تعارف سعید احمد عباسی صاحب کا تعارف

ناعمہ عزیز

لائبریرین
لالہ؟؟؟ کیا مطلب؟ تو آپ لائبریرین ہیں۔ اچھا یہ بتائیں کہ آپ کا کیا کام اور ذٕمہ داری ہے؟ میں نے دیکھا کہ اردو محفل میں کسی لائبیریری کا بھی ذکر ہے اور کتابیں میری کمزوری ہے۔ ایک دلچسپ بات اسی حوالے سے بتاتا چلوں۔ میں نے ابلاغ عامہ میں ماسٹرز کی ڈگری 2007 میں لی ہے۔ میں جس یونیورسٹی میں پڑھتا تھا وہاں طلبہ تنظیموں کی کافی بدمعاشی تھی اور ایک گروپ کا سب سے بڑا بدمعاش میرا کلاس میٹ بھی تھا۔ اس کی بدمعاشی کا یہ عالم تھا کہ کبھی کبھار کلاس میں آتا تھا اور ہمیشہ لات مار کر دروازہ کھولا کرتا۔ وہ اکثر اس وقت کلاس میں آتا تھا جب لیکچرر کلاس لے رہے ہوں اور اس طرح اس کی بھرم بڑھ جاتا تھا۔جیسا کہ سب دیکھ سکتے ہیں کہ میں شکل سے بھی شریف ہی لگتا ہوں اور حقیقت میں ہوں بھی، مگر میری اس بدمعاش سے کافی دوستی تھی۔ یعنی ایسی دوستی نہیں تھی کہ ہم ساتھ گھومیں پھریں بلکہ یہ دوستی صرف اتنی تھی کہ مجھے جو بھی مسئلہ ہوتا اسے کہہ دیتا اور وہ حل کرادیتا اس کے عوض میں امتحان کے دوران اس کی جگہ پرچہ دیا کرتا تھا۔ اس پوری تمہید کا اصل مقصد اب سن لیں۔ اس بدمعاش سے میں جو کام اکثر لیتا تھا وہ یہ تھا کہ یونیورسٹی کی لائیبریری سے کتابیں حاصل کرنا۔ چونکہ یونیورسٹی کے کارڈ پر ایک وقت میں دو سے زیادہ کتب حاصل کرنا ممکن نہ تھا اور مجھے کتابوں کا جنون تھا کہ ایک وقت میں کئی کتب کا مطالعہ کیا کرتا تھا اور اپنی کلاس کے کئی لوگوں کو پڑھانا بھی پٖڑتا تھا تو مطالعے اور ریفرنس کے لئے بھی زیادہ کتابیں درکار ہوتی تھیں۔ ظاہر ہے کہ زمانہ طالب علمی میں بس کا کرایہ جیب میں مشکل سے بچتا تھا تو کتابیں کہاں سے خریدتا۔ ایسے میں یہ بد معاش کام آتا۔ میں اس کے ساتھ لائبریری میں جاتا اور لائبیریرین فورا چائے منگواتیں۔ میں گھوم پھر کر اپنی پسند کی کتب جمع کرتا، چائے پیتا اور خاموشی سے نکل آتا۔ تو محترم یا محترمہ! آپ اپنی لائبیریری کا پتہ بتا دیں بدمعاش کا بندوبست میں خود کرلوں گا اور پھر ملاقات کرتے ہیں۔

لالہ بڑے بھائی کو بولتے ہیں :) اور میں لائبریرین ہوں خوب یاد کروایا آپ نے ، کہ میں نے ایک پیج ٹائپ کرنا ہے ، اور لابئیریری میں ہم کتابوں کو یونی کوڈ میں ٹائپ کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اردو کی ترویج ہو سکے ، اور اس طرح لوگوں کوپڑھنے میں سہولت رہے :) میری طرح یہاں بہت سارے لائبیریرین ہیں جو کہ کتابیں ٹائپ کرتے ہیں :)
 

شمشاد

لائبریرین
سعید صاحب آپ تو پورا پاکستان گھومے ہوئے ہیں۔ لالہ - پنجاب کے بعض علاقوں میں بڑے بھائی کو کہتے ہیں۔ جن میں فیصل آباد اور گجرات کے علاقے شامل ہیں۔

لائبریری کے حوالے سے بات کروں تو اردو محفل میں بہت سی نایاب کتب کو اردوانے کا کام ہوتا رہتا ہے۔ یہ پرانی اور نایاب کُتب ظاہر ہے تصویری شکل میں ہیں تو ان کو اسکین کر کے مختلف اراکین میں تقسیم کر دیا جاتا ہے جو اس کو ٹائپ کرتے ہیں۔ ٹائپنگ مکمل ہونے کے بعد اس کی پروف ریڈینگ ہوتی ہے اور ای بُک بنائی جاتی ہے۔

