نبیل بھائی میں اب محفل کیلئے SeaMonkey استعمال کرہی ہوں ۔ اور باقی ویب سائیٹس کیلیے بھی ۔ گوگل کروم اور اوپیرا براؤزرز انسٹال ہوجاتے ہیں ۔ لیکن کھلتے نہیں ۔ اور اب جو تازہ ونڈوز ایکس پی انسٹال کی ہے اس میں فائرفوکس کھل جاتا ہے ۔ لیکن ویب سائٹ اوپن نہیں کرتا ۔ بس سرچنگ میں لگا رہتا ہے۔ نیٹ سکیپ نیویگیٹر بھی محفل میں مسئلہ کر رہا ہے ۔ (سکرین شارٹس اوپر دی ہیں)جی میں آپ کی بات سمجھتا ہوں۔ کچھ عادتیں ہمارا کمفرٹ زون بن جاتی ہیں۔ لیکن جونہی ہم اس سے بہتر کوئی چیز آزماتے ہیں تو حیرانی ہوتی ہے کہ اب تک ایسا کیوں نہیں کیا تھا۔
ویب براؤزرز کے سلسلے میں تو خاص طور پر flexible رہنے کی ضرورت ہے۔ فائرفاکس میرا پسندیدہ براؤزر ہے لیکن جب سے اس میں کچھ ایشوز سامنے آئے ہیں تو میں نے گوگل کروم کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ پرفیکٹ تو یہ بھی نہیں ہے لیکن فی الوقت یہی بہتر انتخاب ہے۔
ویسے نبیل بھائی آپ اپنا براؤزر کیوں نہیں بناتے ، ہم جیسے لوگوں کا بھلا ہوگا