سعودی عرب میں گاڑی چلاتی دو خواتین پکڑی گئیں

شمشاد

لائبریرین
کیوں بھیا
مردوں کو کوئی اور کام نہیں ہے کیا
اپنے اعمال ٹھیک کریں اور اپنی آخرت سنواریں۔۔ عورتیں اپنے عمل کے لیے خود ہی جوابدہ ہوں گئیں
وہ تو ٹھیک ہے اور یہ بھی ٹھیک ہے کہ عورتوں کو اپنے کیے کا جواب بھی خود ہی دینا ہے لیکن کسی حد تک مردوں کو اپنی عورتوں کی بھی جوابدہی کرنی ہے۔

کیا ماں باپ کی بڑھاپے میں خدمت کی تھی اور ان کے ساتھ نیک سلوک کیا تھا؟
کیا بیوی کے ساتھ نیک سلوک کیا تھا؟
کیا بیٹیوں کو مناسب تعلیم دی تھی؟
کیا بیٹیوں کی پرورش صحیح طریقے پر کی تھی؟
کیا ان کی شادی کے لیے مناسب رشتہ ڈھونڈا تھا؟
 
مقدس

لائبریرین
مقدس کچھ ایسے کیسز بھی ہیں اور ہوتے ہیں اسی وجہ سے قانون میں ترمیم کی اپیل کی جاتی ہے۔ لیکن آپ مانو گی کہ اس کا ناجائز فائدہ بھی بہت اُٹھایا جاتا ہے۔
سوری ماہی ڈرائیونگ کے معاملے میں آئی ڈاؤنٹ انڈرسٹینڈ کہ عورتیں ایسا کیا کرتیں ہیں جو مرد نہیں کرتے۔۔
ویسے بھی اسلام میں اتنی سختی ہے نہیں جتنی بتائی جاتی ہے
 
شمشاد

لائبریرین
سوری شمشاد بھائی
آئی ڈاؤنٹ ایگری ود دس۔۔۔
میری پھوپھو ک. بیٹے ہیں۔۔ اچھی خاصی جاب کرتے تھے۔۔ لاسٹ ائیر ایک ایکسیڈنٹ میں معذور ہو گئے۔۔ ان کا اٹھا کر وئیل چئیر پر بٹھانا ہوتا ہے۔۔ بول بھی نہیں سکتے۔۔ ان کو ہر جگہ لے کر جانا، بچوں کو اسکول اور باہر کے سارے کام بھابھی کرتی ہیں۔۔۔ ۔۔
تھینک گاڈ وہ سعودی میں نہیں ہوتیں۔۔ ان حالات میں تو وہ لوگ کچھ بھی نہ کر پاتے
یہ exceptional case ہے۔ اور میرا نہیں خیال کہ سعودیہ میں اس پر پابندی ہے۔
یا تمہارے خیال میں ایسا واقعہ سعودی عرب میں پیش نہیں آ سکتا۔ یقیناً سعودی عرب میں بھی سعودیوں کے ساتھ ایسے کیس ہوتے ہوں گے، تو کیا وہ سعودی عرب چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں چلے گئے ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
البتہ ایک اشکال ضرور ہے کہ اگر عورت گھر میں اکیلی ہو اور وہ زخمی ہو جائے اور بے ہوش ہو جائے، ستر سے بے خبر ہو جائے۔ ایسی حالت میں محرم ساتھ ہو گا تو وہ اس کی پردہ پوشی کر لے گا، اس کی خبر گیری کر لے گا۔ محرم کی غیر موجودگی میں کوئی غیر محرم ہی پھر اس عورت کی خبر گیری کرے گا۔ تو کیا کوئی برداشت کر سکتا ہے کہ اس کی ماں، بہن، بیوی یا بیٹی کو ستر سے بے خبری میں کوئی غیر محرم ہاتھ لگائے یا اٹھائے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

پس نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ عورت کیساتھ کسی محرم کا ہر وقت (24/7) ہونا ضروری ہے۔ جن کی چار بیویاں ہیں تو وہ ہمیشہ گروپ میں پھرا کریں۔ اور اگر ان کے چھوٹے بچے بھی ہیں تو ان کا ساتھ ہونا بھی ضروری ہے۔
 
زیک

مسافر
سوری ماہی ڈرائیونگ کے معاملے میں آئی ڈاؤنٹ انڈرسٹینڈ کہ عورتیں ایسا کیا کرتیں ہیں جو مرد نہیں کرتے۔۔
ویسے بھی اسلام میں اتنی سختی ہے نہیں جتنی بتائی جاتی ہے
لگتا ہے اگلی بار جب میری بیگم کار چلا رہی ہوں گی تو غور سے دیکھوں گا کہ آخر ایسا کیا کرتی ہے۔ ہو سکتا ہے اسی میں کوئی فائدہ نکل آئے!!
 
مقدس

لائبریرین
وہ تو ٹھیک ہے اور یہ بھی ٹھیک ہے کہ عورتوں کو اپنے کیے کا جواب بھی خود ہی دینا ہے لیکن کسی حد تک مردوں کو اپنی عورتوں کی بھی جوابدہی کرنی ہے۔

کیا ماں باپ کی بڑھاپے میں خدمت کی تھی اور ان کے ساتھ نیک سلوک کیا تھا؟
کیا بیوی کے ساتھ نیک سلوک کیا تھا؟
کیا بیٹیوں کو مناسب تعلیم دی تھی؟
کیا بیٹیوں کی پرورش صحیح طریقے پر کی تھی؟
کیا ان کی شادی کے لیے مناسب رشتہ ڈھونڈا تھا؟
اس میں ایسا تو نہیں ہے کہ اگر عورت کچھ غلط کر رہی ہے تو اس کی سزا مرد کو ملے گی۔۔
جیسا کہ میری ماما بابا نے مجھے سکھایا کہ کیا اچھا ہے اور کیا برا۔۔ اب اگر میں کچھ غلط کرتی ہوں تو اس کی سزا مجھے ملے گی میرے پیرنٹس کو نہیں
 
میری سمجھ میں تو یہ آیا ہے کہ جب بھی آپ ڈرائیو کرتی ہو تو آپ کے شوہر کو سزا ملتی ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
یہ exceptional case ہے۔ اور میرا نہیں خیال کہ سعودیہ میں اس پر پابندی ہے۔
یا تمہارے خیال میں ایسا واقعہ سعودی عرب میں پیش نہیں آ سکتا۔ یقیناً سعودی عرب میں بھی سعودیوں کے ساتھ ایسے کیس ہوتے ہوں گے، تو کیا وہ سعودی عرب چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں چلے گئے ہیں۔
جب عورت کے پاس لائسنس ہی نہیں ہونا۔۔ ڈرائیونگ آلاؤ ہی نہیں تو وہ کیا کرے گی بھیا
 
قیصرانی

لائبریرین
بات صرف اتنی ہے کہ جب عورت کے حقوق سلب کرنے ہوں تو لاکھوں مذہبی تاویلات مل جائیں گے۔ جہاں انہیں حقوق دینے کی بات آئے گی، وہاں وہی سارے لوگ چپ کر جائیں گے
 
Top