مثال کے طور پر "الفاروق " از شمس العلماء علامہ شبلی نعمانی رحمتہ اللہ

لائیبریری کی انچارج سیدہ شگفتہ ہیں۔ آپ ان سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
امین بھائی! سب شادی شدہ لوگ یہی مشورہ دیتے ہیں کہ شادی نہ کرنا یارو پچھتائو گے ساری لائف۔ مگر پھر بھی کوئی اس مشورے کومانتا نہیں ہے۔ ہاں چند ماہ یا چند سال بعد ہر شادی شدہ مرد بے چارگی کی تصویر بنا یہی کہتا نظر آتا ہے۔ شادی نہ کرنا یارو پچھتائو گے ساری لائف۔ اپنے شادی شدہ دوستوں کی حالت دیکھ کر میری تو ابھی تک ہمت نہیں ہوئی۔ باقی دشمن تو یہی اڑاتے رہتے ہیں کہ کوئی مجھ سے شادی پر تیار ہی نہیں ہوئی۔

ابھی تک تو یہی کہتے ہوں گے کہ "شادی کیوں نہیں کرتے؟" ایسا نہ ہو کہ وہ "شادی کیوں نہیں کی؟" کہنا شروع کر دیں۔
 
تین باتیں کرنا ہیں۔
  1. دیکھیں ہم تو لالہ ہندو کو بولتےہیں۔اگر انکار کریں گی تو میں کبھی ادبی رسائل اور کتب اور کھاپڑ ادب نگاروں کی تحریروں کاریفرنس دے کر ثابت کردوں گا۔
  2. یونی کوڈ میں ٹائپ کرنے سے کیا مطلب ہے؟ سیدھا سیدھا اردو ٹیکسٹ میں ٹائپ کریں۔ یہ آپ ایم ایس ورڈ پر بھی کرسکتے ہیں۔ نوٹ پیڈ پر بھی کرسکتے ہیں اور ان پیچ پر بھی کرسکتے ہیں۔ ان پیچ کا نیا ورژن جو کہ پوائنٹ تھری ہے۔ اب وہ بھی اردو کو ٹیکسٹ کی طرح ہی لکھتا ہے۔ پرانے ورژن جو تھے یا ہیں وہ اردو کو امیج کے طور پر لکھتے ہیں اور یہ سرچ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ٹیکسٹ ہوتا ہی نہیں ہے بلکہ تصویر ہوتی ہے۔
  3. یہ کتابیں رکھیں کہاں ہیں؟
 

مہ جبین

محفلین
شادی ایک مقدس فریضہ ہے اور نبی کریم علیہ الصلٰواۃ والسلام کی پیاری سنت ہے اس کو تو خوشی خوشی ادا کرنا چاہئے کہ سچی اور حقیقی خوشیاں بھی اسی رشتے سے وابستہ ہیں ، جو شادی کرکے خوش نہیں رہتے وہ اپنی زندگی کو اگر حدِ اعتدال پر رکھیں تو ایسی نوبت کبھی نہیں آتی اور اسلامی اقدار سے دوری ہماری زندگی کو قدم قدم پر مشکلات سے دو چار کرتی ہے
سکون اور اطمینان تو بس سنتوں کی ادائیگی میں ہی پوشیدہ ہے ، بس سچے دل سے عمل کرنے کی دیر ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ہندو لالہ اگر آپ ہندوستان میں ہوتے تو مان بھی لیتے۔

ناعمہ کا یونی کوڈ کہنے کا مقصد اردو ٹیکسٹ ہی ہے۔ بلکہ سیدھا سیدھا اردو ہی کہہ لیں۔ زیادہ تر ایم ایس ورڈ ہی استعمال کرتے ہیں۔ ویسے سعود بھائی نے اس کے لیے ایک الگ سے سوفٹویر بھی بنایا ہے جس کا ربط ان کے دستخط میں موجود ہے۔

