سفاری براؤزر اور اردو محفل

عائشہ خٹک

محفلین
میں سفاری براؤزر استعمال کرتی ہوں اور نہ تو میں اردو میں نئے دھاکے کا عنوان لکھ سکتی ہوں اور نہ کچھ اور ، یہاں تک کہ میں اپنا ئوزر نیم بھی نہیں لکھ سکتی ۔ میں اب اپنی دوست کے کمپیوٹر میں فائرفوکس سے یہ دھاگہ بنا رہی ہوں ۔ بتائے میں کیا کروں

351tnh2.jpg


2ahhzdh.jpg
 
ایسا نہیں ہے۔یہ سطور میں سفاری سے ہی تحریر کر رہا ہوں۔لیکن ونڈوز والے سفاری سے۔اگر آپ بھی ونڈوز سفاری استعمال کررہی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے سسٹم میں اردو انسٹال نہیں ہے۔یا کسی وجہ سے اردو کی انسٹالیشن خراب ہو گئی ہے۔
 
میں Window XP استعمال کرتی ہوں ۔ اور میرے سسٹم میں اردو بھی انسٹال ہے- اردو ہر جگہ کام بھی صحیح کر رہی ہے
تو پھر سفاری کو ری انسٹال یا ری پیئر کر لیں۔ایڈ ری موو پروگرامز میں سفاری کو سلیکٹ کرکے چینج پر کلک کریں اور اگلی ونڈو میں ری پیئر پر۔
 
عائشہ خٹک بٹیا، آپ کو پریشانی لاحق ہے اس کا ہمیں افسوس ہے اور آپ نےاپنا مسئلہ اتنی خوبصورتی سے واضح کیا اس کی ہمیں خوشی ہے۔ در اصل ہمیں اس میں کم از کم دو مسائل نظر آئے ہیں۔ اول تو یہ کہ اردو ایڈیٹر کی جاوا اسکرپٹ لوڈ نہیں ہو رہی اسی لیے آپ اردو لکھ پانے سے قاصر ہیں۔ بظاہر اس کا کوئی سبب بتا پانا مشکل ہے لیکن آپ کو ایک مشورہ یہ دیں گے کہ آپ براؤزر کا کیشے کلئیر کر لیں، کبھی کبھی اس سے فائدہ ہوتا ہے۔ اگر سسٹم میں کوئی دوسرا براؤزر موجود ہو تو اس میں بھی آزما کر دیکھیں۔ دوسرا مسئلہ ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ نئی لڑی کے صفحے پر لڑی کا مواد لکھنے کا خانہ غائب ہے۔ یہ مسئلہ اب تک صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر میں نوٹ کیا گیا تھا۔اس میں بھی شاید کوئی جاوا اسکرپٹ کا مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ کبھی کبھار ہی نظر آتا ہے۔ اس کی رپورٹ سافٹوئیر ڈیویلپرز کو بہت پہلے دی جا چکی ہے، اب دیکھیے اس کا فکس کب تک سامنے آتا ہے۔ :) :) :)
 

عائشہ خٹک

محفلین
میرے سسٹم ( جسکو مسائلستان کہنا زیادہ مناسب ہوگا) کوئی اور براؤزر کام نہیں کرتا ۔ صرف انٹرنیٹ ایکسلپلورر اور سفاری ، انٹرنیٹ ایکسپلورر تو پیج لوڈ نہیں کرتا اور اگر کبھی لوڈ کرتا بھی ہے تو اکثر نیچے لکھا ہوتا ہے کہ Done , but with error on Page کے ایک بھاری احسان کے ساتھ ۔۔۔ سفاری ہر جگہ ٹھیک کام کرتا ہے لیکن محفل پر یہ بھی آنکھیں پھیر لیتا ہے ۔ جو حل اوپر بتائے گئے ہیں، وہ سب کچھ کر کے بھی وہی ڈھاک کے تین پات

igls43.jpg



n89js.jpg
 
آپ نے گوگل کروم نصب کرنے کی کوشش کی کبھی؟ ممکن ہے وہ ٹھیک کام کر جائے۔ :) :) :)

انٹرنیٹ ایکسپلورر میں جو Done with errors والا پیغام آیا ہے اس کے پاس ایک وارننگ کا زرد آئیکن ہوگا اس پر ڈبل کلک کرنے سے ایک ڈائلاگ کھلے جس میں مسئلے کی تفصیل دیکھنے کا بٹن موجود ہوتا ہے (لیکن راز کی بات یہ ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا یہ ایرر پرامپٹ عموماً کوئی کام کی بات نہیں بتاتا اور جہاں مسئلہ بتاتا ہے اصل مسئلہ وہاں سے کوسوں دور کہیں موجود ہوتا ہے۔) :)

