تعارف سعود عالم ابنِ سعید کا تعارف

ابتدائی تعارف کے پیشِ نظر ہی تو آج ہر مراسلے کے ساتھ نام، ولدیت اور جائے سکونت چسپاں کر رہا ہوں۔

فی الحال جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نئی دہلی میں بی۔ ٹیک۔ کمپیوٹر انجینیرنگ کے سالِ آخر کا متعلّم ہوں۔ اردو اور لینکس کے تئیں اپنے شعبے میں خاصہ بدنام ہوں۔

جی نوم کے ترجمے کے لئے اس بار سرائے کی جانب سے میرا انتخاب کیا گیا ہے۔ آج اتّفاقاً اپنے نام کو گوگل کرتے ہوئے یہاں کا ایک صفحہ سامنے آیا اور مجھ پر حیرتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا کہ اتنے عرصے سے کہیں مجہے یاد کیا جا رہا ہے اور ایک میں ناکارہ شخص ہوں کہ مجھے اطلاع تک نہیں!

یہ میرے یہاں موجودگی کی مختصر داستان ہے۔

مزید جو پوچھنا چاہیں لکھیں۔ میری کوشش ہوگی کہ پہلی فرصت میں جواب تحریر کرسکوں۔

--
سعود عالم ابنِ سعید
دہلی الہند
 
قیصرانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ابتدائی تعارف کے پیشِ نظر ہی تو آج ہر مراسلے کے ساتھ نام، ولدیت اور جائے سکونت چسپاں کر رہا ہوں۔

فی الحال جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نئی دہلی میں بی۔ ٹیک۔ کمپیوٹر انجینیرنگ کے سالِ آخر کا متعلّم ہوں۔ اردو اور لینکس کے تئیں اپنے شعبے میں خاصہ بدنام ہوں۔

جی نوم کے ترجمے کے لئے اس بار سرائے کی جانب سے میرا انتخاب کیا گیا ہے۔ آج اتّفاقاً اپنے نام کو گوگل کرتے ہوئے یہاں کا ایک صفحہ سامنے آیا اور مجھ پر حیرتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا کہ اتنے عرصے سے کہیں مجہے یاد کیا جا رہا ہے اور ایک میں ناکارہ شخص ہوں کہ مجھے اطلاع تک نہیں!

یہ میرے یہاں موجودگی کی مختصر داستان ہے۔

مزید جو پوچھنا چاہیں لکھیں۔ میری کوشش ہوگی کہ پہلی فرصت میں جواب تحریر کرسکوں۔

--
سعود عالم ابنِ سعید
دہلی الہند

السلام علیکم

خوش آمدید !

آپ سے ایک سوال ، سرائے سے کیا مراد ہے ؟
 
دوست

محفلین
جی آیاں نوں جناب۔۔۔
دعا ہے کہ کبھی ہم اکٹھے ہوکر گنوم کا ترجمہ کرسکیں۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید سعود
میں تو تقریباً ًتین سال سے انڈ لینکس پر ہنگامہ کئے تھا کہ بھئ کچھ کیا جائے۔ لیکن۔۔۔۔ اندرانل سین گپتا نے ایک ای میل لسٹ بنا دی۔ اردو انڈک انیشئےٹیو
http://urdu-indic.l2c2.org/
اور اندرا نل کے علاوہ کولکاتا کی نجم النسا نے ایک میٹنگ کی تھی، اس کے بعد آج تک نہ نجم النسا نے میرے کسی ای میل کا جواب دیا نا کچھ اور پیش رفت ہوئی، اور میرے میل ہی باؤنس ہونے لگے۔
افسوس یہی رہا ہے سعود کہ میں چاہتا رہا تھا کہ ہم مل کر کام کریں۔ لیکن پاکستان والے یہاں شامل نہیں ہونا چاہتے اورنہ کسی پاکستانی نے ہی یہ اردو انڈک لسٹ جائن کی۔ انڈ لینکس کے ان ٹرانس کو میرے ہی فراہم کرنے پر یہاں نبیل نقوی نے اردو ویب پیڈ انٹیگریٹ کر دیا اور کافی کام ہوا بھی۔ لیکن یہاں دیکھیں، بھائی مکی نے پورا سلیکس ہی اردو ڈسٹرو کی شکل میں پیش کر دیا ہے۔
بہر حال اگر آپ لوگ بھی یہاں کے این ٹرانس پر کام کریں توکچھ کام چلتا رہے گا۔
ایک بار پھر خوش آمدید سعود۔ انڈ لینکس کے آرکائیوز دیکھیں، میں نے تو کروناکر اور روی کانت کو لکھا بھی کہ سعود سے کہیں کہ مجھ سے رابطہ قائم کریں۔ دیر آید درست آید۔
 
Top