تین کون سے؟؟؟محفل پر بیک وقت تین سفرناموں کی تصاویر پوسٹ ہو رہی ہیں۔ زبردست!
چلیں کچھ دنوں تک میری طرف سے وادی نیلم کی تصاویر بھی آئیں گی ان شاء اللہ
چلیں کچھ دنوں تک میری طرف سے وادی نیلم کی تصاویر بھی آئیں گی ان شاء اللہ
آمین، اور پسند فرمانے پہ بہت شکریہ بھائی۔یاز بھائی
اتنی خوبصورت سیر کرائی ہے کہ دل کو چھو لیا ہے آپ نے ۔
بلاشبہ بہترین تصویریں اور قدرت کا شاندار شاہکار
ہیں یہ جگہیں۔
اللہ سب کو ان جگہ پر جانے کی اور اپنی حمد و ثنا ء کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔
جزاک اللہ جناب۔ کیا ہی شاندار لفظی منظرکشی کی ہے۔
اس شاہکار تصویر میں اللہ نے آسمان، بادل، پہاڑ ،درخت ،دریا ،سبزہ،غرض ہر چیز سمو دی ہے ۔
الپوری کو دیکھنے کا موقع پہلی بار ملا، اور یہ جگہ میرے اندازوں سے زیادہ خوبصورت ثابت ہوئی۔ اگر کبھی دوبارہ موقع ملا تو انشاءاللہ الپوری میں بھی ایک دن یا کم از کم آدھے دن کا قیام ضرور پلان میں شامل کروں گا۔ اور تصویر بھی تبھی شیئر ہو پائیں گی۔پورا ٹائپ ہونے سے پہلے سینڈ کا بٹن ٹچ ہوگیا..
اصل عبارت یہ ہے کہ الپوری میں قیام ہوتا تو وہاں کی تصاویر بهی دیکھنے کو ملتیں..
بہت شکریہ تابش بھائی۔ آپ کی تجویز نے ہی اتنی ساری تصاویر بنانے اور ان کو یہاں شامل کرنے کی تحریک پیدا کی۔بہت عمدہ یاز بھائی. زبردست. مزا آ گیا. کچھ جگہوں پر جانا ہوا تھا تو یاد بھی تازہ ہوئی اور کئی نئی جگہوں کا تعارف بھی ہوا.
شکریہ جناب۔سفر کا دورانیہ تو مختصر تھا لیکن آپ کی غیر موجودگی کا دورانیہ کافی لمبا تھا ہم تو اسی خوش فہمی میں تھے کہ اتنی لمبی چھٹی کے بعد کافی ساری تصاویر دیکھنے کو ملیں گی ، لیکن یہ کیا ابھی آنکھیں پوری طرح سیراب بھی نہ ہوئی تھیں کہ اختتام کا اعلان بھی ہو گیا۔
بہت نوازش جناب۔زبردست تصاویر اور سفرنامہ
دیکھ کر مزہ آ گیا
ارے واہ جناب۔ زبردست۔چلیں کچھ دنوں تک میری طرف سے وادی نیلم کی تصاویر بھی آئیں گی ان شاء اللہ
لو جی! یہی سوچ کے تو ہم نے مالم جبہ اور کنڈول جھیل کو چھوڑ دیا کہ ان کی تصاویر تو آپ شیئر کر ہی دیں گے۔یعنی میں جو اگست میں مالم جبہ اور کنڈول جھیل کا پروگرام بنا کر بیٹھا ہوں میں پھر نہ جاؤں ، ساری سیر تو کروا دی ہے آپ نے
مالم جبہ سردیوں میں جائیں۔ ساتھ میں اسکینگ کا سامان بھی لیتے جائیں۔ خوب مزہ آئے گا جب گرتے پڑتے واپس آئیں گےیعنی میں جو اگست میں مالم جبہ اور کنڈول جھیل کا پروگرام بنا کر بیٹھا ہوں میں پھر نہ جاؤں ، ساری سیر تو کروا دی ہے آپ نے
ماشاء اللہ کیا بات ہے ، اپنے " گل گل وطن سوات " سے 31 جنوری 2013 کو واپسی ہوئی تھی۔ ساڑھے تین سال ہوگئے دوبارہ کا پروگرام نہیں بن سکا ہے اب تک لیکن آپ نے اپنے سفر کی تصاویر اپلوڈ کی جس سے دل خوش ہوگیا ۔۔۔ بہت شکریہ یاز صاحب
پسندیدگی کا شکریہ جناب۔ یہ جان کے خوشی ہوئی کہ آپ کا تعلق سوات سے ہے۔ اگرچہ میری جیہ بہن سے فورم پہ بھی کبھی بات چیت نہیں ہوئی، لیکن ایک لڑی سے علم ہوا تھا کہ ان کا تعلق بھی مینگورہ سے ہے۔پہلے سر سری تصاویر دیکھی رہا نہ گیا دوبارہ ساری تصاویر نہ صرف دیکھی بلکہ محفوظ بھی کرلی۔سفری تصاویر دیکھ کر خوشی بھی ہوئی اور کچھ افسوس بھی کہ کہاں اس جنت نظیر وادی جہاں پیدا ہوئے، پچپن گزرا اور اب 1700 کلومیٹر دور ایک گنجان آباد شہر کراچی میں آباد ہوگئے ۔ اگر چہ اب بھی سوات
( بریکوٹ ، گورتئی ) میں اپنا گھر ہے ، رشتہ دار ہیں، دوست احباب ہیں لیکن زندگی کب کس ڈگر پر چل پڑے کچھ کہا نہیں جا سکتا، اپنوں سے دور اس انجان شہر میں 15 سال گزار دیے، لیکن دل اب بھی اپنے گاؤں سوات کے ساتھ ہی دھڑکتا ہے۔۔۔ اور اب تو یہ سفر پڑھ کر اسکی تصاویر دیکھ کر دل کی دھڑکن اور بھی تیز ہوگئ ۔۔۔
ایک بار پھر آپکا شکریہ ادا کرنا چاہونگا یاز صاحب کہ آپ نے گاؤں کی سیر کروادی ڈیرہ ڈیرہ مننہ ۔۔۔
جی بالکل۔ مالم جبہ جانے کا بہتر موسم نومبر سے مارچ کے درمیان کا ہے۔مالم جبہ سردیوں میں جائیں۔ ساتھ میں اسکینگ کا سامان بھی لیتے جائیں۔ خوب مزہ آئے گا جب گرتے پڑتے واپس آئیں گے
کیا سکی ریزورٹ مکمل کام کر رہا ہے؟مالم جبہ سردیوں میں جائیں۔ ساتھ میں اسکینگ کا سامان بھی لیتے جائیں۔ خوب مزہ آئے گا جب گرتے پڑتے واپس آئیں گے
آپ وادی نیلم نہیں گئے ابھی تک تو پھر کہیں نہیں گئے۔ جب جائے گے تو اڑنگ کیل اور تاو بٹ کے علاقے ضرور دیکھئیے گا ایسا لگے گا کہ جنت میں قدم رکھ دیا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ ہمت مارنی ہوئی تو رتی گلی بھی ہو ائیے گا۔بہت نوازش جناب۔
ارے واہ جناب۔ زبردست۔
میرا اگلا پروگرام بھی انشاءاللہ وادیء نیلم کا ہی ہو گا۔ الحمدللہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زیادہ تر جگہوں کی زیارت کا موقع نصیب ہو چکا ہے، تاہم وادیء نیلم ابھی تک نہیں جا سکا۔