تعارف سعید احمد عباسی صاحب کا تعارف

محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم

یہ موضوع میں محترم سعید احمد عباسی صاحب کے تعارف کے لیے کھول رہا ہوں، جنہوں نے آج ہی محفل میں شمولیت اختیار کی ہے اور اس بحرِ ذخار میں کسی ناخدا کی تلاش میں ہیں :)

امید ہے آپ کا یہاں وقت اچھا گزرے گا اور ہم آپ سے کچھ سیکھ سکیں گے۔

کسی بھی قسم کی رہنمائی درکار ہو تو ہم سب حاضر ہیں۔ بالخصوص ہمارے قابلِ احترام سینیئر ترین ارکان میں سے ایک، شمشاد بھائی جو کہ یہاں کہ منتظمین میں سے بھی ہیں۔ اس کے علاوہ تکنیکی (یا کسی بھی قسم کی) معلومات کے لیے سعود ابن سعید سے رابطہ کیا جا سکتا ہے جو کہ محفل کا پہیہ چلانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
 
جی بہت شکریہ محمد امین صاحب۔میرے بارے میں آپ کے تعارفی جملے" اس بحر بے ذخار میں کسی ناخدا کی تلاش میں ہیں" نے میری پوزیشن اچھی طرح واضح کردی ہے۔ گذارش صرف اتنی ہے کہ مجھ سےکچھ سیکھنے کے بارے میں بعد میں سوچئے گا پہلے مجھے تو اس فورم کے بارے میں کچھ سکھا دیں۔ میں سب سے اور سب کچھ سیکھنے کا خواہش مند ہو جو بھی مدد کرنا چاہے مجھے خوشی ہوگی۔ بس! خدمات مفت ہوں۔ شکریہ
 
میرانام سعید احمد عباسی ہے اور میں ایک پروفیشنل صحافی ہوں۔ کئی خبری اداروں کے ساتھ کرچکاہوں اور آج کل ایک آن لائن اخبار "احوال" کے ایڈیٹر کے طور پر کام کررہا ہوں۔اردو، انگریزی، پنجابی اور پشتو سندھی زبانیں جانتا ہوں۔ عربی کچھ کچھ سمجھ لیتا ہوں۔ بلوچی بھی سمجھ سکتا ہوں بول نہیں سکتا۔پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں پورا پاکستان گھوما ہوں۔ کشمیر کا زلزلہ۔ لال مسجد آپریشن اور کوئٹہ کے قریب زیارت کا زلزلہ وہ بڑے واقعات ہیں جنہیں کور کرنے ذاتی طور پر میں جائے وقوع پر کئی دن رہا۔
 
ا چھا یہ بتائیں کہ ذیلی فورم میں کس طرح پوسٹ کیا جا سکتا ہے؟ جس طرح امین بھائی نے میرا تعارف کا موضوع کھولا ہے؟ کیا نیا ذیلی فورم بھی بنایا جا سکتا ہے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید عباسی صاحب۔

کسی بھی فورم میں اوپر بائیں طرف نیا موضوع ارسال کریں لکھا ہوگا، اس پر کلک کریں اور جو لکھنا چاہتے ہیں لکھ دیں، ایک نیا تھریڈ شروع ہو جائے گا۔
 
برادرم سعید احمد عباسی صاحب! اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گذرے گا اور آپ محفل کے لئے بہتیرن اضافہ ثابت ہوں گے۔ اول تو یہ کہ ہمارے بے حد عزیز محمد امین بھائی معلومات کے معاملے میں بذات خود بحر بے کراں ہیں لیکن ان دنوں ان کی بحر کی موجوں کو کوئی اور ہی اضطراب لاحق ہے لہٰذا وہ موجوں کا رخ ہم تنکہ صفت کی جانب موڑ رہے ہیں۔ سننے میں آیا ہے کہ ڈوبتے کو تنکے کا سہارا لیکن تنکے کو کس کا سہارا یہ بات کبھی بتائی ہی نہیں گئی۔ :) :) :)

خیر سنجیدہ لوٹ پر یہ کہیں گے کہ کوئی بھی مشکل درپیش ہو تو انتظامیہ سے رابطہ کیجئے گا، انھیں آپ کی مدد کرکے بے حد خوشی ہوگی۔ ویسے ان شاء اللہ آپ کو دیگر محفلین کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔ :)
 
