پولیس اہلکار ہلاک

منا رانا اور علی سلمان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور








لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کو سٹیڈیم لے جانے والی بس پر فائرنگ میں چھ سری لنکا کے کھلاڑی زخمی اور پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
سری لنکا کے کرکٹ حکام کے مطابق چھ کھلاڑی زخمی ہوئے ہیں جن میں سمیرا ویرا، اجنتا مینڈس، کمارا سنگاکارا اورتھرنگا پرانا وتھانا شامل ہیں۔ تاہم زخمی ہونے والوں میں دو کھلاڑیوں کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

لاہور سٹی پولیس کے سربراہ حاجی حبیب الرحمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس حملے میں چھ سری لنکا کے کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان کی حفاظت پر تعینات پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد نقاب پولیس مسلح افراد ایک کار چھین کر فرار ہو گئے جس کا پولیس تعقب کر رہی ہے اور ایک دوسری جگہ پر پولیس اور حملہ آووروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

حملے کے فوراً بعد سری لنکا کے کھلاڑیوں کو ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم کو سٹیڈیم لے جانے والی بس کے ڈرائیور خلیل احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ قدافی سٹیڈیم کے قریب لبرٹی چوک کے پاس ان کی بس پر عقب سے ایک دستی بم پھینکا گیا جو کہ بس پر نہیں لگا سکا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد سامنے کی جانب سے بھی ایک نقاب پوش حملہ آوور نے دستی بم پھینکا جو کہ بس کے نیچے گر لیکن انہوں نے بس کی رفتار بڑھا دی اور دستی بم بس کے پیچھے پٹھا۔

خلیل احمد نے بتایا کہ اس دوران بس پر چاروں طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی جس میں ان کے مطابق دو کھلاڑی زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آووروں کی تعداد بارہ سے پندرھ تک تھی جو مختلف اطراف سے بس پر فائرنگ کر رہے تھے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سری لنکا کے کرکٹ حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں پانچ پولیس والے ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ سری لنکا کے چار کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کے بعد گورنر پنجاب سلمان تاثیر جائے واردات پر پہنچ گئے اور انہوں نے کہا کہ اس حملے وہی عناصر ملوث ہیں جنہوں ے بھارت کے شہر ممبئی پر گزشتہ سال حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تربیت یافتہ دہشت گرد معلوم ہوتا تھے جنہوں نے بڑے سکون کے ساتھ یہ کارروائی کی ہے۔

گورنر نے کہا کہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔
 

طالوت

محفلین
لعنت ہو !
حکومت و ہر اس کردار پر جو اس ملک کے ٹھیکدار بنے بیٹھے ہیں ۔۔
یقینا یہ پاکستان کے باقی ماندہ "امیج" کو مزید "ڈیمیج" کرنے کی سازش ہے ، مگر "طیاروں کی غلطی" جیسی غلطی اسے بھی تسلیم کیا جائے گا ۔۔۔۔۔ کرکٹ کے "فینز" کو اب کرکٹ شاید کوڑا کرکٹ میں بھی نہ ملے ۔۔
وسلام
 

جیا راؤ

محفلین
لعنت ہو !
حکومت و ہر اس کردار پر جو اس ملک کے ٹھیکدار بنے بیٹھے ہیں ۔۔
یقینا یہ پاکستان کے باقی ماندہ "امیج" کو مزید "ڈیمیج" کرنے کی سازش ہے ، مگر "طیاروں کی غلطی" جیسی غلطی اسے بھی تسلیم کیا جائے گا ۔۔۔۔۔ کرکٹ کے "فینز" کو اب کرکٹ شاید کوڑا کرکٹ میں بھی نہ ملے ۔۔
وسلام

بے شک۔۔۔۔ !! :(:(
کرکٹ کے ساتھ ساتھ اب خود پر بھی ہمیں انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھ لینا چاہئیے۔۔۔۔ :mad:
 

طالوت

محفلین
(خوش آمدید!)
خود پر کیوں ؟ ابھی ہم 18 کروڑ ہیں ۔۔۔۔۔۔
اللہ خیر کرے گا ! چلو سب مل کر دعا کرتے ہیں کہ ہمیں بس یہی کرنا آتا ہے ۔۔۔
گورنر پنجاب کو تو الہام بھی ہو گیا کہ یہ وہی عناصر ہیں جو بمبئی حملوں میں ملوث تھے ۔۔
بزدل چوہے اوپر سے نیچے تک سب کے سب !
وسلام
 