کتابیں کہاں رکھی ہیں؟
لائبریری کے بارے میں میں دیکھیں
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
تین باتیں کرنا ہیں۔
  1. دیکھیں ہم تو لالہ ہندو کو بولتےہیں۔اگر انکار کریں گی تو میں کبھی ادبی رسائل اور کتب اور کھاپڑ ادب نگاروں کی تحریروں کاریفرنس دے کر ثابت کردوں گا۔
  2. یونی کوڈ میں ٹائپ کرنے سے کیا مطلب ہے؟ سیدھا سیدھا اردو ٹیکسٹ میں ٹائپ کریں۔ یہ آپ ایم ایس ورڈ پر بھی کرسکتے ہیں۔ نوٹ پیڈ پر بھی کرسکتے ہیں اور ان پیچ پر بھی کرسکتے ہیں۔ ان پیچ کا نیا ورژن جو کہ پوائنٹ تھری ہے۔ اب وہ بھی اردو کو ٹیکسٹ کی طرح ہی لکھتا ہے۔ پرانے ورژن جو تھے یا ہیں وہ اردو کو امیج کے طور پر لکھتے ہیں اور یہ سرچ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ٹیکسٹ ہوتا ہی نہیں ہے بلکہ تصویر ہوتی ہے۔
  3. یہ کتابیں رکھیں کہاں ہیں؟

اگر آپ کو بُرا لگتا ہے تو میں آپ کو بھائی ہی کہہ لوں گی اس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے ، اور مجھے نہیں پتا لالہ ہندو کو کہتے ہیں ، میرے کہنے کے پیچھے جو مقصد تھا وہ شمشاد چاچو نے واضح کر دیا :)
باقی سب کے لئے چاچو نے بتا دیا :)
ہندو لالہ اگر آپ ہندوستان میں ہوتے تو مان بھی لیتے۔

ناعمہ کا یونی کوڈ کہنے کا مقصد اردو ٹیکسٹ ہی ہے۔ بلکہ سیدھا سیدھا اردو ہی کہہ لیں۔ زیادہ تر ایم ایس ورڈ ہی استعمال کرتے ہیں۔ ویسے سعود بھائی نے اس کے لیے ایک الگ سے سوفٹویر بھی بنایا ہے جس کا ربط ان کے دستخط میں موجود ہے۔

کتابیں کہاں رکھی ہیں؟
لائبریری کے بارے میں میں دیکھیں
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں آپ مجھے بالکل بھی چاچو نہیں کہہ سکتے۔ وہ تو ناعمہ کی اوپر کی منزل خالی ہے اسلیے مجھے چاچو کہتی ہے اور خود کو "مذکر" بولتی ہے۔

اردو محفل کے ایک ہی چاچو ہیں اور وہ ہیں الف عین صاحب یعنی کہ اعجاز عبید صاحب۔

انہوں نے ابھی آپ کے تعارف کا دھاگہ نہیں دیکھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں بھئی، یہ اس محفل کے چاچو ہیں۔ نجیب الطرفین شاعر ہیں۔ ٹھہریں میں آپ کو ان کے انٹرویو کا ربط دیتا ہوں۔
 

وجی

لائبریرین
السلام علیکم سعید احمد عباسی صاحب محفل میں خوش آمدید
آپ کو یہ بتا دوں کہ محفل میں بہت سے ارکان دوسرے ارکان کو بہت سارے ناموں سے بلاتے ہیں
جیسا کہ شمشاد بھائی نے چاچو کا ذکر کیا ویسے ہمارے چاچو تو ابن سعید ہیں آپ کا ان سے تعارف ہوگیا ہے
اور چاچو کے چاچو یعنی (ہمارے نزدیک بابائے محفل ) الف عین جی ہیں
شمشاد بھائی بھی کسی بابے سے کم نہیں
 
شکریہ سعودصاحب۔ چونکہ میرا نام سعید ہے اس لئے میں آپ کو ابن سعید نہیں بلکہ صرف سعود بھائی کہا کروں گا۔
جو مزاجِ یار میں اوے! :) :) :)

یکنیکی امور میں جس طرح آپ سے مدد لینے کے لئے اکسایا گیا ہے، اس سے میں کافی مرعوب ہو گیا اور میرا اندازہ ہے کہ آپ سافت وئیر انجینئر ہوں گے۔
امین بھائی محبتاً ہماری مٹی پلید کرتے پھرتے ہیں۔ حقیقت حال یہ ہے کہ ہم نکمے تھے پھر نکمے تر ہوئے اور یہی حال رہا تو کسی روز نکمے ترین ہو کر رہ جائیں گے۔ :) :) :)

باقی رہی امین بھائی کی موجوں کی سمت تو ہو سکتا ہے کہ گھر میں ان کی شادی کی باتیں ہو رہی ہوں اس لئے موجوں کے رخ کا اندازہ نہیں ہو پا رہا۔
:) :) :) :) :)
 
Top