حسینی
محفلین
عورت کو بغیر محرم کے سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
فرض کریں ایک عورت بغیر کسی محرم کے اکیلی سفر کر رہی ہے۔ راستے میں کوئی حادثہ پیش آ جاتا ہے جس میں وہ زخمی ہو جاتی ہے، بیہوش ہو جاتی ہے۔ ستر سے بے خبر ہو جاتی ہے۔ ایسی حالت میں محرم ساتھ ہو گا تو وہ اس کی پردہ پوشی کر لے گا، اس کی خبر گیری کر لے گا۔ محرم کی غیر موجودگی میں کوئی غیر محرم ہی پھر اس عورت کی خبر گیری کرے گا۔ تو کیا کوئی برداشت کر سکتا ہے کہ اس کی ماں، بہن، بیوی یا بیٹی کو ستر سے بے خبری میں کوئی غیر محرم ہاتھ لگائے یا اٹھائے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
شمشاد بھائی آپ کے اسی فرض میں اگر شوہر اور بیوی دونوں دوران سفر حادثے کی وجہ سے مثلا زخمی ہو جاتے ہیں اور بے ہوش ہو جاتے ہیں، تو پھر کیا بنے گا؟؟
محرم ساتھ ہونے کے باوجود نا محرم کو اس کی خبر گیری کرنا پڑے گا۔
پس صرف شوہر یا کسی محرم کے ساتھ ہونے سے اس مشکل سے نہیں بچا جا سکتا۔
کیا خیال ہے؟؟؟