شکریہ سعودصاحب۔ چونکہ میرا نام سعید ہے اس لئے میں آپ کو ابن سعید نہیں بلکہ صرف سعود بھائی کہا کروں گا۔تیکنیکی امور میں جس طرح آپ سے مدد لینے کے لئے اکسایا گیا ہے، اس سے میں کافی مرعوب ہو گیا اور میرا اندازہ ہے کہ آپ سافت وئیر انجینئر ہوں گے۔باقی رہی امین بھائی کی موجوں کی سمت تو ہو سکتا ہے کہ گھر میں ان کی شادی کی باتیں ہو رہی ہوں اس لئے موجوں کے رخ کا اندازہ نہیں ہو پا رہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ سعودصاحب۔ چونکہ میرا نام سعید ہے اس ۔۔۔۔باقی رہی امین بھائی کی موجوں کی سمت تو ہو سکتا ہے کہ گھر میں ان کی شادی کی باتیں ہو رہی ہوں اس لئے موجوں کے رخ کا اندازہ نہیں ہو پا رہا۔

باتیں کہاں جناب، وہ تو سہرا باندھ کر کب سے تیار بیٹھے ہیں، وہ تو ان کے گھر والے کچھ تاخیر کر رہے ہیں۔
 
لالہ؟؟؟ کیا مطلب؟ تو آپ لائبریرین ہیں۔ اچھا یہ بتائیں کہ آپ کا کیا کام اور ذٕمہ داری ہے؟ میں نے دیکھا کہ اردو محفل میں کسی لائبیریری کا بھی ذکر ہے اور کتابیں میری کمزوری ہے۔ ایک دلچسپ بات اسی حوالے سے بتاتا چلوں۔ میں نے ابلاغ عامہ میں ماسٹرز کی ڈگری 2007 میں لی ہے۔ میں جس یونیورسٹی میں پڑھتا تھا وہاں طلبہ تنظیموں کی کافی بدمعاشی تھی اور ایک گروپ کا سب سے بڑا بدمعاش میرا کلاس میٹ بھی تھا۔ اس کی بدمعاشی کا یہ عالم تھا کہ کبھی کبھار کلاس میں آتا تھا اور ہمیشہ لات مار کر دروازہ کھولا کرتا۔ وہ اکثر اس وقت کلاس میں آتا تھا جب لیکچرر کلاس لے رہے ہوں اور اس طرح اس کی بھرم بڑھ جاتا تھا۔جیسا کہ سب دیکھ سکتے ہیں کہ میں شکل سے بھی شریف ہی لگتا ہوں اور حقیقت میں ہوں بھی، مگر میری اس بدمعاش سے کافی دوستی تھی۔ یعنی ایسی دوستی نہیں تھی کہ ہم ساتھ گھومیں پھریں بلکہ یہ دوستی صرف اتنی تھی کہ مجھے جو بھی مسئلہ ہوتا اسے کہہ دیتا اور وہ حل کرادیتا اس کے عوض میں امتحان کے دوران اس کی جگہ پرچہ دیا کرتا تھا۔ اس پوری تمہید کا اصل مقصد اب سن لیں۔ اس بدمعاش سے میں جو کام اکثر لیتا تھا وہ یہ تھا کہ یونیورسٹی کی لائیبریری سے کتابیں حاصل کرنا۔ چونکہ یونیورسٹی کے کارڈ پر ایک وقت میں دو سے زیادہ کتب حاصل کرنا ممکن نہ تھا اور مجھے کتابوں کا جنون تھا کہ ایک وقت میں کئی کتب کا مطالعہ کیا کرتا تھا اور اپنی کلاس کے کئی لوگوں کو پڑھانا بھی پٖڑتا تھا تو مطالعے اور ریفرنس کے لئے بھی زیادہ کتابیں درکار ہوتی تھیں۔ ظاہر ہے کہ زمانہ طالب علمی میں بس کا کرایہ جیب میں مشکل سے بچتا تھا تو کتابیں کہاں سے خریدتا۔ ایسے میں یہ بد معاش کام آتا۔ میں اس کے ساتھ لائبریری میں جاتا اور لائبیریرین فورا چائے منگواتیں۔ میں گھوم پھر کر اپنی پسند کی کتب جمع کرتا، چائے پیتا اور خاموشی سے نکل آتا۔ تو محترم یا محترمہ! آپ اپنی لائبیریری کا پتہ بتا دیں بدمعاش کا بندوبست میں خود کرلوں گا اور پھر ملاقات کرتے ہیں۔
 
امین بھائی! سب شادی شدہ لوگ یہی مشورہ دیتے ہیں کہ شادی نہ کرنا یارو پچھتائو گے ساری لائف۔ مگر پھر بھی کوئی اس مشورے کومانتا نہیں ہے۔ ہاں چند ماہ یا چند سال بعد ہر شادی شدہ مرد بے چارگی کی تصویر بنا یہی کہتا نظر آتا ہے۔ شادی نہ کرنا یارو پچھتائو گے ساری لائف۔ اپنے شادی شدہ دوستوں کی حالت دیکھ کر میری تو ابھی تک ہمت نہیں ہوئی۔ باقی دشمن تو یہی اڑاتے رہتے ہیں کہ کوئی مجھ سے شادی پر تیار ہی نہیں ہوئی۔
 
Top