سعودی عرب کے لئے حج کے مالی فوائد، دلچسپ اعدادوشمار

صرف علی

محفلین
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کے مقدس فریضہ کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں جس کی بدولت مملکت ان کی میزبانی کی دینی سعادت کے ساتھ ساتھ دنیاوی فیوض و برکات سے بھی بہرہ ور ہوتی ہے۔ سعودی معیشت دانوں کے ایک حالیہ اندازے کے مطابق رواں سال حج اور عمرہ سے مملکت کو 70 ارب سعودی ریال (تقریباً 2 کھرب پاکستانی روپے) کی آمدن حاصل ہوگی۔ ام القراءیونیورسٹی کے حج معیشت کے پروفیسر عبداللہ المرزوقی نے ”عرب نیوز“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حج سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافے کے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ”یہ اس سال حج اور عمرہ کیلئے آنے والے 90 لاکھ حاجیوں کی بدولت ہے“ انہوں نے حج اور عمرہ کے سیزن میں سعودی شہریوں کیلئے ملازمت کے زیادہ مواقع فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ حج اور عمرہ کی خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے منیجر خالد رمضان نے بتایا کہ حاجیوں کی آمد سے سعودی مصنوعات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگا جس میں تحائف بھی شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالہ سے سعودی عرب کی تحائف ساز کمپنیوں کو چینی کمپنیوں کی طرف سے سخت مقابلے کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہتر مارکیٹنگ سے سعودی مصنوعات 80 کروڑ سعودی ریال (تقریباً 22 ارب پاکستانی روپے) تک کی آمدن حاصل کرسکتی ہے
http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/25-Sep-2014/147045
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے اس میں کوئی برائی نظر نہیں آتی
برائی تو نہیں ہے لیکن مقامیوں کے لئے اور غیر ملکیوں کے لئے ہوٹل کے کرائے کا فرق دیکھ لیں، ہر جگہ مقامی اور غیر مقامی میں بہت زیادہ فرق کیا جاتا ہے، جبکہ کمائی کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتے ہی غیر مقامی ہیں
 
سید عاطف علی

ایک خبر کے مطابق ایک رات کا کرایہ کا ریکارڈ ستر ہزار ریال تک پہنچا ہوا ہے۔
 
زیک

مسافر
ایک خبر کے مطابق ایک رات کا کرایہ کا ریکارڈ ستر ہزار ریال تک پہنچا ہوا ہے۔
فری مارکیٹ میں ایسا ہوتا ہے۔ مسجد الحرام کا آپ کے کمرے سے نظر آنا فرض نہیں۔ میں دنیا بھر میں جس ہوٹل میں بھی ٹھہرا ہوں وہاں اچھے ویو والے کمرے کا ریٹ زیادہ ہی پایا ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
انتہائی معلوماتی :-O
فری مارکیٹ میں ایسا ہوتا ہے۔ مسجد الحرام کا آپ کے کمرے سے نظر آنا فرض نہیں۔ میں دنیا بھر میں جس ہوٹل میں بھی ٹھہرا ہوں وہاں اچھے ویو والے کمرے کا ریٹ زیادہ ہی پایا ہے
میں نےتو کبھی زیادہ ٹریولنگ یا ٹؤرزم نہیں کی لیکن یہ تو اظہر من الشمس ہے کہ اچھے ویو کا کرایہ زیادہ ہی ہوتا ہو گا،لیکن ایک رات کے بیس یا چھبیس ہزار ڈالر کہیں دیکھے یا سنے گئے ؟
معلومات کے لیے پوچھا ہے بھئی کوئی اور بات نہیں ۔
 
برج العرب کا کرایہ سنا ہے کہ بعض سوئیٹس میں 35 ہزار ڈالر ایک رات تک ہو سکتا ہے اور یہ میں نے اس کے بارے ٹی وی ڈاکومنٹری میں دیکھا تھا :)
 
زیک

مسافر
میں نےتو کبھی زیادہ ٹریولنگ یا ٹؤرزم نہیں کی لیکن یہ تو اظہر من الشمس ہے کہ اچھے ویو کا کرایہ زیادہ ہی ہوتا ہو گا،لیکن ایک رات کے بیس یا چھبیس ہزار ڈالر کہیں دیکھے یا سنے گئے ؟
معلومات کے لیے پوچھا ہے بھئی کوئی اور بات نہیں ۔
http://www.newyorkhotels.org/press/hotelsuites.html
نیو یارک میں 5 ہوٹل 70 ہزار ریال سے مہنگے دیکھ لیں
 
Top