تعارف سعود عالم ابنِ سعید کا تعارف

شمشاد

لائبریرین
سچ پوچھیں تو آپ کے ساتھ بات کر کے مجھے خاص طور پر مزہ آتا ہے۔ کہ ہم نے تو اردو زبان اسکول میں سیکھی اور آپ اہل زبان ہیں۔
 
واہ یہ بھی خوب کہی! :)

سچ پوچھئے تو دہلی میں میری سکونت عارضی ہے (شاید جب تک بی ٹیک کا عارضہ لاحق ہے) آگے اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ ورنہ میں کس دیہات سے تعلق رکھتا ہوں اس کا حال تو پچھلے صفحات پر بیان ہی کر چکا ہوں۔ میری مادری زبان تو ایسی ہے جس کا سرے سے کوئی رسم الخط ہی نہیں ہے کہ یونیکوڈ چارٹ میں کو جگہ دلاتا۔ :)

ویسے اب دہلی اور لکھنؤ میں عام بول چال کی زبان کا جو حال ہے وہ اردو تو کسی طور ہو ہی نہیں سکتی۔ اردو تو بس کتابوں تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر میں چند اور اراکین کو بھی کہتا ہوں کہ سعود بھائی کی تعریف میں دو چار جملے نثر میں کہہ جائیں۔ شاعری میں بھی چلیں گے کیا؟
 
یعنی اگر پھر کبھی کوئی بھی کام ہو تو اپ کی تعریف کی جائے :grin:

نہیں خیر تعریف کا حربہ تو شہنشاہوں اور بڑے لوگوں سے کام نکالنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہمیں تو بس اپیا ایک بار زور سے ڈانٹ دیا کیجئے کسی کام کے لئے، وہ کام تو کریں گے ہی اوپر سے ایک گلاس پانی بھی لا کر دیں گے۔ :grin:
 

تعبیر

محفلین
مجھے ڈانٹنا نہیں آتا اور اتنے پیارے بھیا کو کون ڈانٹ سکتا ہے۔ میں تو ویسے بھی اپیا کہنے پر ہی واری واری جاتی ہوں۔ اللہ نظربد سے بچائے
 
شمشاد بھائی مجھے آپ کے مشورے کی ضرورت ہے۔ آج میں سوچ رہا تھا کہ شعبدہ بازی کا دھاگہ شروع کر دوں پر یہ فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ اس کے لئے موزوں ترین زمرہ کون سا ہوگا۔

کھیل ہی کھیل میں کسی حد تک موزوں ہو سکتا ہے پر یہ سلسلہ کچھ ٹیوٹوریل قسم کا ہوگا اس لئے شاید یہ زمرہ موزوں نا ہو۔ خیر مجھے یقین ہے کہ آپ کچھ بہتر مشورہ دے سکیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی ابھی آپ اسی زمرے میں لکھ دیں، پھر جہاں مناسب لگے گا وہاں منتقل کر دیں گے۔ آپ شروع تو کریں، دیکھیں تعبیر بھی آ کر بیٹھی ہوئی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا آپ گھر سے بغیر ٹاٹ کے ہی آ گئی ہیں، چلیں کوئی بات نہیں کسی کے ساتھ شیئر کر لیجیئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی سے صبح کہاں ہو گئی، شاید فلپائن یا ملائشیا میں ہو چکی ہو گی۔ یہاں تا ابھی خاصی دیر ہے۔
 
اللہ اکبر!

میں اپنا ایک وعدہ فراموش کیے بیٹھا تھا۔ جلدی ہی کچھ کرتا ہوں ورنہ تعبیر اپیا نے کان گرم کر دیئے یا شمشاد بھائی نے مرغا بنا دیا پھر تو اس نو عمر بوڑھے کی خیر نہیں۔ :grin:
 
Top