اگر کیشے و ٹیمپوریری فائلیں کلئیر کرنے کے باوجود اور ہارڈ ریفریش کرنے پر بھی مسئلہ بدستور قائم رہتا ہے تو واقعی افسوسناک بات ہے۔ کمپیوٹر سامنے بھی نہیں کہ اس سے زیادہ کچھ کر سکیں۔ :)
 
آپ کوئی ایسا براؤزر انسٹال کر لیں جو کہ ذرا غیر معروف ہو جیسے کہ wyzo جو کہ فائر فاکس پر بیسڈ ہے لیکن ذرا پرانے پر۔seamonkey بھی فائر فاکس پر بیسڈ ہے۔اور اگر سفاری کی طرح ویب کٹ پر بیسڈ چاہیے تو midori حاضر ہے۔
اور اگر پھر بھی کام نہ بنے تو ونڈوز کو ہی ری انسٹال کر لیں(اگر اس کا تجربہ نہیں ہے تو دکان سے کرا لیں)۔


http://www.wyzo.com/download/
http://www.seamonkey-project.org/releases/
http://twotoasts.de/index.php/midori/
 
ابن سعید بھائی کی بات سے خیال آیا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کے سفاری میں جاوا سکرپٹ ڈس ایبل ہوں:eek:پری فینسز میں سے سیکورٹی کی ٹیب پر جا کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ "انیبل جاوا سکرپٹ" پر چیک لگا ہوا ہے۔
 
ابن سعید بھائی کی بات سے خیال آیا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کے سفاری میں جاوا سکرپٹ ڈس ایبل ہوں:eek:پری فینسز میں سے سیکورٹی کی ٹیب پر جا کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ "انیبل جاوا سکرپٹ" پر چیک لگا ہوا ہے۔
اس بات کے پورے امکانات موجود ہیں کیوں کہ جاوا اسکرپٹ فعال ہو تو پیغامات مدون کرنے والا صفحہ ایک موڈل ڈائلاگ میں کھلتا ہے، نا کہ اس طرح جیسا اسکرین شاٹ میں موجود ہے (وہ فال بیک ہے)۔ :) :) :)
 

عائشہ خٹک

محفلین
ابن سعید بھائی کی بات سے خیال آیا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کے سفاری میں جاوا سکرپٹ ڈس ایبل ہوں:eek:پری فینسز میں سے سیکورٹی کی ٹیب پر جا کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ "انیبل جاوا سکرپٹ" پر چیک لگا ہوا ہے۔
ونڈوز 2 دفعہ ری انسٹال کرچکی ہوں ۔ سوائے انٹرنیٹ ایکسپلورر اور سفاری کے کوئی اور براوؤزر کام نہیں کرتا ۔ میں اپنی دوست کے گھر آکر یہاں سے محفل میں پوسٹ کرتی ہوں ۔ اسلیئے تاخیر سے جواب دینے پر معذرت خواہ ہوں ۔ جاوا سکرپٹ بھی ان ایبل ہے

14tpowm.jpg
 
ونڈوز 2 دفعہ ری انسٹال کرچکی ہوں ۔ سوائے انٹرنیٹ ایکسپلورر اور سفاری کے کوئی اور براوؤزر کام نہیں کرتا ۔ میں اپنی دوست کے گھر آکر یہاں سے محفل میں پوسٹ کرتی ہوں ۔ اسلیئے تاخیر سے جواب دینے پر معذرت خواہ ہوں ۔ جاوا سکرپٹ بھی ان ایبل ہے

14tpowm.jpg
اس میں معاذرت کی کیا بات ہے بھلا۔کیا آپ نے براؤزر کے پرانے ورژن ٹرائی کیے؟اپنے کمپیوٹر کے سپیکس پوسٹ کیجیے،اس سے مدد کرنے میں "مدد"ملے گی۔
 
میرے پاس سپیس کافی ہے ، 300جی بی کی ہارڈ ڈرائیو ہے ، میری C ڈرائیو میں 11 جی بی کی سپیس خالی ہے

fykaop.jpg
سپیکس یعنی specs۔اور اس کا مطلب ہو تا ہے تکنیکی معلومات۔یعنی پروسیسر،ریم،وغیرہ۔ویسے آپ صرف اپنے کمپیوٹر کا میک اور ماڈل بتا دیں۔باقی کام گوگل کر دے گا۔
 
Top