طالوت

محفلین
کرکٹ تو جائے بھاڑ میں ، ان پانچ خاندانوں کا کیا ہو گا جو ہماری نااہلیوں و عیاشیوں کی بھینٹ چڑھ گئے۔۔
 

ساقی۔

محفلین
فائرنگ کے بعد گورنر پنجاب سلمان تاثیر جائے واردات پر پہنچ گئے اور انہوں نے کہا کہ اس حملے وہی عناصر ملوث ہیں جنہوں ے بھارت کے شہر ممبئی پر گزشتہ سال حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تربیت یافتہ دہشت گرد معلوم ہوتا تھے جنہوں نے بڑے سکون کے ساتھ یہ کارروائی کی ہے۔

انہی نا اہلوں کی وجہ سے تو آج پاکستان کی یہ حالت ہے۔ گورنر کے بیان سے تو لگتا ہے کہ وہ “کچھ زیادہ ہی پہنچے ہوئے“ ہیں ۔ جنہیں بیان دیا گیا ہے (میڈیا والے) انہوں نے بھی یہ پوچھنے کی جسارت نہیں کی کہ گورنر کو یہ “کشف“ کب ہوا کہ یہ ممبئی والے عناصر کے بھائی بند تھے۔ کیا اس سے یہ ثابت کرنا مقصود ہے کہ ممبئی حملہ کرنے والے پاکستان کے ہی تھے۔
وزیروں ، مشیروں کو کچھ تو شرم ہونی چاہیئے کہ جو ذہن میں آیا وہی بک دیا۔ ملکی سلامتی کی تو انہیں کچھ پروا ہی نہیں۔
پارلیمینٹ کو چاہیئے کہ ایسے بے سروپا بیانات داغنے والوں کو سزا دینے کا قانون بنائے۔
عجیب طوفان بدتمیزی گھس آیا ہے پاکستانی ایوانوں میں۔





گورنر کی جناتی قوت کے بارے میں ایک خبر ملاخظہ کیجیئے
29pb1gg.jpg
 
نواز شریف والے کیس سے توجہ ہٹانے کے لٕے "اندرونی سازش" یا دہشت گرد ٹہھرانے کے لئے "پڑوسی سازش" امریکی غلام میڈیا جو بے کار تبصرے ڈرڈر کرکررہا ہے اور ملکی مبصرین اور سیاست دان جو کچھ پھوٹنے کے لائق بھی نہیں
اس ملک کو جو بھی ملا بد نصیبیوں کے طوق گلے میں پہنا گیا
 

جیا راؤ

محفلین
اسی پر تو ہم بھی حیران ہیں کہ سلمان تاثیر کو جائے واردات پر پہنچتے ہی "القاء" ہو گیا کہ یہ ممبئی دھماکوں والے دہشت گرد ہیں۔۔۔ :eek:
ابھی تو شکر کیجئیے رحمان ملک خاموش ہیں۔۔۔۔ :):)
 

طالوت

محفلین
وہ بھی اگلیں گے ، پھر صدر و "شیریں" بھی ہیں ، اور یقینا اگلنا انھوں نے زہر ہی ہے کہ سانپوں سے اور توقع بھی کیا رکھی جا سکتی ہے ، اور ایک جھومتا جھامتا "شریف" بیان بھی آئے گا ۔۔۔۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
بہت افسوس ناک واقعہ ہے ۔۔۔۔۔کسی بھی چیز سے انکار نہیں کیا جا سکتا نا اندرونی سازش سے نا بیرونی سے۔۔۔سریلنکا نے تب پاکستان میں اکے کھیلنے کی ہمت کی جب کوئی بھی ملک یہاں اپنے کھلاڑی بھیجنے کے لیے تیار نہیں تھا۔۔۔یاد رہے انڈیا نے سر توڑ کوشیش کی تھی کہ سری لنکا پاکستان کا دورہ نا کرے۔۔۔سریلنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کا اب بھی کہن اہے کہ پاکستان آ کے کوئی غلطی نہیں کی ان کی اس پاکستان دوستی اور جزبے وک سلام۔۔۔۔

بہت منظم اور تربیت یافتہ لوگوں سے کام لیا گیا ہے اب پاکستان میں کرکٹ‌کا جو مستقبل ہو گا سو ہو گا۔۔۔یہ ایک بہت بڑا سوال ہے کہ ہم ایک پاکستانی ہونےکے ناطے کہاں کھڑے ہیں ؟؟
 
Top